الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔

 
سلسله احاديث صحيحه کل احادیث 4035 :ترقیم البانی
سلسله احاديث صحيحه کل احادیث 4103 :حدیث نمبر
سلسله احاديث صحيحه
اخلاق، نیکی کرنا، صلہ رحمی
1734. سبیل اللہ کی اقسام
حدیث نمبر: 2571
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
- (وما سبيل الله إلا من قتل؟! من سعى على والديه؟ ففي سبيل الله!، ومن سعى على عياله!، ففي سبيل الله، ومن سعى على نفسه ليعفها، ففي سبيل الله، ومن سعى على التكاثر؛ ففي سبيل الشيطان. وفي رواية: الطاغوت).- (وما سبيلُ الله إلاّ من قُتِل؟! من سعى على والديه؟ ففي سبيل الله!، ومن سعى على عيالهِ!، ففي سبيل الله، ومن سعى على نفسِهِ ليُعفَّها، ففي سبيل اللهِ، ومن سعى على التّكاثر؛ ففي سبيل الشيطان. وفي روايةٍ: الطاغوت).
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھے ہوئے تھے، اچانک پہاڑی راستے سے ایک نوجوان آتے ہوئے دکھائی دیا، جب ہم نے ا‏‏‏‏س کو دیکھا تو کہا: کاش یہ نوجوان اپنی شباب و نشاط اور قوت و طاقت کو اللہ کی راہ میں وقف کر دیتا۔ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہماری بات سنی تو فرمایا: کیا اللہ کی راہ میں وہی ہے جو شہید کر دیا جائے؟ جس نے اپنے والدین کے لیے محنت کی وہ اللہ کی راہ میں ہے، جس نے اپنے اہل و عیال کے لیے محنت کی وہ بھی اللہ کی راہ میں ہے، جس نے اپنے آپ کو پاکدامن رکھنے کے لیے تگ و دو کی وہ بھی اللہ کی راہ میں ہے۔ ہاں جس نے مال زیادہ اکٹھا کرنے کے لیے محنت کی وہ شیطان اور ایک روایت کے مطابق طاغوت کی راہ میں ہے۔

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.