الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
58. بَابُ مَنْ بَاعَ ثِمَارَهُ أَوْ نَخْلَهُ أَوْ أَرْضَهُ أَوْ زَرْعَهُ، وَقَدْ وَجَبَ فِيهِ الْعُشْرُ أَوِ الصَّدَقَةُ فَأَدَّى الزَّكَاةَ مِنْ غَيْرِهِ أَوْ بَاعَ ثِمَارَهُ وَلَمْ تَجِبْ فِيهِ الصَّدَقَةُ:
باب: جو شخص اپنا میوہ یا کھجور کا درخت یا کھیت بیچ ڈالے حالانکہ اس میں دسواں حصہ یا زکوٰۃ واجب ہو چکی ہو اب وہ اپنے دوسرے مال سے یہ زکوٰۃ ادا کرے تو یہ درست ہے یا وہ میوہ بیچے جس میں صدقہ واجب ہی نہ ہوا ہو۔
شواہد الحدیث — صحيح البخاري حدیث نمبر 1487 (کل: 57 مقامات، 26 کتب)
صحیح مسلم: 3862
سنن ابوداود: 3367
سنن نسائی: 4524
سنن ابن ماجہ: 2214
موطا امام مالک روایۃ ابن القاسم: 497
سنن دارمی: 2591
مشکوۃ المصابیح: 2839
موطا امام مالك رواية يحييٰ: 1312
المنتقى ابن الجارود: 656
صحیح ابن حبان: 4991
الجامع الكامل: 5749
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 6499
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 6928
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 1406
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 2837
41 تا 50
حدیث نمبر: 5749
5749. عن ابن عمر أن رسول الله صلى الله عليه وسلم نهى عن بيع الثمار حتى يبدو صلاحها، نهى البائع والمشتري.
تخریج الحدیث: «متفق عليه: رواه مالك في البيوع (10) عن نافع، عن ابن عمر فذكره.»
الحكم على الحديث:
متفق عليه
حدیث نمبر: 10586
أَخْبَرَنَا أَبُو مَنْصُورٍ الظَّفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَحْمَدَ الْعَلَوِيُّ، أنا أَبُو جَعْفَرٍ مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ دُحَيْمٍ الشَّيْبَانِيُّ بِالْكُوفَةِ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ حَازِمِ بْنِ أَبِي عَرَزَةَ، ثنا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ مُوسَى، ثنا ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَالِمٍ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْ بَيْعِ الثَّمَرِ حَتَّى يَبْدُوَ صَلَاحُهُ، وَنَهَى عَنْ بَيْعِ الثَّمَرِ بِالتَّمْرِ رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ يَحْيَى بْنِ يَحْيَى وَغَيْرِهِ، عَنِ ابْنِ عُيَيْنَةَ.
سالم اپنے والد (سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما) سے نقل فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ”پھل پکنے سے پہلے فروخت کرنے سے منع فرمایا ہے اور پھل کو خشک کھجور کے عوض فروخت کرنے سے بھی منع فرمایا ہے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب البيوع/حدیث: 10586]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ مسلم 1534»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 10587
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، فِي آخَرِينَ، قَالُوا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، أنا الرَّبِيعُ، أنا الشَّافِعِيُّ، أنا مَالِكٌ، ح وَأنا أَبُو نَصْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ مُحَمَّدٍ الشِّيرَازِيُّ الْفَقِيهُ، ثنا أَبُو عَبْدِ اللهِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ نَصْرٍ، وَمُحَمَّدُ بْنُ حَجَّاجٍ، قَالَا: ثنا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى، قَالَ: قَرَأْتُ عَلَى مَالِكٍ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ" أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْ بَيْعِ الثَّمَرِ حَتَّى يَبْدُوَ صَلَاحُهَا نَهَى الْبَائِعَ وَالْمُبْتَاعَ" وَفِي رِوَايَةِ الشَّافِعِيِّ،" عَنْ بَيْعِ الثِّمَارِ" وَقَالَ الْمُشْتَرِيَ بَدَلَ الْمُبْتَاعِ رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ يُوسُفَ، عَنْ مَالِكٍ، ⦗٤٨٩⦘ وَرَوَاهُ مُسْلِمٌ عَنْ يَحْيَى بْنِ يَحْيَى.
نافع، سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ”پھل پکنے سے پہلے فروخت کرنے سے منع فرمایا ہے،“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ”خریدنے اور فروخت کرنے والے (دونوں) کو منع فرمایا ہے“۔
(ب) امام شافعی رحمہ اللہ کی روایت میں ”پھلوں کی بیع“ کے الفاظ ہیں اور مبتاع کی جگہ مشتری کا لفظ ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب البيوع/حدیث: 10587]
(ب) امام شافعی رحمہ اللہ کی روایت میں ”پھلوں کی بیع“ کے الفاظ ہیں اور مبتاع کی جگہ مشتری کا لفظ ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب البيوع/حدیث: 10587]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ بخاري 2082»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 10588
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ إِسْحَاقَ، أنا أَحْمَدُ بْنُ سَلَمَةَ، ثنا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، أنا جَرِيرٌ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" لَا تَبَايَعُوا الثَّمَرَةَ حَتَّى يَبْدُوَ صَلَاحُهَا، وَتَذْهَبَ عَنْهَا الْآفَةُ" قَالَ: يَبْدُو صَلَاحُهَا، حُمْرَتُهُ وَصُفْرَتُهُ رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ زُهَيْرِ بْنِ حَرْبٍ، عَنْ جَرِيرٍ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پھل پکنے سے پہلے فروخت نہ کرو تاکہ آفات اس سے ختم ہو جائیں“، فرمایا: ”پھل کا پکنا اس کا سرخ یا زرد ہونا ہے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب البيوع/حدیث: 10588]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ مسلم 1534»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 10612
أَخْبَرَنَا بِالْحَدِيثِ الَّذِي وَرَدَ فِي ذَلِكَ أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ، أنا مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدٍ النُّفَيْلِيُّ، ثنا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ" أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْ بَيْعِ النَّخْلِ حَتَّى يَزْهُوَ، وَعَنْ بَيْعِ السُّنْبُلِ حَتَّى يَبْيَضَّ وَيَأْمَنَ الْعَاهَةَ نَهَى الْبَائِعَ وَالْمُشْتَرِيَ" رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ عَلِيِّ بْنِ حُجْرٍ وَزُهَيْرِ بْنِ حَرْبٍ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ عُلَيَّةَ، قَالَ الشَّيْخُ: وَذِكْرِ السُّنْبُلِ فِي هَذَا الْحَدِيثِ مِمَّا تَفَرَّدَ بِهِ أَيُّوبُ السِّخْتِيَانِيُّ، عَنْ نَافِعٍ مِنْ بَيْنِ أَصْحَابِ نَافِعٍ، وَأَيُّوبُ ثِقَةٌ حُجَّةٌ، وَالزِّيَادَةُ مِنْ مِثْلِهِ مَقْبُولَةٌ، وَهَذَا الْحَدِيثُ مِمَّا اخْتَلَفَ الْبُخَارِيُّ وَمُسْلِمٌ فِي إِخْرَاجِهِ فِي الصَّحِيحِ فَأَخْرَجَهُ مُسْلِمٌ وَتَرَكَهُ الْبُخَارِيُّ فَقَدْ رَوَى حَدِيثَ النَّهْيِ عَنْ بَيْعِ الثَّمَرَةِ حَتَّى يَبْدُوَ صَلَاحُهَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ الْأَنْصَارِيُّ، وَمُوسَى بْنُ عُقْبَةَ، وَمَالِكُ بْنُ أَنَسٍ، وَعُبَيْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ، وَالضَّحَّاكُ بْنُ عُثْمَانَ وَغَيْرُهُمْ عَنْ نَافِعٍ، لَمْ يَذْكُرْ وَاحِدٌ مِنْهُمْ فِيهِ النَّهْيَ عَنْ بَيْعِ السُّنْبُلِ حَتَّى يَبْيَضَّ غَيْرُ أَيُّوبَ، وَرَوَاهُ سَالِمُ بْنُ عَبْدِ اللهِ، وَعَبْدُ اللهِ بْنُ دِينَارٍ، وَغَيْرُهُمَا، عَنِ ابْنِ عُمَرَ لَمْ يَذْكُرْ وَاحِدٌ مِنْهُمْ فِيهِ مَا ذَكَرَ أَيُّوبُ، وَرَوَاهُ جَابِرُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْأَنْصَارِيُّ، وَزَيْدُ بْنُ ثَابِتٍ، وَعَبْدُ اللهِ بْنُ عَبَّاسٍ، وَأَبُو هُرَيْرَةَ وَغَيْرُهُمْ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمْ يَذْكُرْ وَاحِدٌ مِنْهُمْ فِيهِ مَا ذَكَرَ أَيُّوبُ إِلَّا مَا:.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ”کھجور کے پکنے سے پہلے اس کی بیع سے منع فرمایا ہے اور گندم کی بالیوں کی بیع سے (منع فرمایا ہے) جب تک کہ وہ سفید نہ ہو جائیں اور وہ آفات سے محفوظ ہو جائیں۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے خریدنے اور فروخت کرنے والے کو منع فرمایا ہے۔
(ب) امام مسلم رحمہ اللہ نے یہ حدیث بیان کی ہے کہ پھلوں کو پکنے سے پہلے فروخت کرنا ممنوع ہے، اور امام بخاری رحمہ اللہ نے اسے بیان نہیں کیا۔ اس حدیث میں بالیوں کا ذکر نافع کے شاگردوں میں سے صرف ایوب سختیانی نے نافع سے کیا ہے، اور ایوب ثقہ اور حجت ہیں، ان جیسے راوی کا اضافہ مقبول ہے۔
(ج) ایوب کے علاوہ کسی نے بھی نافع سے یہ بیان نہیں کیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بالیوں کے سفید ہونے تک انہیں فروخت کرنے سے منع فرمایا ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب البيوع/حدیث: 10612]
(ب) امام مسلم رحمہ اللہ نے یہ حدیث بیان کی ہے کہ پھلوں کو پکنے سے پہلے فروخت کرنا ممنوع ہے، اور امام بخاری رحمہ اللہ نے اسے بیان نہیں کیا۔ اس حدیث میں بالیوں کا ذکر نافع کے شاگردوں میں سے صرف ایوب سختیانی نے نافع سے کیا ہے، اور ایوب ثقہ اور حجت ہیں، ان جیسے راوی کا اضافہ مقبول ہے۔
(ج) ایوب کے علاوہ کسی نے بھی نافع سے یہ بیان نہیں کیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بالیوں کے سفید ہونے تک انہیں فروخت کرنے سے منع فرمایا ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب البيوع/حدیث: 10612]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ مسلم 1535»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 10647
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ فِي آخَرِينَ قَالُوا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، أنا الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ، أنا الشَّافِعِيُّ، أنا سُفْيَانُ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَالِمٍ، عَنْ أَبِيهِ" أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْ بَيْعِ الثَّمَرِ حَتَّى يَبْدُوَ صَلَاحُهُ، وَعَنْ بَيْعِ الثَّمَرِ بِالتَّمْرِ" قَالَ عَبْدُ اللهِ: حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ ثَابِتٍ" أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَرْخَصَ فِي بَيْعِ الْعَرَايَا".
سالم اپنے والد رضی اللہ عنہما سے نقل فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ”پھل کو پکنے سے پہلے فروخت کرنے سے منع فرمایا ہے اور پھل کی بیع خشک کھجور کے بدلے ہونے سے بھی منع فرمایا ہے“۔
(ب) زید بن ثابت رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ”بیعِ عرایا میں رخصت دی ہے“۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب البيوع/حدیث: 10647]
(ب) زید بن ثابت رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ”بیعِ عرایا میں رخصت دی ہے“۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب البيوع/حدیث: 10647]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ مسلم 1539»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 10660
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ إِسْحَاقَ الْفَقِيهُ، أنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ قُتَيْبَةَ، ثنا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى، أنا هُشَيْمٌ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، عَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ، قَالَ:" نَهَى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ بَيْعِ الثَّمَرِ حَتَّى يَبْدُوَ صَلَاحُهَا رَخَّصَ فِي الْعَرَايَا" قَالَ: وَالْعَرِيَّةُ: النَّخْلَةُ تُجْعَلُ لِلْقَوْمِ يَبِيعُونَهَا بِخَرْصِهَا تَمْرًا رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ يَحْيَى بْنِ يَحْيَى.
زید بن ثابت رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ”پھلوں کو پکنے سے پہلے فروخت کرنے سے منع فرمایا“ ہے، لیکن ” «عَرَايا» میں رخصت دی“ ہے اور «عَرِيَّة» کھجور کا درخت قوم کے لیے مختص ہے اب وہ اس کے پھل کے اندازے سے خشک کھجور حاصل کر لیتے ہیں۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب البيوع/حدیث: 10660]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ مضي آنفاً»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 6499
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَهَى عَنْ بَيْعِ النَّخْلِ سَنَتَيْنِ، أَوْ ثَلَاثَةً، أَوْ يَشْتَرِي فِي رُءُوسِ النَّخْلِ بِكَيْلٍ، أَوْ تُبَاعُ الثَّمَرَةُ حَتَّى يَبْدُوَ صَلَاحُهَا.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَحَسُنَ إِسْنَادُهُ، وَفِيهِ الْحَجَّاجُ بْنُ أَرْطَاةَ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَلَكِنَّهُ مُدَلِّسٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَحَسُنَ إِسْنَادُهُ، وَفِيهِ الْحَجَّاجُ بْنُ أَرْطَاةَ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَلَكِنَّهُ مُدَلِّسٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بات سے منع کیا ہے کہ دو یا تین سال کی شرط پر کھجور کا درخت فروخت کیا جائے یا کھجور کے درخت پر لگے ہوئے پھل کو آدمی مخصوص ماپ کے عوض میں خرید لے، یا پھل کو اس کے پک کر تیار ہونے سے پہلے فروخت کیا جائے (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سب چیزوں سے منع کیا ہے)۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند حسن ہے اس کی سند میں ایک راوی حجاج بن ارطاۃ ہے وہ ثقہ ہے لیکن وہ تدلیس کرنے والا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6499]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند حسن ہے اس کی سند میں ایک راوی حجاج بن ارطاۃ ہے وہ ثقہ ہے لیکن وہ تدلیس کرنے والا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6499]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1281)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 6928
«نهى عن بيع الثمرة حتى يبدو صلاحها وعن النخل حتى تزهو»
(راوی بیان کرتے ہیں:)
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے پھل کو اس وقت تک بیچنے سے منع فرمایا جب تک اس کی پختگی ظاہر نہ ہو جائے، اور کھجور کے درخت کے پھل کو اس وقت تک بیچنے سے منع فرمایا جب تک اس کا رنگ نہ بدل جائے۔ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/باب المناهي./حدیث: 6928]
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے پھل کو اس وقت تک بیچنے سے منع فرمایا جب تک اس کی پختگی ظاہر نہ ہو جائے، اور کھجور کے درخت کے پھل کو اس وقت تک بیچنے سے منع فرمایا جب تک اس کا رنگ نہ بدل جائے۔ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/باب المناهي./حدیث: 6928]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [خ] عن أنس. الإرواء 1365، أحاديث البيوع: مالك، الشافعي، حم، م، ن.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 1406
وَقَالَ مُسَدَّدٌ : حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ عَمْرٍو ، عَنْ طَاوُسٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا - قَالَ: لَا تُبَاعُ الثَّمَرَةُ حَتَّى يَبْدُوَ صَلَاحُهَا.
وَكَانَ ابْنُ عَبَّاسٍ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا - يَقُولُ: حَتَّى تُطْعَمَ.
وَكَانَ ابْنُ عَبَّاسٍ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا - يَقُولُ: حَتَّى تُطْعَمَ.
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”پھل کی بیع اس وقت تک نہ کی جائے جب تک اس کی صلاحیت و پختگی ظاہر نہ ہو جائے۔“ اور سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما فرمایا کرتے تھے: ”(پھل کی فروخت ممنوع ہے) یہاں تک کہ وہ کھانے کے لائق ہو جائے۔“ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب البيوع/حدیث: 1406]
تخریج الحدیث: «0»