الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔

 
سلسله احاديث صحيحه کل احادیث 4035 :ترقیم البانی
سلسله احاديث صحيحه کل احادیث 4103 :حدیث نمبر
سلسله احاديث صحيحه
فضائل و مناقب اور معائب و نقائص
2228. بعض عرب قبائل کی فضیلت
حدیث نمبر: 3392
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
-" إن رجلا من العرب يهدي احدهم الهدية، فاعوضه منها بقدر ما عندي، ثم يتسخطه، فيظل يتسخط علي وايم الله لا اقبل بعد مقامي هذا من رجل من العرب هدية إلا من قرشي او انصاري او ثقفي او دوسي".-" إن رجلا من العرب يهدي أحدهم الهدية، فأعوضه منها بقدر ما عندي، ثم يتسخطه، فيظل يتسخط علي وايم الله لا أقبل بعد مقامي هذا من رجل من العرب هدية إلا من قرشي أو أنصاري أو ثقفي أو دوسي".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ بنوفزارہ کے ایک آدمی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک اونٹنی، جو اسے جنگل میں ملی تھی، ہدیہ پیش کیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے ہدیے کا جواب دیا، لیکن وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے جوابی عطیے کو کم سمجھنے اور ناراض ہونے لگ گیا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس منبر پر ارشاد فرمایا: بعض عرب مجھے ہدیہ پیش کرتے ہیں، میں حسب استطاعت ان کا جواب بھی دیتا ہوں، لیکن وہ میری چیز کو (‏‏‏‏معمولی سمجھ کر) خاطر میں نہیں لاتے اور ناراض ہونے لگ جاتے ہیں۔ اللہ کی قسم! میں آج کے بعد قریشی، انصاری، ثقفی اور دوسی کے علاوہ کسی عرب کا کوئی ہدیہ قبول نہیں کروں گا۔

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.