🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح بخاری میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
10. بَابُ وَضْعِ الْمَاءِ عِنْدَ الْخَلاَءِ:
باب: بیت الخلاء کے قریب پانی رکھنا بہتر ہے۔
شواہد الحدیث — صحيح البخاري حدیث نمبر 143 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
صحیح بخاری: 143
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 6863
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 143
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا هَاشِمُ بْنُ الْقَاسِمِ، قَالَ: حَدَّثَنَا وَرْقَاءُ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي يَزِيدَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ،" أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَخَلَ الْخَلَاءَ، فَوَضَعْتُ لَهُ وَضُوءًا، قَالَ: مَنْ وَضَعَ هَذَا؟ فَأُخْبِرَ، فَقَالَ: اللَّهُمَّ فَقِّهْهُ فِي الدِّينِ".
ہم سے عبداللہ بن محمد نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے ہاشم ابن القاسم نے، کہا کہ ان سے ورقاء بن یشکری نے عبیداللہ بن ابی یزید سے نقل کیا، وہ ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم بیت الخلاء میں تشریف لے گئے۔ میں نے (بیت الخلاء کے قریب) آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے وضو کا پانی رکھ دیا۔ (باہر نکل کر) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا یہ کس نے رکھا؟ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو بتلایا گیا تو آپ نے (میرے لیے دعا کی اور) فرمایا «اللهم فقهه في الدين» اے اللہ! اس کو دین کی سمجھ عطا فرمائیو۔ [صحيح البخاري/كتاب الوضوء/حدیث: 143]
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، ایک دفعہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم بیت الخلا گئے تو میں نے آپ کے لیے وضو کا پانی رکھ دیا۔ آپ نے (باہر نکل کر) پوچھا: ”یہ پانی کس نے رکھا ہے؟“ آپ کو بتایا گیا، تو آپ نے فرمایا: «اللَّهُمَّ فَقِّهْهُ فِي الدِّينِ» ”اے اللہ! اسے دین کی سمجھ عطا فرما۔“ [صحيح البخاري/كتاب الوضوء/حدیث: 143]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6863
وَعَنْهُ قَالَ: "كُنْتُ فِي بَيْتِ مَيْمُونَةَ بِنْتِ الْحَارِثِ، فَوَضَعْتُ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ طَهُورًا، فَقَالَ: مَنْ وَضَعَ هَذَا؟ فَقَالَتْ مَيْمُونَةُ: عَبْدُ اللَّهِ، قَالَ: "اللَّهُمَّ فَقِّهْهُ فِي الدِّينُ، وَعَلِّمْهُ التَّأْوِيلَ".
رَوَاهُ الْحَارِثُ بْنُ أَبِي أُسَامَةَ ، وَأَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ بِسَنَدٍ صَحِيحٍ، وَهُوَ فِي الصَّحِيحِ دُونَ قَوْلِهِ: "وَعَلِّمْهُ التَّأْوِيلَ".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں (اپنی خالہ) سیدہ میمونہ بنت حارث رضی اللہ عنہا کے گھر میں مقیم تھا، وہاں میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے وضو کے لیے پانی رکھا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”یہ پانی کس نے رکھا ہے؟“ سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا نے عرض کی: ”عبداللہ نے۔“ اس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا فرمائی: «اللَّهُمَّ فَقِّهْهُ فِي الدِّينِ، وَعَلِّمْهُ التَّأْوِيلَ» ”اے اللہ! اسے دین کی گہری سمجھ عطا فرما اور اسے (قرآن کی) تفسیر و تاویل کا علم سکھا“؛ اس حدیث کو حارث بن ابی اسامہ اور امام احمد بن حنبل نے صحیح سند کے ساتھ روایت کیا ہے، جبکہ یہ روایت ان الفاظ ”اور اسے تاویل کا علم سکھا“ کے اضافے کے بغیر کتبِ صحیح میں بھی موجود ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب المناقب/حدیث: 6863]
تخریج الحدیث: «رواه الحارث بن أبي أسامة، وأحمد بن حنبل بسند صحيح، وهو في الصحيح دون قوله: "وعلمه التأويل"»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 75، 143، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2477، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 166، وأخرجه مسند أحمد برقم: 2393، وأخرجه فتح الباري برقم: 117، 134، 138، 665، 947، 1069، 3546، 5957، 5972، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 4707، 4708، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 6333، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 127، 448، 884، 1093، 1164، 1168، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10585، 10587، 10588، 10653، 10668، 10740، 11072، 11204، 11272، 11291، 11306، 11681، 11961، 12165، 12188، 12189، 12190، 12191، 12192، 12193، 12194، 12337، 12365، 12372، 12434، 12456، 12466، 12504، 12506، 12567، 12679، 12707، 12780، 12964، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 654، 1444، 2193، 3092، 3708، 5582، 5926، 7225، 7698، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 515، 922»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں