الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔

 
مختصر صحيح بخاري کل احادیث 2230 :حدیث نمبر
مختصر صحيح بخاري
فضیلتوں کا بیان
17. اسلام میں نبوت (پیغمبری) کی نشانیوں کا بیان۔
حدیث نمبر: 1501
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا عبداللہ (بن مسعود) رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ہم تو معجزوں کو اللہ کی برکت اور عنایت سمجھتے تھے اور تم ان سے ڈرتے ہو۔ ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک سفر میں تھے کہ پانی کم پڑ گیا پس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بچا ہوا پانی ہو تو لے آؤ تو لوگ ایک برتن لائے جس میں تھوڑا سا پانی تھا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا ہاتھ اس برتن میں ڈال دیا پھر فرمایا: آؤ۔ برکت والا پانی لو اور برکت اللہ کی طرف سے ہے۔ (سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ) کہتے ہیں کہ میں نے خود دیکھا: پانی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی انگلیوں سے پھوٹ رہا تھا اور ہم (اس وقت) کھانا کھاتے وقت کھانے کی تسبیح سنتے تھے۔

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.