الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
مختصر صحيح بخاري کل احادیث 2230 :حدیث نمبر
مختصر صحيح بخاري
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کے فضائل مناقب
1. ((باب))
حدیث نمبر: 1528
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ میں ان لوگوں میں کھڑا تھا جو سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے لیے مغفرت کی دعا کر رہے تھے، ان کا جنازہ رکھا ہوا تھا۔ اتنے میں ایک شخص نے پیچھے سے اپنی کہنی میرے کندھے پر رکھی اور کہنے لگا کہ (اے عمر!) اللہ تجھ پر رحم کرے، مجھے یہی امید تھی کہ اللہ تمہیں تمہارے دونوں ساتھیوں (نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ) کے ساتھ ہی رکھے گا کیونکہ میں نے اکثر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: (فلاں جگہ) میں تھا اور ابوبکر اور عمر رضی اللہ عنہ (بھی تھے)، میں نے یہ کیا اور ابوبکر اور عمر (رضی اللہ عنہ نے بھی کیا)، میں چلا اور ابوبکر اور عمر (رضی اللہ عنہ) بھی (ساتھ تھے)۔ پس مجھے امید ہے کہ اللہ تمہیں ان کے ساتھ رکھے گا۔ (سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ) میں نے نگاہ پھیری تو (دیکھا کہ) یہ کہنے والے سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ تھے۔

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.