الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
شمائل ترمذي کل احادیث 417 :حدیث نمبر
شمائل ترمذي
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی کھانا کھانے سے پہلے اور بعد کی دعائیں
6. اللہ کے نام سے کھانا شروع کرنے کی برکت
حدیث نمبر: 192
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
حدثنا ابو بكر محمد بن ابان قال: حدثنا وكيع، عن هشام الدستوائي، عن بديل بن ميسرة العقيلي، عن عبد الله بن عبيد بن عمير، عن ام كلثوم، عن عائشة، قالت: كان النبي صلى الله عليه وسلم ياكل الطعام في ستة من اصحابه فجاء اعرابي فاكله بلقمتين، فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «لو سمى لكفاكم» حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ أَبَانَ قَالَ: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ هِشَامٍ الدَّسْتُوائِيِّ، عَنْ بُدَيْلِ بْنِ مَيْسَرَةَ الْعُقَيْلِيِّ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ، عَنْ أُمِّ كُلْثُومٍ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَأْكُلُ الطَّعَامَ فِي سِتَّةٍ مِنْ أَصْحَابِهِ فَجَاءَ أَعْرَابِيٌّ فَأَكَلَهُ بِلُقْمَتَيْنِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَوْ سَمَّى لَكَفَاكُمْ»
ام المؤمنین سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے وہ فرماتی ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے چھ اصحاب رضی اللہ عنہم اجمعین کے ساتھ کھانا تناول فرما رہے تھے تو ایک اعرابی (دیہاتی) آیا اور (جو کھانا موجود تھا اسے) دو لقموں میں کھا لیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر یہ اعرابی (شروع کرتے وقت) بسم اللہ پڑھ لیتا تو یہ کھانا تم سب کو کافی ہو جاتا۔

تخریج الحدیث: «سنده صحيح» :
«(سنن ترمذي: 1858 اب، وقال: حسن صحيح)، ديكهئے: حديث سابق:188»

قال الشيخ زبير على زئي: سنده صحيح

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.