الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
86. بَابُ مَا جَاءَ فِي عَذَابِ الْقَبْرِ:
باب: عذاب قبر کا بیان۔
شواہد الحدیث — صحيح البخاري حدیث نمبر 1370 (کل: 6 مقامات، 5 کتب)
صحیح بخاری: 1370
مشکوۃ المصابیح: 3967
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 10027
المعجم الکبیر للطبرانی: 10282
حدیث نمبر: 1370
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، حَدَّثَنِي أَبِي , عَنْ صَالِحٍ، حَدَّثَنِي نَافِعٌ، أَنَّ ابْنَ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَخْبَرَهُ , قَالَ:" اطَّلَعَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى أَهْلِ الْقَلِيبِ , فَقَالَ: وَجَدْتُمْ مَا وَعَدَ رَبُّكُمْ حَقًّا، فَقِيلَ لَهُ: تَدْعُو أَمْوَاتًا، فَقَالَ: مَا أَنْتُمْ بِأَسْمَعَ مِنْهُمْ وَلَكِنْ لَا يُجِيبُونَ".
ہم سے علی بن عبداللہ مدینی نے بیان کیا ‘ کہا ہم سے یعقوب بن ابراہیم نے ‘ ان سے ان کے والد نے ‘ ان سے صالح نے ‘ ان سے نافع نے کہ ابن عمر رضی اللہ عنہما نے انہیں خبر دی کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کنویں والوں (جس میں بدر کے مشرک مقتولین کو ڈال دیا گیا تھا) کے قریب آئے اور فرمایا تمہارے مالک نے جو تم سے سچا وعدہ کیا تھا اسے تم لوگوں نے پا لیا۔ لوگوں نے عرض کیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم مردوں کو خطاب کرتے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تم کچھ ان سے زیادہ سننے والے نہیں ہو البتہ وہ جواب نہیں دے سکتے۔ [صحيح البخاري/كتاب الجنائز/حدیث: 1370]
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے (بدر کے) کنویں میں پڑے ہوئے مشرکین کی لاشوں کو دیکھا اور فرمایا: ”آیا تم نے اس چیز کو ٹھیک ٹھیک پا لیا جس کا تمہارے رب نے تم سے وعدہ کیا تھا؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا گیا: آپ مردوں کو آواز دیتے ہیں (حالانکہ وہ تو سنتے نہیں ہیں) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم ان سے زیادہ نہیں سنتے لیکن وہ جواب نہیں دے سکتے۔“ [صحيح البخاري/كتاب الجنائز/حدیث: 1370]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
حدیث نمبر: 3967
3967 - وَعَنْ قَتَادَةَ قَالَ ذَكَرَ لَنَا أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ عَنْ أَبِي طَلْحَةَ، أَنَّ نَبِيَّ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَمَرَ يَوْمَ بَدْرٍ بِأَرْبَعَةٍ وَعِشْرِينَ رَجُلًا مِنْ صَنَادِيدِ قُرَيْشٍ فَقَذَفُوا فِي طَوِيٍّ مِنْ أَطْوَاءِ بَدْرٍ خَبِيثٍ مُخْبِثٍ وَكَانَ إِذَا أَظْهَرَ عَلَى قَوْمٍ أَقَامَ بِالْعَرْصَةِ ثَلَاثَ لَيَالٍ فَلَمَّا كَانَ بِبَدْرٍ الْيَوْمَ الثَّالِثَ أَمَرَ بِرَاحِلَتِهِ فَشَدَّ عَلَيْهَا رَحْلَهَا، ثُمَّ مَشَى وَاتَّبَعَهُ أَصْحَابُهُ حَتَّى قَامَ عَلَى شَفَةِ الرَّكِيِّ فَجَعَلَ يُنَادِيهِمْ بِأَسْمَائِهِمْ يَا فُلَانُ بْنَ فُلَانٍ ; أَيَسُرُّكُمْ أَنَّكُمْ أَطَعْتُمُ اللَّهَ وَرَسُولَهُ فَإِنَّا قَدْ وَجَدْنَا مَا وَعَدَنَا رَبُّنَا حَقًّا فَهَلْ وَجَدْتُمْ مَا وَعَدَ رَبُّكُمْ حَقًّا فَقَالَ عُمَرُ يَا رَسُولَ اللَّهِ مَا تُكَلِّمَ مِنْ أَجْسَادٍ لَا أَرْوَاحَ لَهَا قَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَالَّذِي نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِيَدِهِ مَا أَنْتُمْ بِأَسْمَعَ لِمَا أَقُولُ مِنْهُمْ وَفِي رِوَايَةٍ مَا أَنْتُمْ بِأَسْمَعَ مِنْهُمْ وَلَكِنْ لَا يُجِيبُونَ. مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ وَزَادَ الْبُخَارِيُّ قَالَ قَتَادَةُ أَحْيَاهُمُ اللَّهُ حَتَّى أَسْمَعَهُمْ قَوْلَهُ تَوْبِيخًا وَتَصْغِيرًا وَنِقْمَةً وَحَسْرَةً وَنَدَمًا.
قتادہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے ابوطلحہ رضی اللہ عنہ کی سند سے ہمیں بتایا کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے غزوہ بدر کے روز قریش کے چوبیس سرداروں کے متعلق حکم فرمایا تو انہیں بدر کے ایک بند کنویں «خَبِيثٍ مُخْبِثٍ» ”جو کہ خبیث اور خبیث بنا دینے والا تھا“ میں ڈال دیا گیا، اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا معمول تھا کہ جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کسی قوم پر غالب آتے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میدانِ قتال میں تین راتیں قیام فرماتے، چنانچہ جب بدر میں تیسرا روز ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے رختِ سفر باندھنے کا حکم فرمایا، سواریاں تیار کر دی گئیں، پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم چلے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہ رضی اللہ عنہم بھی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پیچھے چلنے لگے، حتیٰ کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس کنویں کے کنارے، جس میں سردارانِ قریش کی لاشیں پھینکی گئی تھیں، کھڑے ہو گئے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم انہیں ان کے اور ان کے آبا کے نام لے کر پکارنے لگے: ”فلاں بن فلاں! فلاں بن فلاں! کیا تمہیں یہ بات اچھی لگتی ہے کہ تم اللہ اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی اطاعت کرتے؟ چنانچہ ہمارے رب نے جس چیز کا ہم سے وعدہ کیا تھا ہم نے تو اسے سچ پا لیا، تو کیا تمہارے رب نے جس چیز کا تم سے وعدہ کیا تھا، تم نے اسے سچا پایا؟“ عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! کیا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مردہ جسموں سے کلام فرما رہے ہیں؟ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی جان ہے! میں جو کہہ رہا ہوں تم اسے ان سے زیادہ نہیں سن رہے۔“ اور ایک دوسری روایت میں ہے: ”تم ان سے زیادہ نہیں سن رہے لیکن وہ جواب نہیں دیتے۔“ بخاری و مسلم۔ اور امام بخاری رحمہ اللہ نے یہ اضافہ نقل کیا ہے کہ قتادہ رحمہ اللہ نے فرمایا: اللہ تعالیٰ نے انہیں زندہ کر دیا حتیٰ کہ باعثِ توبیخ و تحقیر، انتقام و حسرت اور ندامت، انہیں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بات سنا دی۔ متفق علیہ۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الجهاد/حدیث: 3967]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «متفق عليه، رواه البخاري (3976 و الرواية الثانية: 1270) و مسلم (2875/78)»
قال الشيخ الألباني: مُتَّفق عَلَيْهِ
قال الشيخ زبير على زئي:متفق عليه
حدیث نمبر: 10027
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - قَالَ: وَقَفَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى أَهْلِ الْقَلِيبِ فَقَالَ:" يَا أَهْلَ الْقَلِيبِ، هَلْ وَجَدْتُمْ مَا وَعَدَ رَبُّكُمْ حَقًّا، فَإِنِّي وَجَدْتُ مَا وَعَدَنِي رَبِّي حَقًّا".
قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، هَلْ يَسْمَعُونَ مَا تَقُولُ؟ قَالَ:" مَا أَنْتُمْ بِأَسْمَعَ لِمَا أَقُولُ مِنْهُمْ، وَلَكِنَّهُمُ الْيَوْمَ لَا يُجِيبُونَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، هَلْ يَسْمَعُونَ مَا تَقُولُ؟ قَالَ:" مَا أَنْتُمْ بِأَسْمَعَ لِمَا أَقُولُ مِنْهُمْ، وَلَكِنَّهُمُ الْيَوْمَ لَا يُجِيبُونَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم گڑھے والوں کے پاس آ کر ٹھہرے اور فرمایا: ”اے گڑھے والو! تمہارے پروردگار نے جو وعدہ کیا تھا کیا تم نے اسے حق پا لیا ہے؟ کیونکہ میں نے تو اسے حق پا لیا ہے، جو میرے پروردگار نے میرے ساتھ وعدہ کیا تھا، لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ جو ارشاد فرما رہے ہیں، کیا یہ لوگ اُسے سنتے ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں جو کہہ رہا ہوں اُسے تم ان کے مقابلے میں زیادہ بہتر نہیں سنتے ہو، لیکن آج یہ ایسے لوگ ہیں، جو جواب نہیں دے سکتے ہیں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10027]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10027]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10320)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10320»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 10282
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ أَبِي الطَّاهِرِ بْنِ السَّرْحِ ، ثَنَا يُوسُفُ بْنُ عَدِيٍّ ، ثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سُلَيْمَانَ الْأَشَلُّ ، عَنْ أَشْعَثَ بْنِ سَوَّارٍ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مَيْمُونٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ قَالَ: وَقَفَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى أَهْلِ الْقَلِيبِ فَقَالَ: يَا أَهْلَ الْقَلِيبِ، هَلْ وَجَدْتُمْ مَا وَعَدَ رَبُّكُمْ حَقًّا؟ فَإِنِّي قَدْ وَجَدْتُ مَا وَعَدَنِي رَبِّي حَقًّا "، قَالُوا: يَا رَسُولَ اللهِ، هَلْ يَسْمَعُونَ؟ قَالَ: " مَا أَنْتُمْ بِأَسْمَعَ لِمَا أَقُولُ مِنْهُمْ، وَلَكِنَّهُمُ الْيَوْمَ لَا يُجِيبُونَ ".
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم (بدر کے) کنویں والوں کے پاس رک گئے اور فرمایا: ”اے کنویں والو! کیا تم نے اپنے رب کا وعدہ سچا پایا؟ میں نے تو اپنے رب کا وعدہ سچا پایا ہے“، صحابہ نے عرض کیا: یا رسول اللہ! کیا وہ سنتے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اس بات کو ان سے زیادہ نہیں سن رہے جو میں کہہ رہا ہوں، لیکن آج وہ جواب نہیں دے سکتے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 10282]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 10، صفحہ 160، حدیث 10320»
حدیث نمبر: 3326
حَدَّثَنَا هُدْبَةُ ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَرَكَ قَتْلَى بَدْرٍ ثَلَاثًا، ثُمَّ أَتَاهُمْ فَقَامَ عَلَيْهِمْ فَنَادَاهُمْ، فَقَالَ: يَا أَبَا جَهْلِ بْنَ هِشَامٍ، يَا أُمَيَّةُ بْنَ خَلَفٍ ، يَا عُتْبَةُ بْنَ رَبِيعَةَ ، يَا شَيْبَةُ بْنَ رَبِيعَةَ، هَلْ وَجَدْتُمْ مَا وَعَدَ رَبُّكُمْ حَقًّا؟ فَإِنِّي قَدْ وَجَدْتُ مَا وَعَدَنِي رَبِّي حَقًّا؟ فَسَمِعَ عُمَرُ قَوْلَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، كَيْفَ سَمِعُوا؟ وَأَنَّى يُجِيبُوا وَقَدْ جَيَّفُوا؟ قَالَ: وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، مَا أَنْتُمْ بِأَسْمَعَ لِمَا أَقُولُ مِنْهُمْ، غَيْرَ أَنَّهُمْ لَا يَقْدِرُونَ أَنْ يُجِيبُوا، ثُمَّ أَمَرَ بِهِمْ فَسُحِبُوا إِلَى قَلِيبِ بَدْرٍ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بدر کے مقتولین کو تین دن تک (میدان میں) چھوڑے رکھا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان کے پاس تشریف لائے اور ان کے پاس کھڑے ہو کر انہیں پکارتے ہوئے فرمایا: ”اے ابوجہل بن ہشام! اے امیہ بن خلف! اے عتبہ بن ربیعہ! اے شیبہ بن ربیعہ! کیا تم نے وہ سب سچ پایا جس کا تمہارے رب نے تم سے وعدہ کیا تھا؟ کیونکہ میں نے تو اس وعدے کو برحق پایا ہے جو میرے رب نے مجھ سے کیا تھا۔“ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے جب نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ کلام سنا تو عرض گزار ہوئے: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! انہوں نے کیسے سن لیا اور وہ کیونکر جواب دے سکتے ہیں جبکہ ان کے جسم تو مردار ہو کر گل سڑ چکے ہیں؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! جو بات میں کہہ رہا ہوں اسے تم ان سے زیادہ بہتر طور پر نہیں سن رہے، بس اتنی بات ہے کہ وہ جواب دینے کی استطاعت نہیں رکھتے۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے بارے میں حکم صادر فرمایا تو انہیں گھسیٹ کر بدر کے ایک (پرانے) کنویں میں ڈال دیا گیا۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 3326]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح مسلم برقم: 2875، وأخرجه سنن النسائي برقم: 2074، 2075، وأخرجه مسند أحمد برقم: 11609، 12062، 12462، 12883، 13362، 13650، وأخرجه فتح الباري برقم: 1304، 1305، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 5153، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4701، 4702، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8448، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 1040، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 10025، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 3313»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح مسلم برقم: 2875، وأخرجه سنن النسائي برقم: 2074، 2075، وأخرجه مسند أحمد برقم: 11609، 12062، 12462، 12883، 13362، 13650، وأخرجه فتح الباري برقم: 1304، 1305، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 5153، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4701، 4702، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8448، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 1040، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 10025، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 3313»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 3808
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى ، حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ ، قَالَ: سَمِعْتُ حُمَيْدًا يُحَدِّثُ عَنْ أَنَسٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَامَ لَيْلًا عَلَى الْقَلِيبِ الَّذِي فِيهِ أَبُو جَهْلٍ وَأَصْحَابُهُ بِبَدْرٍ، بَعْدَ قَتْلِهِمْ بِثَلَاثَةِ أَيَّامٍ، فَنَادَى: يَا أَبَا جَهْلِ بْنَ هِشَامٍ، يَا عُتْبَةُ بْنَ رَبِيعَةَ ، يَا شَيْبَةُ بْنَ رَبِيعَةَ، يَا أُمَيَّةُ بْنَ خَلَفٍ ، هَلْ وَجَدْتُمْ مَا وَعَدَكُمْ رَبُّكُمْ حَقًّا؟ فَإِنِّي قَدْ وَجَدْتُ مَا وَعَدَنِي رَبِّي حَقًّا، فَقَالَ: فَخَرَجَ إِلَيْهِ مَنْ شَاءَ اللهُ أَنْ يَخْرُجَ مِنْ أَصْحَابِهِ، فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللهِ، تُنَادِي قَوْمًا قَدْ جَيَّفُوا مُنْذُ ثَلَاثٍ؟ فَقَالَ: مَا أَنْتُمْ بِأَسْمَعَ لِمَا أَقُولُ مِنْهُمْ، إِلَّا أَنَّهُمْ لَا يَسْتَطِيعُونَ أَنْ يُجِيبُونِي.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بدر کے اس کنویں کے پاس تشریف لائے جس میں ابو جہل اور اس کے ساتھیوں (کی لاشیں) تھیں، ان کے قتل کے تین دن بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے رات کے وقت کھڑے ہو کر پکارا: «يَا أَبَا جَهْلِ بْنَ هِشَامٍ، يَا عُتْبَةُ بْنَ رَبِيعَةَ، يَا شَيْبَةُ بْنَ رَبِيعَةَ، يَا أُمَيَّةُ بْنَ خَلَفٍ، هَلْ وَجَدْتُمْ مَا وَعَدَكُمْ رَبُّكُمْ حَقًّا؟ فَإِنِّي قَدْ وَجَدْتُ مَا وَعَدَنِي رَبِّي حَقًّا» ”اے ابو جہل بن ہشام! اے عتبہ بن ربیعہ! اے شیبہ بن ربیعہ! اے امیہ بن خلف! کیا تم نے اپنے رب کے وعدے کو سچا پایا؟ میں نے تو اس وعدے کو عین برحق پایا ہے جو میرے رب نے مجھ سے فرمایا تھا“، اس پر صحابہ کرام رضی اللہ عنہم میں سے جو وہاں موجود تھے وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور عرض گزار ہوئے: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! کیا آپ ایسے لوگوں کو پکار رہے ہیں جو تین دن سے مردہ ہو کر بدبودار ہو چکے ہیں؟“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: «مَا أَنْتُمْ بِأَسْمَعَ لِمَا أَقُولُ مِنْهُمْ، إِلَّا أَنَّهُمْ لَا يَسْتَطِيعُونَ أَنْ يُجِيبُونِي» ”تم میری بات کو ان سے زیادہ بہتر طور پر نہیں سن رہے، بس اتنی بات ہے کہ وہ مجھے جواب دینے کی استطاعت نہیں رکھتے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 3808]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح على شرط الشيخين .»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح مسلم برقم: 1779، 2875، وأخرجه سنن النسائي برقم: 2074، 2075، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 2681، وأخرجه مسند أحمد برقم: 12883، وأخرجه فتح الباري برقم: 1304، 1305، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 5153، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4701، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8448، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 1040، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 4722، 6498، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 3796»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح مسلم برقم: 1779، 2875، وأخرجه سنن النسائي برقم: 2074، 2075، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 2681، وأخرجه مسند أحمد برقم: 12883، وأخرجه فتح الباري برقم: 1304، 1305، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 5153، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4701، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8448، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 1040، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 4722، 6498، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 3796»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح على شرط الشيخين