الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔

 
سلسله احاديث صحيحه کل احادیث 4035 :ترقیم البانی
سلسله احاديث صحيحه کل احادیث 4103 :حدیث نمبر
سلسله احاديث صحيحه
حدود، معاملات، احکام
867. معیار خدا تقوی ہے، نہ کہ صدارت و سربراہی
حدیث نمبر: 1259
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
-" إنه راس قومه، فانا اتالفهم فيه".-" إنه رأس قومه، فأنا أتألفهم فيه".
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے فرمایا: فلاں مزدور کے بارے میں تیرا کیا خیال ہے؟ میں نے کہا: مسکین سا ہے، بس عام لوگوں کی طرح۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: فلاں آدمی کے بارے میں تیرا کیا خیال ہے؟ میں نے کہا: وہ تو اعلیٰ قسم کا سردار ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس قسم کا ایک مزدور فلاں قسم کے زمین بھر یا ہزاروں سادات سے بہتر ہے۔ میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! فلاں آدمی بھی تو (اسی قسم کا سردار ہے) اور آپ اس کی بڑی آؤ بھگت کرتے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ اپنی قوم کا سردار ہے، میں اس کی تالیف قلبی کے لیے (اس سے حسن سلوک سے پیش آتا ہوں)۔

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.