الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔

 
سلسله احاديث صحيحه کل احادیث 4035 :ترقیم البانی
سلسله احاديث صحيحه کل احادیث 4103 :حدیث نمبر
سلسله احاديث صحيحه
اخلاق، نیکی کرنا، صلہ رحمی
1684. دنیا میں ہی مظلوم سے معذرت کر نا
حدیث نمبر: 2514
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
- (رحم الله عبدا كانت لاخيه عنده مظلمة في عرض او مال، فجاءه فاستحله قبل ان يؤخذ، وليس ثم دينار ولا درهم، فإن كانت له حسنات؛ اخذ من حسناته، وإن لم يكن له حسنات؛ حملوا عليه من سيئاتهم).- (رحِمَ اللهُ عبداً كانت لأخيهِ عندَه مظلمَةٌ في عِرضٍ أو مالٍ، فجاءه فاستحلَّه قبل أن يُؤخذَ، وليس ثمَّ دينارٌ ولا درهمٌ، فإن كانت له حسناتٌ؛ أُخذ من حسناتهِ، وإن لم يكن له حسناتٌ؛ حمَلُوا عليه من سيئاتهم).
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ اس آدمی پر رحم کرے کہ جس نے اپنے بھائی کی عزت یا مال (‏‏‏‏کے معاملے میں) ناانصافی کی ہو اور پھر اس کے پاس جا کر معذرت کر لی ہو، قبل اس کے کہ (‏‏‏‏وہ دن آ جائے جس میں) اس کا مؤاخذہ کیا جائے اور جہاں دینار ہو گا نہ درہم۔ (‏‏‏‏وہاں تو معاملہ یوں حل کیا جائے گا کہ) اگر اس (‏‏‏‏ظالم) کے پاس نیکیاں ہوئیں تو ا‏‏‏‏س سے نیکیاں لے لی جائیں گی اور اگر ا‏‏‏‏س کے پاس نیکیاں نہ ہوئیں، تو (‏‏‏‏مظلوم) لوگ اپنی برائیاں ا‏‏‏‏س پر ڈال دیں گے۔ ‏‏‏‏

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.