الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔

 
سلسله احاديث صحيحه کل احادیث 4035 :ترقیم البانی
سلسله احاديث صحيحه کل احادیث 4103 :حدیث نمبر
سلسله احاديث صحيحه
فضائل قرآن، دعا ئیں، اذکار، دم
1968. ایک ہی سورت کافی تھی
حدیث نمبر: 2897
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
-" لو كانت سورة واحدة لكفت الناس".-" لو كانت سورة واحدة لكفت الناس".
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ صفوان بن معطل کی بیوی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئی اور کہا: اے اللہ کے رسول! جب میں نماز پڑھتی ہوں تو میرا خاوند صفوان مجھے مارتا ہے اور جب روزہ رکھتی ہوں تو افطار کروا دیتا ہے اور وہ نماز فجر بھی طلوع آفتاب کے بعد پڑھتا ہے۔ خود صفوان وہاں موجود تھا۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے اس کی بیوی کی شکایات کے متعلق دریافت کیا تو اس نے کہا: یہ جو کہہ رہی ہے کہ میں اسے نماز پڑھنے پر مارتا ہوں، دراصل بات یہ ہے کہ یہ دو سورتوں کی تلاوت کرتی ہے اور میں نے اسے ایسا کرنے سے منع کیا ہوا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ‏‏‏‏ اگر ایک ہی سورت ہوتی تو وہ بھی تمام لوگ کو کفایت کر جاتی۔ ‏‏‏‏ خاوند نے کہا رہا مسئلہ افطاری کرانے کا حقیقت حال یہ ہے کہ میں نوجوان آدمی ہوں اور میں (‏‏‏‏ازدواجی تعلق سے) صبر نہیں کر سکتا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: آئندہ کوئی عورت، اپنے خاوند کی اجازت کے بغیر (‏‏‏‏نفلی) روزہ نہ رکھے۔ خاوند نے کہا: اس نے یہ شکایت بھی کی ہے کہ میں نماز فجر طلوع آفتاب کے بعد پڑھتا ہوں، تو ہمارے خاندان کے بارے میں یہ چیز معروف ہے، ہم طلوع آفتاب سے قبل اٹھ ہی نہیں سکتے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تو جاگے تو نماز پڑھ لیا کر۔

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.