الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
مختصر صحيح بخاري کل احادیث 2230 :حدیث نمبر
مختصر صحيح بخاري
طلاق کے بیان میں
8. لعان کا بیان۔
حدیث نمبر: 1880
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا سہل بن سعد ساعدی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں اور یتیم کی پرورش کرنے والا جنت میں اس طرح (قریب قریب) ہوں گے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انگوٹھے کے ساتھ والی (شہادت کی) انگلی اور درمیانی انگلی سے اشارہ کیا اور دونوں انگلیوں کے درمیان تھوڑا سا فرق باقی رکھا۔ (فائدہ: امام بخاری نے اس حدیث سے ان لوگوں کا رد کیا ہے جو طلاق وغیرہ میں تو اشارے کو روا مانتے ہیں مگر لعان میں نہیں تو یہاں سے واضح کیا کہ اشارے کو لعان وغیرہ میں بھی روا رکھا جائے گا۔ دوسری بات کہ لعان کی مکمل احادیث پہلے گزر چکی ہیں اس لیے یہاں ان کو تکرار کے ڈر سے دوبارہ نہیں لکھا گیا۔)

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.