الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔

 
سلسله احاديث صحيحه کل احادیث 4035 :ترقیم البانی
سلسله احاديث صحيحه کل احادیث 4103 :حدیث نمبر
سلسله احاديث صحيحه
شادی، بیویوں کے مابین انصاف، اولاد کی تربیت، ان کے درمیان انصاف اور ان کے اچھے نام
1012. بیوی پر خاوند کے حقوق کے تقاضے
حدیث نمبر: 1456
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
- (لا آمر احدا ان يسجد لاحد، ولو امرت احدا ان يسجد لاحد؛ لامرت المراة ان تسجد لزوجها).- (لا آمرُ أحَداً أنْ يسجُدَ لأحَدٍ، ولو أمرْتُ أحداً أنْ يسجُدَ لأحدٍ؛ لأمرتُ المرأةَ أن تسْجدَ لزوجِها).
سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ ایک انصاری آدمی کے دو طاقتور سانڈ تھے، وہ دونوں مستی میں آ گئے، اس نے ان کو ایک باغ میں داخل کر کے دروازہ بند کر دیا، پھر دعا کروانے کے لیے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم چند صحابہ میں تشریف فرما تھے۔ اس نے آ کر کہا: اے اللہ کے نبی! میں ایک ضرورت کے پیش نظر آپ کے پاس آیا ہوں، میرے دو سانڈ ہیں، وہ دونوں مستی میں آ گئے ہیں، میں نے ان کو ایک باغ میں داخل کر کے دروازہ بند کر دیا ہے۔ اب میں چاہتا ہوں کہ آپ دعا کریں کہ اللہ تعالی ان کو میرے لیے مسخر کر دے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے صحابہ سے فرمایا: اٹھو (چلتے ہیں)۔ آپ چلے یہاں تک کہ باغ کے دروازے تک پہنچ گئے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: دروازہ کھولو۔ دروازہ کھول دیا گیا۔ ایک سانڈ دروازے کے قریب ہی کھڑا تھا، جب اس نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا تو آپ کو سجدہ کیا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کوئی (رسی وغیرہ) لاؤ تاکہ میں اس کا سر باندھ کر اس کو تیرے لیے مسخر کروں۔ وہ لگام لے آیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کا سر باندھا اور اسے اس کے لیے مسخر کر دیا۔ پھر دوسرے سانڈ کو پکڑنے کے لیے باغ کے دوسرے کنارے کی طرف گئے، جب اس نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا تو اس نے بھی سجدہ کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس آدمی سے فرمایا: کوئی (رسی وغیرہ) لاؤ تاکہ میں اس کا سر باندھ دوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کا سر باندھا اور اس کی تسخیر میں دے دیا اور فرمایا: جاؤ، اب یہ تیری بغاوت نہیں کریں گے۔ جب صحابہ نے (سجدہ کرنے کا) منظر دیکھا تو کہا: اے اللہ کے رسول یہ دو سانڈ، جو غیر عاقل ہیں، آپ کو سجدہ کرتے ہیں، کیا ہم آپ کو سجدہ نہ کیا کریں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں کسی کو کسی کے لیے سجدہ کا حکم نہیں دیا، اگر میں کسی کو کسی کے لیے سجدہ کا حکم دیتا تو عورت کو حکم دیتا کہ وہ اپنے خاوند کو سجدہ کرے۔

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.