الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
23. بَابُ الْكَفَنِ بِغَيْرِ قَمِيصٍ:
باب: بغیر قمیص کے کفن دینا۔
حدیث نمبر: 1271
حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ هِشَامٍ، عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا , قَالَتْ:" كُفِّنَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي ثَلَاثَةِ أَثْوَابِ سُحُولٍ كُرْسُفٍ لَيْسَ فِيهَا قَمِيصٌ وَلَا عِمَامَةٌ".
ہم سے ابونعیم نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے سفیان ثوری نے بیان کیا ‘ ان سے ہشام بن عروہ نے ‘ ان سے عروہ بن زبیر نے ‘ ان سے عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو تین سوتی دھلے ہوئے کپڑوں کا کفن دیا گیا تھا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے کفن میں نہ قمیص تھی اور نہ عمامہ۔ [صحيح البخاري/كتاب الجنائز/حدیث: 1271]
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو «سَحُولِيَّةٍ» ”سحولیہ“ بستی کے تیار شدہ تین سوتی کپڑوں میں کفن دیا گیا جن میں قمیص اور پگڑی نہیں تھی۔ [صحيح البخاري/كتاب الجنائز/حدیث: 1271]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
حدیث نمبر: 2118
نَا أَحْمَدُ بْنُ زُهَيْرٍ ، قَالَ: نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُبَيْدِ بْنِ عَقِيلٍ الْمُقْرِئُ قَالَ: نَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ: نَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ حُمَيْدٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- كُفِّنَ فِي ثَلَاثَةِ أَثْوَابٍ، أَحَدُهَا قَمِيصٌ. لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ حُمَيْدٍ ، إِلَّا حَمَّادٌ وَلَا عَنْ حَمَّادٍ إِلَّا مُسْلِمٌ ، تَفَرَّدَ بِهِ ابْنُ عَقِيلٍ I ".
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو تین کپڑوں میں کفن دیا گیا، جن میں سے ایک قمیص تھی۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”حمید سے یہ حدیث صرف حماد نے روایت کی ہے، اور حماد سے صرف مسلم نے، اور اس میں ابن عقیل منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 2118]
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”حمید سے یہ حدیث صرف حماد نے روایت کی ہے، اور حماد سے صرف مسلم نے، اور اس میں ابن عقیل منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 2118]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: إسناده حسن «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 3، ص 24» »
«أخرجه الضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 2082»
«أخرجه الضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 2082»
الحكم على الحديث:
إسناده حسن