الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
مختصر صحيح بخاري کل احادیث 2230 :حدیث نمبر
مختصر صحيح بخاري
بارش طلب کرنے کا بیان
3. جامع مسجد میں بھی بارش کی دعا مانگنا۔
حدیث نمبر: 552
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا انس رضی اللہ عنہ کی حدیث اس شخص کے بارے میں، جو کہ مسجد میں داخل ہوا اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہو کر خطبہ فرما رہے تھے پس اس نے عرض کی کہ بارش کے لیے دعا مانگیں، پہلے کئی مرتبہ گزر چکی ہے (دیکھئیے کتاب: جمعہ کا بیان۔۔۔ باب: جمعہ کے دن خطبہ میں بارش کے لیے دعا مانگنا) اور اس روایت میں ہے کہ (انس رضی اللہ عنہ) کہتے ہیں کہ اللہ کی قسم! ایک ہفتہ ہم نے آفتاب (کی شکل) نہیں دیکھی تھی پھر آئندہ جمعہ میں ایک شخص اسی دروازے سے (مسجد میں) حاضر ہوا اور (اس وقت) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوئے (جمعہ کا) خطبہ دے رہے تھے پس وہ شخص آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے کھڑا ہو گیا اور اس نے عرض کی کہ یا رسول اللہ! (لوگوں کے) مال (پانی کی کثرت سے) خراب ہو گئے اور راستے بند ہو گئے لہٰذا آپ اللہ تعالیٰ سے دعا کیجئیے کہ بارش کو روک دے۔ پس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دونوں ہاتھ اٹھائے، اس کے بعد کہا: اے اللہ! ہمارے آس پاس بارش برسا اور ہم پر نہ برسا، ٹیلوں، پہاڑوں، پہاڑیوں، میدانوں، وادیوں اور درختوں کی جڑوں میں بارش برسا۔ سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ (نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے یہ کہتے ہی) بارش بند ہو گئی اور ہم لوگ دھوپ میں چلنے پھرنے لگے۔

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.