الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
مختصر صحيح بخاري کل احادیث 2230 :حدیث نمبر
مختصر صحيح بخاري
نکاح کے بیان میں
2. نکاح نہ کرنے اور خصی ہو جانے کی کراہیت کا بیان۔
حدیث نمبر: 1830
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کی کہ میں جوان آدمی ہوں اور مجھے خوف ہے کہ کہیں مجھ سے زنا نہ ہو جائے اور نکاح کرنے کی مجھ میں استطاعت نہیں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے کچھ جواب نہ دیا۔ میں نے پھر اسی طرح عرض کی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم پھر خاموش ہو گئے۔ میں نے پھر عرض کی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کچھ جواب نہ دیا۔ میں نے پھر اسی طرح عرض کی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب دیا: ابوہریرہ! جو کچھ تیری تقدیر میں ہے (اسے لکھ کر) قلم خشک ہو گئی (اب حکم نہیں بدل سکتا) چاہے تو خصی ہو یا نہ ہو۔

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.