الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔

 
سلسله احاديث صحيحه کل احادیث 4035 :ترقیم البانی
سلسله احاديث صحيحه کل احادیث 4103 :حدیث نمبر
سلسله احاديث صحيحه
آداب اور اجازت طلب کرنا
1837. بچے اور بچی کی طرف سے عقیقہ کرنا، اور لفظ عقیقہ کو مکروہ سمجھنا
حدیث نمبر: 2739
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
-" إن الله لا يحب العقوق، وكانه كره الاسم".-" إن الله لا يحب العقوق، وكأنه كره الاسم".
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عقیقہ کے بارے میں دریافت کیا گیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے (‏‏‏‏جواباً) فرمایا: اللہ تعالیٰ «عقوق» (‏‏‏‏یعنی بدسلوکی و نافرمانی) کو ناپسند کرتا ہے۔ ایسے معلوم ہوتا تھا کہ لفظ «عقيقه» آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو ناپسند ہے۔ صحابہ نے کہا: اے اللہ کے رسول! ہم آپ سے یہ پوچھنا چاہتے ہیں کہ جب ہم میں سے کسی کا بچہ پیدا ہوتا ہے (‏‏‏‏تو اس کا عقیقہ ہونا چاہیئے یا نہیں)۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو اپنے بچے کی طرف سے جانور ذبح کرنا چاہتا ہے وہ کرے، بچے کی طرف سے دو ہم عمر بکریاں (‏‏‏‏یا بھیڑیں، مذکر ہوں یا مونث) اور بچی کی طرف سے ایک۔

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.