الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
صحيفه همام بن منبه کل احادیث 139 :حدیث نمبر
صحيفه همام بن منبه
متفرق
73. مال کی زکوۃ ادا نہ کرنے کا انجام
حدیث نمبر: 73
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " يكون كنز احدكم يوم القيامة شجاعا اقرع، يفر منه صاحبه ويطلبه ويقول: انا كنزك، قال: والله لن يزال يطلبه حتى يبسط يده فيلقمها فاه"قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " يَكُونُ كَنْزُ أَحَدِكُمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ شُجَاعًا أَقْرَعَ، يَفِرُّ مِنْهُ صَاحِبُهُ وَيَطْلُبُهُ وَيَقُولُ: أَنَا كَنْزُكَ، قَالَ: وَاللَّهِ لَنْ يَزَالَ يَطْلُبُهُ حَتَّى يَبْسُطَ يَدَهُ فَيُلْقِمَهَا فَاهُ"
اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: قیامت کے روز تم میں سے ایک شخص کا خزانہ (جس سے وہ زکوۃ نہیں نکالتا تھا) گنجے سانپ کی شکل اختیار کرے گا، اور وہ صاحب خزانہ اس سے بھاگے گا مگر وہ گنجا سانپ اس کے پیچھے رہے گا اور کہے گا: میں تیرا خزانہ ہوں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: واللہ، اللہ کی قسم! وہ سانپ مسلسل اس کا پیچھا کرتا رہے گا، حتی کہ وہ شخص اپنا ہاتھ پھیلائے گا تو یہ سانپ اسے نگل لے گا۔

تخریج الحدیث: «صحيح بخاري، كتاب الحيل، باب باب فى الزكوٰة، رقم: 6957، حدثني إسحاق: أخبرنا عبدالرزاق: أخبرنا معمر عن همام، عن أبى هريرة رضى الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:.... - مسند أحمد: 74/16، رقم: 74/8170 - شرح السنة: 480/5، باب وعيد مانع الزكوٰة، رقم: 480.»

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.