الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔

 
مختصر صحيح بخاري کل احادیث 2230 :حدیث نمبر
مختصر صحيح بخاري
نماز کا بیان
16. چٹائی پر نماز پڑھنا (درست ہے)۔
حدیث نمبر: 250
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ان کی نانی ملیکہ رضی اللہ عنہا نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کھا نے کے لیے بلایا جو (خاص) آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے انھوں نے تیار کیا تھا۔ پس آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس میں سے کھایا، پھر فرمایا: کھڑے ہو جاؤ میں تمہارے لیے نماز پڑھ دوں۔ سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں اپنی ایک چٹائی کی طرف متوجہ ہوا جو کثرت استعمال سے سیاہ ہو گئی تھی تو میں نے اسے پانی سے دھویا، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم (اس پر) کھڑے ہو گئے اور میں نے اور ایک یتیم نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے صف باندھ لی اور بڑھیا اور ہمارے پیچھے تھی، پس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمارے لیے دو رکعتیں پڑھ دیں اور لوٹ گئے۔

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.