الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔

 
سلسله احاديث صحيحه کل احادیث 4035 :ترقیم البانی
سلسله احاديث صحيحه کل احادیث 4103 :حدیث نمبر
سلسله احاديث صحيحه
فضائل و مناقب اور معائب و نقائص
2216. اہل بدر کی فضیلت
حدیث نمبر: 3367
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
-" اتى جبريل النبي صلى الله عليه وسلم فقال: ما تعدون اهل بدر فيكم؟ قال: من افضل المسلمين. قال: وكذلك من شهد فينا من الملائكة".-" أتى جبريل النبي صلى الله عليه وسلم فقال: ما تعدون أهل بدر فيكم؟ قال: من أفضل المسلمين. قال: وكذلك من شهد فينا من الملائكة".
معاذ بن رفاعہ بن رافع زرقی اپنے باپ، جو بدری تھے اور ان کے دادا اہل عقبہ میں سے تھے، سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ جبریل علیہ السلام، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور پوچھا: تم لوگ جنگ بدر میں شریک ہونے والوں (‏‏‏‏کا کیا مقام) سمجھتے ہو؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مسلمانوں میں سے افضل تر ین۔ جبریل علیہ السلام نے کہا: اس جنگ میں جو فرشتے شریک ہوئے تھے وہ بھی اسی طر ح (‏‏‏‏افضل تر ین شمار کئے جاتے) ہیں۔

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.