الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔

 
سلسله احاديث صحيحه کل احادیث 4035 :ترقیم البانی
سلسله احاديث صحيحه کل احادیث 4103 :حدیث نمبر
سلسله احاديث صحيحه
ایمان توحید، دین اور تقدیر کا بیان
100. بنوثقیف کا کذاب اور مہلک
حدیث نمبر: 164
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
- (إن في ثقيف كذابا ومبيرا).- (إنّ في ثقيف كذاباً ومُبِيراً).
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بنو ثقیف میں ایک کذاب ہو گا اور ایک مہلک (یعنی ہلاک کرنے والے)۔ یہ حدیث سیدہ اسما بنت ابوبکر صدیق، سیدنا عبداللہ بن عمر اور سیدہ سلامہ بنت جعفیہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے۔ سیدہ اسما رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے حجاج سے کہا: آگاہ ہو جا! رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں بیان کیا تھا کہ ثقیف قبیلہ میں ایک کذاب ہو گا اور ایک مہلک۔ کذاب تو ہم نے دیکھ لیا، رہا مسئلہ مہلک کا، تو میں یہی سمجھ پا رہی ہوں کہ وہ تو ہی ہے۔

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.