الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔

 
سلسله احاديث صحيحه کل احادیث 4035 :ترقیم البانی
سلسله احاديث صحيحه کل احادیث 4103 :حدیث نمبر
سلسله احاديث صحيحه
فتنے، علامات قیامت اور حشر
2420. کیا قاتل کی توبہ مقبول ہے؟
حدیث نمبر: 3741
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
-" ياتي المقتول متعلقا راسه بإحدى يديه متلببا قاتله بيده الاخرى، تشخب اوداجه دما، حتى ياتي به العرش، فيقول المقتول لرب العالمين: هذا قتلني. فيقول الله للقاتل: تعست، ويذهب به إلى النار".-" يأتي المقتول متعلقا رأسه بإحدى يديه متلببا قاتله بيده الأخرى، تشخب أوداجه دما، حتى يأتي به العرش، فيقول المقتول لرب العالمين: هذا قتلني. فيقول الله للقاتل: تعست، ويذهب به إلى النار".
سیدنا عباس رضی اللہ عنہ سے کسی نے سوال کیا: ابوالعباس! آیا قاتل توبہ کر سکتا ہے؟ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے اس سے متعجب ہو کر پوچھا: تم کیا کہہ رہے ہو؟ اس نے اپنا سوال دوہرایا۔ انہوں نے پھر پوچھا: تم کیا کہہ رہے ہو؟ دو تین دفعہ ایسے ہوا۔ پھر سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا: اس کی توبہ کیسے قبول ہو گی؟ میں نے تمہارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا: (‏‏‏‏روز قیامت) مقتول آئے گا، ایک ہاتھ سے اپنے سر کو سہارا دے رکھا ہو گا اور دوسرے ہاتھ سے قاتل کا گریبان پکڑا ہوا ہو گا، مقتول کی رگوں سے خون ابل رہا ہو گا، وہ اس کو عرش کے پاس لے آئے گا اور ربّ العالمین سے کہے گا: اس نے مجھے قتل کیا تھا۔ اللہ تعالیٰ قاتل سے کہے گا: تو تو ہلاک ہو گیا ہے، پھر اسے جہنم کی طرف بھیج دیا جائے گا۔

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.