الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔

 
سلسله احاديث صحيحه کل احادیث 4035 :ترقیم البانی
سلسله احاديث صحيحه کل احادیث 4103 :حدیث نمبر
سلسله احاديث صحيحه
فضائل و مناقب اور معائب و نقائص
2178. سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی فضیلت و عظمت
حدیث نمبر: 3248
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
-" ما اجتمع هذه الخصال في رجل في يوم إلا دخل الجنة".-" ما اجتمع هذه الخصال في رجل في يوم إلا دخل الجنة".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: آج کون روزے دار ہے؟ سیدنا ابوبکررضی اللہ عنہ نے کہا: میں ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: آج تم میں سے کس نے مریض کی بیمار پرسی کی ہے؟ ابوبکر رضی اللہ عنہ نے کہا: میں نے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: آج تم میں سے کس نے نماز جنازہ پڑھی ہے؟ ابوبکر رضی اللہ عنہ نے کہا: میں نے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: آج کس نے مسکین کو کھانا کھلایا ہے؟ ‏‏‏‏ابوبکر رضی اللہ عنہ نے کہا: میں نے، مروان کہتے ہیں کہ مجھے یہ بات پہچی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے آخر میں فرمایا: جس آدمی میں ایک دن میں یہ صفات جمع ہو جائیں وہ جنت میں داخل ہو گا۔

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.