الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
9. بَابُ الإِجَارَةِ إِلَى صَلاَةِ الْعَصْرِ:
باب: عصر کی نماز تک مزدور لگانا۔
شواہد الحدیث — صحيح البخاري حدیث نمبر 2269 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
صحیح بخاری: 2269
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 5838
حدیث نمبر: 2269
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي أُوَيْسٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي مَالِكٌ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ مَوْلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِرَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" إِنَّمَا مَثَلُكُمْ، وَالْيَهُودُ، وَالنَّصَارَى كَرَجُلٍ اسْتَعْمَلَ عُمَّالًا، فَقَالَ: مَنْ يَعْمَلُ لِي إِلَى نِصْفِ النَّهَارِ عَلَى قِيرَاطٍ قِيرَاطٍ؟ فَعَمِلَتْ الْيَهُودُ عَلَى قِيرَاطٍ قِيرَاطٍ، ثُمَّ عَمِلَتْ النَّصَارَى عَلَى قِيرَاطٍ قِيرَاطٍ، ثُمَّ أَنْتُمُ الَّذِينَ تَعْمَلُونَ مِنْ صَلَاةِ الْعَصْرِ إِلَى مَغَارِبِ الشَّمْسِ عَلَى قِيرَاطَيْنِ قِيرَاطَيْنِ، فَغَضِبَتْ الْيَهُودُ، وَالنَّصَارَى، وَقَالُوا: نَحْنُ أَكْثَرُ عَمَلًا وَأَقَلُّ عَطَاءً، قَالَ: هَلْ ظَلَمْتُكُمْ مِنْ حَقِّكُمْ شَيْئًا، قَالُوا: لَا، فَقَالَ: فَذَلِكَ فَضْلِي أُوتِيهِ مَنْ أَشَاءُ.
ہم سے اسماعیل بن ابی اویس نے بیان کیا، انہوں نے کہا کہ مجھ سے امام مالک نے بیان کیا، ان سے عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے غلام عبداللہ بن دینار نے بیان کیا، اور ان سے عبداللہ بن عمر بن خطاب رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تمہاری اور یہود و نصاریٰ کی مثال ایسی ہے کہ ایک شخص نے چند مزدور کام پر لگائے اور کہا کہ ایک ایک قیراط پر آدھے دن تک میری مزدوری کون کرے گا؟ پس یہود نے ایک قیراط پر یہ مزدوری کی۔ پھر نصاریٰ نے بھی ایک قیراط پر کام کیا۔ پھر تم لوگوں نے عصر سے مغرب تک دو دو قیراط پر کام کیا۔ اس پر یہود و نصاریٰ غصہ ہو گئے کہ ہم نے تو زیادہ کام کیا اور مزدوری ہم کو کم ملی۔ اس پر اس شخص نے کہا کہ کیا میں نے تمہارا حق ذرہ برابر بھی مارا ہے؟ تو انہوں نے کہا کہ نہیں۔ پھر اس شخص نے کہا کہ یہ میرا فضل ہے جسے چاہوں زیادہ دیتا ہوں۔ [صحيح البخاري/كتاب الإجارة/حدیث: 2269]
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہاری مثال اور یہود و نصاریٰ کی مثال اس شخص کی طرح ہے جس نے مزدوری کے لیے مزدور لگائے اور کہا: کون ہے جو دوپہر تک ایک ایک قیراط پر میرا کام کرے؟ یہود نے ایک ایک قیراط پر کام کیا۔ ان کے بعد نصاریٰ نے ایک ایک قیراط پر کام کیا۔ پھر تم لوگ ہو جو نمازِ عصر سے غروبِ آفتاب تک دو، قیراط پر کام کرتے ہو۔ یہود و نصاریٰ ناراض ہوئے اور کہنے لگے: ہمارا کام زیادہ ہے لیکن ہمیں مزدوری بہت تھوڑی ملی ہے۔ ارشاد ہوا: کیا میں نے تمہارے حق میں کوتاہی کی ہے؟ انہوں نے کہا: ایسا ہرگز نہیں۔ فرمایا: یہ میرا فضل و احسان ہے میں جسے چاہوں دوں۔“ [صحيح البخاري/كتاب الإجارة/حدیث: 2269]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
حدیث نمبر: 5838
وَعَنْ عَبْدِ اللهِ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: إِنَّمَا أَجَلُكُمْ فِي أَجَلِ مَنْ خَلَا مِنَ الْأُمَمِ، كَمَا بَيْنَ الْعَصْرِ إِلَى مَغْرِبِ الشَّمْسِ، وَإِنَّمَا مَثَلُكُمْ وَمَثَلُ الْيَهُودِ وَالنَّصَارَى، كَمَثَلِ رَجُلٍ اسْتَعْمَلَ عُمَّالًا، فَقَالَ: مَنْ يَعْمَلُ لِي إِلَى نِصْفِ النَّهَارِ عَلَى قِيرَاطٍ؟ فَعَمِلَتِ الْيَهُودُ إِلَى نِصْفِ النَّهَارِ عَلَى قِيرَاطٍ.
ثُمَّ قَالَ: مَنْ يَعْمَلُ لِي مِنْ نِصْفِ النَّهَارِ إِلَى الْعَصْرِ عَلَى قِيرَاطٍ قِيرَاطٍ؟ فَعَمِلَتِ النَّصَارَى.
ثُمَّ قَالَ: مَنْ يَعْمَلُ مِنْ صَلَاةِ الْعَصْرِ إِلَى مَغْرِبِ الشَّمْسِ عَلَى قِيرَاطَيْنِ قِيرَاطَيْنِ؟ أَلَا فَأَنْتُمُ الَّذِينَ تَعْمَلُونَ مِنْ صَلَاةِ الْعَصْرِ إِلَى مَغْرِبِ الشَّمْسِ عَلَى قِيرَاطَيْنِ قِيرَاطَيْنِ، أَلَا فَلَكُمُ الْأَجْرُ مَرَّتَيْنِ.
فَغَضِبَ الْيَهُودُ وَالنَّصَارَى، وَقَالُوا: نَحْنُ أَكْثَرُ عَمَلًا وَأَقَلُّ عَطَاءً.
قَالَ: هَلْ ظَلَمْتُكُمْ مِنْ حَقِّكُمْ شَيْئًا؟ قَالُوا: لَا، قَالَ: فَإِنَّهُ فَضْلِي أُعْطِيهِ مَنْ شِئْتُ.

سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تمہاری میعادِ عمل گزشتہ امتوں کی میعاد کے مقابلے میں صرف اتنی ہے جتنا عصر کی نماز سے لے کر غروبِ آفتاب تک کا وقت ہوتا ہے، اور تمہاری اور یہود و نصاریٰ کی مثال اس شخص کی سی ہے جس نے کچھ مزدوروں کو کام پر لگایا اور کہا کہ کون ہے جو نصف دن تک ایک ایک قیراط کے عوض میرے لیے کام کرے؟ تو یہودیوں نے نصف دن تک ایک ایک قیراط پر کام کیا۔ پھر اس نے کہا کہ کون ہے جو نصف دن سے لے کر نمازِ عصر تک ایک ایک قیراط کے عوض کام کرے؟ تو نصاریٰ نے کام کیا۔ پھر اس نے کہا کہ کون ہے جو عصر کی نماز سے لے کر سورج غروب ہونے تک دو دو قیراط کے عوض کام کرے؟ خبردار! تم ہی وہ لوگ ہو جو عصر کی نماز سے لے کر مغرب تک دو دو قیراط پر کام کر رہے ہو، آگاہ رہو کہ تمہارے لیے دوگنا اجر ہے۔ اس پر یہود و نصاریٰ غصے میں آ گئے اور کہنے لگے کہ ہم نے کام زیادہ کیا اور ہمیں عطا کم ملی؟ اس مالک نے پوچھا کہ کیا میں نے تمہارے حق میں کوئی کمی کر کے تم پر کچھ ظلم کیا ہے؟ انہوں نے عرض کیا کہ نہیں، تو اس نے فرمایا کہ پھر یہ میرا فضل ہے، میں جسے چاہتا ہوں عطا کرتا ہوں۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عبد الله بن عمر/حدیث: 5838]
تخریج الحدیث: «قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى الكلام عليه (برقم 5454)»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 3272، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 2871، وأخرجه مسند أحمد برقم: 4494، 5868، 5993، 6030، 6098، وأخرجه فتح الباري برقم: 2148، 2149، 2151، 4733، 7095، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 20565، 20911، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13285، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1642، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 51، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 18221، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 6639، وأخرجه شرح السنة برقم: 4017، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 5812»