الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔

 
سلسله احاديث صحيحه کل احادیث 4035 :ترقیم البانی
سلسله احاديث صحيحه کل احادیث 4103 :حدیث نمبر
سلسله احاديث صحيحه
بیماری، نماز جنازہ، قبرستان
1180. آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا قبرستان میں جا کر مردوں کے لئے دعا کرنا
حدیث نمبر: 1754
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
-" بعثت إلى اهل البقيع اصلي عليهم".-" بعثت إلى أهل البقيع أصلي عليهم".
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک رات کو گھر سے نکلے، میں نے بریرہ کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے بھیج دیا تاکہ وہ دیکھ سکے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کہاں جا رہے ہیں۔ اس نے واپس آ کر مجھے بتلایا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم بقیع الغرقد (ایک قبرستان) کی طرف گئے، وہاں بقیع کی نشیبی جگہ میں کھڑے ہو گئے، پھر ہاتھ اٹھا کر (دعا مانگی) اور واپس پلٹ آئے۔ بوقت صبح میں نے خود آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا: کہ گزشتہ رات آپ کہاں چلے گئے تھے؟ آپ صلى اللہ علیہ وسلم نے جواب دیا: مجھے بقیع قبرستان والوں کے حق میں دعائے رحمت کرنے کے لئے ان کی طرف بھیجا گیا۔

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.