الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔

 
سلسله احاديث صحيحه کل احادیث 4035 :ترقیم البانی
سلسله احاديث صحيحه کل احادیث 4103 :حدیث نمبر
سلسله احاديث صحيحه
اذان اور نماز
495. آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی طویل نماز اور فرزندان امت کے حق میں دعائیں
حدیث نمبر: 745
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
-" إني صليت صلاة رغبة ورهبة، سالت الله عز وجل لامتي ثلاثا، فاعطاني اثنتين ورد علي واحدة، سالته ان لا يسلط عليهم عدوا من غيرهم، فاعطانيها، وسالته ان لا يهلكهم غرقا، فاعطانيها، وسالته ان لا يجعل باسهم بينهم، فردها علي".-" إني صليت صلاة رغبة ورهبة، سألت الله عز وجل لأمتي ثلاثا، فأعطاني اثنتين ورد علي واحدة، سألته أن لا يسلط عليهم عدوا من غيرهم، فأعطانيها، وسألته أن لا يهلكهم غرقا، فأعطانيها، وسألته أن لا يجعل بأسهم بينهم، فردها علي".
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک دن لمبی نماز پڑھائی، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم فارغ ہوئے تو ہم نے کہا: اے اللہ کے رسول! آج آپ نے بہت لمبی نماز پڑھائی ہے، (کیا وجہ ہے) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں نے آج ترہیب اور ترغیب والی نماز پڑھی ہے، میں نے اللہ تعالیٰ سے اپنی امت کے لیے تین چیزوں کا سوال کیا ہے، اس نے مجھے دو چیزیں عطا کر دیں اور ایک دعا قبول نہیں کی۔ میں نے اس سے سوال کیا کہ وہ میری امت پر غیروں کو بطور دشمن مسلط نہ کرے، اس نے مجھے یہ چیز عطا کر دی۔ (دوسرے نمبر پر) میں نے اس سے یہ سوال کیا کہ وہ میری امت کو غرق نہ کرے، اس نے یہ دعا بھی قبول کر لی اور میں نے (تیسرے نمبر پر) یہ سوال کیا کہ وہ میری امت کو آپس میں لڑنے سے بچائے، لیکن اس نے یہ دعا قبول نہ کی۔

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.