الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔

 
سلسله احاديث صحيحه کل احادیث 4035 :ترقیم البانی
سلسله احاديث صحيحه کل احادیث 4103 :حدیث نمبر
سلسله احاديث صحيحه
آداب اور اجازت طلب کرنا
1822. بہترین اور بدترین لوگ، اللہ تعالیٰ کے نام پر سوال کرنا
حدیث نمبر: 2723
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
-" الا اخبركم بخير الناس منزلة؟ قلنا: بلى، قال: رجل ممسك براس فرسه - او قال: فرس - في سبيل الله حتى يموت او يقتل، قال: فاخبركم بالذي يليه؟ فقلنا: نعم يا رسول الله قال: امرؤ معتزل في شعب يقيم الصلاة، ويؤتي الزكاة ويعتزل الناس، قال: فاخبركم بشر الناس منزلة؟ قلنا: نعم يا رسول الله قال: الذي يسال بالله العظيم، ولا يعطي به".-" ألا أخبركم بخير الناس منزلة؟ قلنا: بلى، قال: رجل ممسك برأس فرسه - أو قال: فرس - في سبيل الله حتى يموت أو يقتل، قال: فأخبركم بالذي يليه؟ فقلنا: نعم يا رسول الله قال: امرؤ معتزل في شعب يقيم الصلاة، ويؤتي الزكاة ويعتزل الناس، قال: فأخبركم بشر الناس منزلة؟ قلنا: نعم يا رسول الله قال: الذي يسأل بالله العظيم، ولا يعطي به".
سیدنا عبدللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ہم بیٹھے ہوئے تھے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے اور فرمایا: کیا میں تمہیں اس شخص کے بارے میں نہ بتاؤں جو قدر و منزلت کے اعتبار سے سب سے بہتر ہے؟ ہم نے کہا: کیوں نہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ‏‏‏‏ نے فرمایا: وہ آدمی ہے جس نے اللہ تعالیٰ کے راستے میں اپنے گھوڑے کا سر تھاما ہوا ہے، (‏‏‏‏یعنی لڑنے کے لیے گھوڑے سمیت تیار ہے) حتیٰ کہ وہ مر جاتا ہے یا اسے شہید کر دیا جاتا ہے، پھر فرمایا: ‏‏‏‏کیا میں تمہیں اس شخص کے بارے میں یہ بتلاؤں جس کا مرتبہ اس کے بعد ہے؟ ہم نے کہا: جی ہاں، اے رسول اللہ! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ آدمی ہے جو کسی گھاٹی میں فروکش ہے اور نماز قائم کرتا ہے، زکاۃ ادا کرتا ہے اور لوگوں سے الگ تھلگ رہتا ہے۔ پھر فرمایا: کیا میں تمہیں اس شخص کے بارے میں بھی نہ بتلا دوں جو مرتبے کے لحاظ سے سب سے برا ہے؟ ہم نے کہا: جی ہاں، اے اللہ کے رسول! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا وہ ہے جس سے اللہ، جو عظمتوں والا ہے، کے نام پر سوال کیا جائے، لیکن وہ پھر بھی نہ دے۔

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.