الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔

 
سلسله احاديث صحيحه کل احادیث 4035 :ترقیم البانی
سلسله احاديث صحيحه کل احادیث 4103 :حدیث نمبر
سلسله احاديث صحيحه
فضائل قرآن، دعا ئیں، اذکار، دم
1986. جنوں کا سورہ رحمٰن کی آیات کا جواب دینا
حدیث نمبر: 2922
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
-" لقد قراتها، سورة (الرحمن) على الجن ليلة الجن، فكانوا احسن مردودا منكم، كنت كلما اتيت على قوله * (فباي آلاء ربكما تكذبان) *، قالوا: لا بشيء من نعمك ربنا نكذب، فلك الحمد".-" لقد قرأتها، سورة (الرحمن) على الجن ليلة الجن، فكانوا أحسن مردودا منكم، كنت كلما أتيت على قوله * (فبأي آلاء ربكما تكذبان) *، قالوا: لا بشيء من نعمك ربنا نكذب، فلك الحمد".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے صحابہ کے پاس تشریف لائے اور ان کے سامنے مکمل سورہ الرحمن کی تلاوت کی، وہ خاموشی (‏‏‏‏سے سنتے رہے)۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں نے یہی سورت جنوں والی رات کو ان پر تلاوت کی تھی، وہ تمہاری بہ نسبت اچھا جواب دینے والے تھے، وہ اس طرح کہ جب میں «فَبِأَيِّ آلاء رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ» تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے والی آیت پڑھتا تو وہ کہتے: اے ہمارے رب! ہم تیری کسی بھی نعمت کو نہیں جھٹلا سکتے اور تیرے لیے ہی تعریف ہے۔

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.