الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔

 
سلسله احاديث صحيحه کل احادیث 4035 :ترقیم البانی
سلسله احاديث صحيحه کل احادیث 4103 :حدیث نمبر
سلسله احاديث صحيحه
حدود، معاملات، احکام
826. ہمسائے کی بیوی سے بدکاری کرنا یا اس کے گھر سے چوری کرنا سنگین جرم ہے
حدیث نمبر: 1200
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
-" لان يزني الرجل بعشر نسوة ايسر عليه من ان يزني بامراة جاره، ولان يسرق الرجل من عشر ابيات ايسر عليه من يسرق من جاره".-" لأن يزني الرجل بعشر نسوة أيسر عليه من أن يزني بامرأة جاره، ولأن يسرق الرجل من عشر أبيات أيسر عليه من يسرق من جاره".
سیدنا مقداد بن اسود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے صحابہ سے پوچھا: زنا کے بارے میں تم لوگ کیا کہو گے؟ انہوں نے کہا: اللہ اور اس کے رسول نے اسے حرام قرار دیا ہے اور یہ قیامت تک حرام رہے گا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: آدمی کا دس عورتوں سے زنا کرنے کا جرم ہمسائے کی ایک بیوی سے بدکاری کرنے کے جرم (‏‏‏‏کی سنگینی) سے کم ہے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے چوری کے بارے میں سوال کیا، انہوں نے وہی جواب دیا جو بدکاری کے بارے میں دیا تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: آدمی کا دس گھروں سے چوری کرنے کا جرم ہمسائے کے گھر سے چوری کرنے کے جرم (‏‏‏‏ کی سنگینی سے) کم ہے۔

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.