الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
سلسله احاديث صحيحه کل احادیث 4035 :ترقیم البانی
سلسله احاديث صحيحه کل احادیث 4103 :حدیث نمبر
سلسله احاديث صحيحه
سیرت نبوی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے عادات و اطوار
2645. رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے معجزات
حدیث نمبر: 4028
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
- (ما من شيء إلا يعلم اني رسول الله؛ إلا كفرة او فسقة الجن والإنس)- (ما من شيء إلا يعلم أنّي رسول الله؛ إلا كفرة أو فسقة الجن والإنس)
عمر بن عبداللہ بن یعلیٰ بن مرہ اپنے باپ سے اور وہ ان کے دادا سے روایت کرتے ہیں، وہ کہتے ہیں میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم میں تین ایسی چیزیں دیکھیں ہیں، جو مجھ سے پہلے کسی نے نہیں دیکھیں (‏‏‏‏۱) میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ مکہ کے راستے میں تھا، آپ کا گزر ایک لڑکی کے پاس سے ہوا، اس کے پاس اس کا بیٹا تھا، اس پر جنونی کیفیت طاری تھی، میں نے اتنی سخت دیوانگی پہلے کبھی نہیں دیکھی تھی۔ اس لڑکی نے کہا: اے اللہ کے رسول! یہ میرے بیٹے کی حالت ہے، آپ دیکھ ہی رہے ہیں (‏‏‏‏اب کیا کیا جائے)؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر تم چاہتی ہو تو میں اس کے لیے دعا کر دیتا ہوں۔ پس آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے لیے دعا فرمائی اور چل دیے۔ (‏‏‏‏۲) پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے قریب سے ایک اونٹ گزرا، اس کی گردن جھکی ہوئی تھی اور وہ بلبلا رہا تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس کے مالک کو میرے پاس لاؤ۔ (‏‏‏‏جب وہ آیا) تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ اونٹ کہہ رہا ہے کہ میں اپنے مالک کے پاس پیدا ہوا تھا، انہوں نے مجھے خوب استعمال کیا، اب جب میں بوڑھا ہو گیا تو اس نے مجھے ذبح کرنے کا ارادہ کر لیا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم آگے تشریف لے گئے۔ (‏‏‏‏۳) پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دو علیحدہ علیحدہ درخت دیکھے اور مجھے فرمایا: ‏‏‏‏جاؤ اور ان درختوں سے کہو کہ (‏‏‏‏ایک مقام پر) ‏‏‏‏جمع ہو جاؤ۔ سو وہ جمع ہو گئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے (‏‏‏‏ان کی اوٹ میں بیٹھ کر) قضائے حاجت کر لی اور فرمایا: جاؤ اور ان سے کہو کہ علیحدہ علیحدہ ہو جاؤ۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم وہاں سے تشریف لے گئے۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم واپس پلٹے تو اسی بچے سے آپ کا گزر ہوا، وہ دوسریے بچوں کے ساتھ کھیل رہا تھا اور اس کی ماں نے اس کے لیے چھ مینڈھے پال رکھے تھے۔ اس نے دو مینڈ ھے قربان کئے اور کہا کہ اسے دوبارہ جنون والی بیماری نہیں لگی۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہر چیز جانتی ہے کہ میں اللہ تعالیٰ کا رسول ہوں، سوائے کافر اور فاسق جنوں اور انسانوں کے۔

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.