الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔

 
سلسله احاديث صحيحه کل احادیث 4035 :ترقیم البانی
سلسله احاديث صحيحه کل احادیث 4103 :حدیث نمبر
سلسله احاديث صحيحه
خلافت، بیعت، اطاعت اور امارت کا بیان
952. نبی اور خلیفہ کے دو دو بھیدی
حدیث نمبر: 1359
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
-" إن الله لم يبعث نبيا ولا خليفة إلا وله بطانتان، بطانة تامره بالمعروف وتنهاه عن المنكر وبطانة لا تالوه خبالا، ومن يوق بطانة السوء فقد وقي".-" إن الله لم يبعث نبيا ولا خليفة إلا وله بطانتان، بطانة تأمره بالمعروف وتنهاه عن المنكر وبطانة لا تألوه خبالا، ومن يوق بطانة السوء فقد وقي".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ابوہیثم سے پوچھا: کیا تیرے پاس خادم ہے۔ اس نے کہا: نہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب ہمارے پاس قیدی آئیں گے تو آنا (ہم تجھے خادم دے دیں گے)۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس دو قیدی لائے گئے، تیسرا کوئی نہیں تھا۔ ابوہثیم بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس پہنچ گیا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے فرمایا: ایک پسند کر لو۔ اس نے کہا: اے اللہ کے رسول! آپ خود میرے لیے منتخب کریں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کسی کو قابل اعتماد شخصیت سمجھ کر ہی اس سے مشورہ طلب کیا جاتا ہے، (‏‏‏‏اگر تو نے مجھ پر اعتماد کیا ہے تو میں یہ فیصلہ کروں گا کہ) یہ غلام لے لو، کیونکہ میں نے اسے نماز پڑھتے دیکھا ہے، (‏‏‏‏اب میں تجھے وصیت کرتا ہوں کہ) اس کے ساتھ اچھا سلوک کرنا۔ (ابوہیثم غلام لے کر گھر چلا گیا) اس کی بیوی نے اسے کہا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی وصیت پر عمل کرنا صرف اس صورت میں ممکن ہے کہ تو اسے آزاد کر دے۔ اس نے کہا: وہ آزاد ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہٰ تعالیٰ نے کوئی نبی اور خلیفہ نہیں بھیجا مگر اس کے ساتھ دو مصاحب مشیر ہوتے ہیں ایک نیکی کا حکم دیتا ہے اور برائی سے منع کرتا ہے اور دوسرا اسے دیوانہ بنانے میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کرتا، جس کو اس برے ہمراز سے بچا لیا گیا وہ محفوظ رہا۔

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.