الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔

 
سلسله احاديث صحيحه کل احادیث 4035 :ترقیم البانی
سلسله احاديث صحيحه کل احادیث 4103 :حدیث نمبر
سلسله احاديث صحيحه
فضائل قرآن، دعا ئیں، اذکار، دم
2015. ذکر خدا کے علاوہ سب کچھ لغو و لہو ہے
حدیث نمبر: 2970
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
-" كل شيء ليس من ذكر الله عز وجل فهو لغو ولهو او سهو إلا اربع خصال: مشي الرجل بين الغرضين، وتاديبه فرسه، وملاعبته اهله، وتعلم السباحة".-" كل شيء ليس من ذكر الله عز وجل فهو لغو ولهو أو سهو إلا أربع خصال: مشي الرجل بين الغرضين، وتأديبه فرسه، وملاعبته أهله، وتعلم السباحة".
عطا بن ابورباح کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا جابر بن عبداللہ انصاری اور سیدنا جابر بن عمیر انصاری رضی اللہ عنہما کو تیر اندازی میں مقابلہ کرتے دیکھا، ایک اکتا کر بیٹھ گیا، دوسرے نے اسے کہا: تو سست پڑ گیا ہے؟ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: ذکر الٰہی کے علاوہ ہر چیز بیکار اور فضول ہے، ماسوائے ان چار چیزوں کے: (‏‏‏‏۱) آدمی کا دو نشانوں کے درمیان چلنا، (‏‏‏‏۲) گھوڑے کو سدھانا، (‏‏‏‏۳) بیوی کے ساتھ کھیلنا (‏‏‏‏اور خوش طبعی کرنا) اور (‏‏‏‏۴) تیراکی سیکھنا۔

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.