🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح بخاری میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
2. بَابُ قَوْلِ اللَّهِ تَعَالَى: {وَالَّذِينَ عَاقَدَتْ أَيْمَانُكُمْ فَآتُوهُمْ نَصِيبَهُمْ} :
باب: اللہ تعالیٰ کا (سورۃ نساء میں) یہ ارشاد کہ ”جن لوگوں سے تم نے قسم کھا کر عہد کیا ہے، ان کا حصہ ان کو ادا کرو“۔
شواہد الحدیث — صحيح البخاري حدیث نمبر 2293 (کل: 4 مقامات، 3 کتب)
صحیح بخاری: 2293، 2048
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 9881
المعجم الکبیر للطبرانی: 16224
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2293
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ جَعْفَرٍ، عَنْ حُمَيْدٍ، عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ:" قَدِمَ عَلَيْنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ، فَآخَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيْنَهُ وَبَيْنَ سَعْدِ بْنِ الرَّبِيعِ".
ہم سے قتیبہ نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے اسماعیل بن جعفر نے بیان کیا، ان سے حمید نے اور ان سے انس رضی اللہ عنہ نے کہ جب عبدالرحمٰن بن عوف رضی اللہ عنہ ہمارے یہاں آئے تھے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کا بھائی چارہ سعد بن ربیع رضی اللہ عنہ سے کرایا تھا۔ [صحيح البخاري/كتاب الكفالة/حدیث: 2293]
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا کہ جب عبدالرحمٰن بن عوف رضی اللہ عنہ تشریف لائے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان میں اور حضرت سعد بن ربیع رضی اللہ عنہ میں بھائی چارہ کرا دیا۔ [صحيح البخاري/كتاب الكفالة/حدیث: 2293]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2048
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، قَالَ: قَالَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ،" لَمَّا قَدِمْنَا الْمَدِينَةَ، آخَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيْنِي وَبَيْنَ سَعْدِ بْنِ الرَّبِيعِ، فَقَالَ سَعْدُ بْنُ الرَّبِيعِ: إِنِّي أَكْثَرُ الْأَنْصَارِ مَالًا، فَأَقْسِمُ لَكَ نِصْفَ مَالِي، وَانْظُرْ أَيَّ زَوْجَتَيَّ هَوِيتَ، نَزَلْتُ لَكَ عَنْهَا، فَإِذَا حَلَّتْ تَزَوَّجْتَهَا، قَالَ: فَقَالَ لَهُ عَبْدُ الرَّحْمَنِ: لَا حَاجَةَ لِي فِي ذَلِكَ، هَلْ مِنْ سُوقٍ فِيهِ تِجَارَةٌ؟ قَالَ: سُوقُ قَيْنُقَاعٍ، قَالَ: فَغَدَا إِلَيْهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ، فَأَتَى بِأَقِطٍ وَسَمْنٍ، قَالَ: ثُمَّ تَابَعَ الْغُدُوَّ، فَمَا لَبِثَ أَنْ جَاءَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ، عَلَيْهِ أَثَرُ صُفْرَةٍ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: تَزَوَّجْتَ؟ قَالَ: نَعَمْ، قَالَ: وَمَنْ قَالَ امْرَأَةً مِنَ الْأَنْصَارِ؟ قَالَ: كَمْ سُقْتَ؟ قَالَ: زِنَةَ نَوَاةٍ مِنْ ذَهَبٍ، أَوْ نَوَاةً مِنْ ذَهَبٍ، فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَوْلِمْ وَلَوْ بِشَاةٍ".
ہم سے عبدالعزیز بن عبداللہ اویسی نے بیان کیا، ان سے ابراہیم بن سعد نے بیان کیا، ان سے ان کے والد سعد نے بیان کیا، ان سے ان کے دادا (ابراہیم بن عبدالرحمٰن بن عوف رضی اللہ عنہ) نے بیان کیا کہ عبدالرحمٰن بن عوف رضی اللہ عنہ نے کہا کہ جب ہم مدینہ آئے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے اور سعد بن ربیع انصاری کے درمیان بھائی چارہ کرا دیا۔ سعد بن ربیع رضی اللہ عنہ نے کہا کہ میں انصار کے سب سے زیادہ مالدار لوگوں میں سے ہوں۔ اس لیے اپنا آدھا مال میں آپ کو دیتا ہوں اور آپ خود دیکھ لیں کہ میری دو بیویوں میں سے آپ کو کون زیادہ پسند ہے۔ میں آپ کے لیے انہیں اپنے سے الگ کر دوں گا (یعنی طلاق دے دوں گا) جب ان کی عدت پوری ہو جائے تو آپ ان سے نکاح کر لیں۔ بیان کیا کہ اس پر عبدالرحمٰن رضی اللہ عنہ نے فرمایا، مجھے ان کی ضرورت نہیں۔ کیا یہاں کوئی بازار ہے جہاں کاروبار ہوتا ہو؟ سعد رضی اللہ عنہ نے ”سوق قینقاع“ کا نام لیا۔ بیان کیا کہ جب صبح ہوئی تو عبدالرحمٰن رضی اللہ عنہ پنیر اور گھی لائے۔ راوی نے بیان کیا کہ پھر وہ تجارت کے لیے بازار آنے جانے لگے۔ کچھ دنوں کے بعد ایک دن وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے تو زرد رنگ کا نشان (کپڑے یا جسم پر) تھا۔ رسول اللہ نے دریافت فرمایا کیا تم نے شادی کر لی ہے؟ انہوں نے کہا کہ ہاں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا کہ کس سے؟ بولے کہ ایک انصاری خاتون سے۔ دریافت فرمایا اور مہر کتنا دیا ہے؟ عرض کیا کہ ایک گٹھلی برابر سونا دیا ہے یا (یہ کہا کہ) سونے کی ایک گٹھلی دی ہے۔ پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، اچھا تو ولیمہ کر خواہ ایک بکری ہی کا ہو۔ [صحيح البخاري/كتاب البيوع/حدیث: 2048]
حضرت عبدالرحمان بن عوف رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا کہ جب ہم مدینہ طیبہ آئے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے اور سعد بن ربیع رضی اللہ عنہ کے درمیان بھائی چارہ کرا دیا۔ حضرت سعد بن ربیع رضی اللہ عنہ نے (مجھ سے) کہا: میں تمام انصار سے زیادہ مالدار ہوں، تمہیں اپنا نصف مال دیتا ہوں اور میری دونوں بیویوں کو دیکھ لو، جسے تم پسند کرو میں اسے طلاق دے دیتا ہوں، جب اس کی عدت گزر جائے تو اس سے نکاح کر لینا۔ حضرت عبدالرحمان بن عوف رضی اللہ عنہ نے کہا: مجھے اس کی ضرورت نہیں، کیا یہاں کوئی بازار ہے جہاں تجارت ہوتی ہو؟ انہوں نے کہا: ہاں، قینقاع نامی ایک بازار ہے۔ حضرت عبدالرحمان بن عوف رضی اللہ عنہ صبح کو بازار آ گئے، کچھ پنیر اور گھی کما کر لے آئے۔ پھر وہ روزانہ بغرض تجارت بازار جانے لگے۔ کچھ دن بعد حضرت عبدالرحمان بن عوف رضی اللہ عنہ (رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں) حاضر ہوئے تو ان کے لباس پر زرد خوشبو کا رنگ تھا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”کیا تم نے شادی کی ہے؟“ انہوں نے عرض کیا: ہاں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کس سے؟“ عرض کیا: ایک انصاری خاتون سے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم نے اسے کتنا مہر دیا؟“ عرض کیا: ایک گٹھلی برابر سونا دیا ہے یا کہا کہ سونے کی ایک گٹھلی۔ تب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں فرمایا: ”ولیمہ کرو اگرچہ ایک بکری ہی سے ہو۔“ [صحيح البخاري/كتاب البيوع/حدیث: 2048]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9881
وَعَنْ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ - وَكَانَ مِمَّنْ شَهِدَ الْعَقَبَةَ، وَبَايَعَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: خَرَجْنَا فِي حُجَّاجِ قَوْمِنَا مِنَ الْمُشْرِكِينَ وَقَدْ صَلَّيْنَا، فُقِّهْنَا مَعَنَا الْبَرَاءُ بْنُ مَعْرُورٍ كَبِيرُنَا وَسَيِّدُنَا، فَلَمَّا تَوَجَّهْنَا لِسَفَرِنَا، وَخَرَجْنَا مِنَ الْمَدِينَةِ، قَالَ الْبَرَاءُ لَنَا: يَا هَؤُلَاءِ، إِنِّي قَدْ رَأَيْتُ - وَاللَّهِ - رَأْيًا، وَإِنِّي - وَاللَّهِ - مَا أَدْرِي تُوَافِقُونِي عَلَيْهِ أَمْ لَا؟ قُلْنَا لَهُ: وَمَا ذَاكَ؟ قَالَ: إِنِّي قَدْ رَأَيْتُ أَنْ لَا أَدَعَ هَذِهِ الْبِنْيَةَ مِنِّي بِظَهْرٍ - يَعْنِي الْكَعْبَةَ - وَأَنْ أُصَلِّيَ إِلَيْهَا قَالَ: فَقُلْنَا: وَاللَّهِ مَا بَلَغَنَا أَنَّ نَبِيَّنَا - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُصَلِّي إِلَّا إِلَى الشَّامِ، وَمَا نُرِيدُ أَنْ نُخَالِفَهُ قَالَ: فَقُلْنَا: لَكِنَّا لَا نَفْعَلُ.
قَالَ: وَكُنَّا إِذَا حَضَرَتِ الصَّلَاةُ صَلَّيْنَا إِلَى الشَّامِ، وَصَلَّى إِلَى الْكَعْبَةِ حَتَّى قَدِمْنَا مَكَّةَ، قَالَ أَخِي: وَقَدْ كُنَّا قَدْ عَتَبْنَا عَلَيْهِ مَا صَنَعَ، وَأَبَى إِلَّا الْإِقَامَةَ عَلَيْهِ، فَلَمَّا قَدِمْنَا مَكَّةَ قَالَ: يا ابْنَ أَخِي، انْطَلِقْ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَتَّى أَسْأَلَهُ عَمَّا صَنَعْتُ فِي سَفَرِي هَذَا، فَإِنَّهُ وَاللَّهِ قَدْ وَقَعَ فِي نَفْسِي مِنْهُ شَيْءٌ لِمَا رَأَيْتُ مِنْ خِلَافِكُمْ إِيَّايَ فِيهِ.
قَالَ: فَخَرَجْنَا نَسْأَلُ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَكُنَّا لَا نَعْرِفُهُ، لَمْ نَرَهُ مِنْ قَبْلُ، فَلَقِيَنَا رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ مَكَّةَ، فَسَأَلْنَاهُ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: هَلْ تَعْرِفَانِهِ؟ قُلْنَا: لَا. قَالَ: فَهَلْ تَعْرِفَانِ الْعَبَّاسَ بْنَ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ عَمَّهُ؟ قُلْنَا: نَعَمْ. قَالَ: وَقَدْ كُنَّا نَعْرِفُ الْعَبَّاسَ، كَانَ لَا يَزَالُ يَقْدَمُ عَلَيْنَا تَاجِرًا قَالَ: فَادْخُلَا الْمَسْجِدَ فَهُوَ الرَّجُلُ الْجَالِسُ مَعَ الْعَبَّاسِ. قَالَ: فَدَخَلْنَا الْمَسْجِدَ فَإِذَا الْعَبَّاسُ جَالِسٌ وَرَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَعَهُ جَالِسٌ، فَسَلَّمْنَا ثُمَّ جَلَسْنَا إِلَيْهِ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِلْعَبَّاسِ:" هَلْ تَعْرِفُ هَذَيْنِ الرَّجُلَيْنِ يَا أَبَا الْفَضْلِ؟" قَالَ: نَعَمْ، هَذَا الْبَرَاءُ بْنُ مَعْرُورٍ سَيِّدُ قَوْمِهِ، وَهَذَا كَعْبُ بْنُ مَالِكٍ. قَالَ: فَوَاللَّهِ مَا أَنْسَى قَوْلَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الشَّاعِرُ؟". قَالَ: نَعَمْ. قَالَ: فَقَالَ الْبَرَاءُ بْنُ مَعْرُورٍ: يَا نَبِيَّ اللَّهِ، إِنِّي خَرَجْتُ فِي سَفَرِي هَذَا، وَقَدْ هَدَانِي اللَّهُ لِلْإِسْلَامِ، فَجَعَلْتُ لَا أَجْعَلُ هَذِهِ الْبِنْيَةَ مِنِّي بِظَهْرٍ، فَصَلَّيْتُ إِلَيْهَا، وَقَدْ خَالَفَنِي أَصْحَابِي فِي ذَلِكَ حَتَّى وَقَعَ فِي نَفْسِي مِنْ ذَلِكَ شَيْءٌ، فَمَا تَرَى، يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" لَقَدْ كُنْتَ عَلَى قِبْلَةٍ لَوْ صَبَرْتَ عَلَيْهَا". قَالَ: فَرَجَعَ الْبَرَاءُ إِلَى قِبْلَةِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَصَلَّى مَعَنَا إِلَى الشَّامِ قَالَ: وَأَهْلُهُ يُصَلُّونَ إِلَى الْكَعْبَةِ حَتَّى مَاتَ، وَلَيْسَ كَذَلِكَ كَمَا قَالُوا: نَحْنُ أَعْلَمُ بِهِ مِنْهُمْ.
قَالَ: وَخَرَجْنَا إِلَى الْحَجِّ فَوَاعَدْنَا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْعَقَبَةَ فِي أَوْسَطِ أَيَّامِ التَّشْرِيقِ، فَلَمَّا فَرَغْنَا مِنَ الْحَجِّ، وَكَانَتِ اللَّيْلَةُ الَّتِي وَعَدْنَا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَمَعَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرِو بْنِ حَرَامٍ أَبُو جَابِرٍ سَيِّدٌ مِنْ سَادَتِنَا، وَكُنَّا نَكْتُمُ مِنْ قَوْمِنَا مِنَ الْمُشْرِكِينَ أَمْرَنَا فَكَلَّمْنَاهُ فَقُلْنَا لَهُ: يَا أَبَا جَابِرٍ إِنَّكَ سَيِّدٌ مِنْ سَادَتِنَا، وَشَرِيفٌ مِنْ أَشْرَافِنَا، وَإِنَّا نَرْغَبُ بِكَ عَمَّا أَنْتَ فِيهِ أَنْ تَكُونَ حَصَبًا لِلنَّارِ غَدًا، ثُمَّ دَعَوْتُهُ إِلَى الْإِسْلَامِ، وَأَخْبَرْتُهُ بِمِيعَادِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَسْلَمَ وَشَهِدَ مَعَنَا الْعَقَبَةَ وَكَانَ نَقِيبًا.
قَالَ: فَنِمْنَا تِلْكَ اللَّيْلَةَ مَعَ قَوْمِنَا فِي رِحَالِنَا حَتَّى إِذَا مَضَى ثُلُثُ اللَّيْلِ خَرَجْنَا مِنْ رِحَالِنَا لِمِيعَادِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَتَسَلَّلُ مُسْتَخْفِينَ تَسَلُّلَ الْقَطَا حَتَّى اجْتَمَعْنَا فِي الشِّعْبِ عِنْدَ الْعَقَبَةِ، وَنَحْنُ سَبْعُونَ رَجُلًا مَعَهُمُ امْرَأَتَانِ مِنْ نِسَائِهِمْ: نَسِيبَةُ بِنْتُ كَعْبٍ أُمُّ عُمَارَةَ إِحْدَى نِسَاءِ بَنِي مَازِنِ بْنِ النَّجَّارِ، وَأَسْمَاءُ ابْنَةُ عَمْرِو بْنِ عَدِيِّ بْنِ ثَابِتٍ إِحْدَى نِسَاءِ بَنِي سَلَمَةَ، وَهِيَ أُمُّ مَنِيعٍ. فَاجْتَمَعْنَا بِالشِّعْبِ نَنْتَظِرُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَتَّى جَاءَنَا وَمَعَهُ يَوْمَئِذٍ عَمُّهُ الْعَبَّاسُ بْنُ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ، وَهُوَ يَوْمَئِذٍ عَلَى دِينِ قَوْمِهِ إِلَّا أَنَّهُ أَحَبَّ أَنْ يَحْضُرَ أَمْرَ ابْنِ أَخِيهِ يَتَوَثَّقُ لَهُ فَلَمَّا جَلَسْنَا كَانَ الْعَبَّاسُ بْنُ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ أَوَّلَ مَنْ تَكَلَّمَ، فَقَالَ: يَا مَعْشَرَ الْخَزْرَجِ - وَكَانَتِ الْعَرَبُ مِمَّا يُسَمُّونَ هَذَا الْحَيَّ مِنَ الْأَنْصَارِ الْخَزْرَجَ أَوْسَهَا، وَخَزْرَجَهَا - إِنَّ مُحَمَّدًا مِنَّا حَيْثُ قَدْ عَلِمْتُمْ، وَقَدْ مَنَعْنَاهُ مِنْ قَوْمِنَا مِمَّنْ هُوَ عَلَى مِثْلِ رَأْيِنَا فِيهِ، وَهُوَ فِي عِزٍّ مِنْ قَوْمِهِ، وَمَنْعَةٍ فِي بَلَدِهِ. قَالَ: فَقُلْنَا: قَدْ سَمِعْنَا مَا قُلْتَ، فَتَكَلَّمْ يَا رَسُولَ اللَّهِ فَخُذْ لِرَبِّكَ وَلِنَفْسِكَ مَا أَحْبَبْتَ.
فَتَكَلَّمَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَتَلَا، وَدَعَا إِلَى اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ، وَرَغَّبَ فِي الْإِسْلَامِ، قَالَ:" أُبَايِعُكُمْ عَلَى أَنْ تَمْنَعُونِي مِمَّا تَمْنَعُونَ مِنْهُ نِسَاءَكُمْ وَأَبْنَاءَكُمْ".
قَالَ: فَأَخَذَ الْبَرَاءُ بْنُ مَعْرُورٍ بِيَدِهِ ثُمَّ قَالَ: نَعَمْ وَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ، لِنَمْنَعَنَّكَ مِمَّا نَمْنَعُ مِنْهُ أَزْرَنَا، فَبَايِعْنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَنَحْنُ وَاللَّهِ أَهْلُ الْحُرُوبِ وَأَهْلُ الْحَلْقَةِ وَرِثْنَاهَا كَابِرًا عَنْ كَابِرٍ.
قَالَ: فَاعْتَرَضَ الْقَوْلَ - وَالْبَرَاءُ يُكَلِّمُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَبُو الْهَيْثَمِ بْنُ التَّيِّهَانِ حَلِيفُ بَنِي عَبْدِ الْأَشْهَلِ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ بَيْنَنَا وَبَيْنَ الرِّجَالِ حِبَالًا، وَإِنَّا قَاطِعُوهَا - وَهِيَ الْعُهُودُ - فَهَلْ عَسَيْتَ إِنْ نَحْنُ فَعَلْنَا ذَلِكَ، وَأَظْهَرَكَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ أَنْ تَرْجِعَ وَتَدَعَنَا؟ قَالَ: فَتَبَسَّمَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" بَلِ الدَّمَ الدَّمَ، وَالْهَدْمَ الْهَدْمَ أَنْتُمْ مِنِّي وَأَنَا مِنْكُمْ، أُحَارِبُ مَنْ حَارَبْتُمْ، وَأُسَالِمُ مَنْ سَالَمْتُمْ".
وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَخْرِجُوا إِلَيَّ مِنْكُمْ اثْنَيْ عَشَرَ نَقِيبًا مِنْكُمْ يَكُونُونَ عَلَى قَوْمِهِمْ".
فَأَخْرَجُوا مِنْهُمُ اثْنَيْ عَشَرَ نَقِيبًا مِنْهُمْ تِسْعَةٌ مِنَ الْخَزْرَجِ، وَثَلَاثَةٌ مِنَ الْأَوْسِ.
وَأَمَّا مَعْبَدُ بْنُ كَعْبٍ فَحَدَّثَنِي فِي حَدِيثُهُ عَنْ أَخِيهِ عَنْ أَبِيهِ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: كَانَ أَوَّلَ مَنْ ضَرَبَ عَلَى يَدِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْبَرَاءُ بْنُ مَعْرُورٍ، ثُمَّ تَبَايَعَ الْقَوْمُ، فَلَمَّا بَايَعْنَا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - صَرَخَ الشَّيْطَانُ مِنْ رَأْسِ الْعَقَبَةِ بِأَنْفَذِ صَوْتٍ سَمِعْتُهُ: يَا أَهْلَ الْجَبَاجِبِ - وَالْجَبَاجِبُ: الْمَنَازِلُ - هَلْ لَكُمْ فِي مُذَمَّمٍ وَالصُّبَاةُ مَعَهُ قَدْ أَجْمَعُوا عَلَى حَرْبِكُمْ؟ قَالَ عَلِيُّ يَعْنِي: ابْنَ إسْحَاقَ: مَا يَقُولُ عَدُوُّ اللَّهِ مُحَمَّدٌ؟ قَالَ: فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" هَذَا أَزَبُّ الْعَقَبَةِ، هَذَا ابْنُ أَزْيَبَ، اسْمَعْ أَيْ عَدُوَّ اللَّهِ أَمَا وَاللَّهِ لَأَفْرُغَنَّ لَكَ". ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" ارْفَعُوا إِلَيَّ رِحَالَكُمْ". قَالَ: فَقَالَ لَهُ الْعَبَّاسُ بْنُ عُبَادَةَ بْنِ نَضْلَةَ: وَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ لَئِنْ شِئْتَ لَنَمِيلَنَّ عَلَى أَهْلِ مِنًى غَدًا بِأَسْيَافِنَا. قَالَ: فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَمْ أُؤْمَرْ بِذَلِكَ".
قَالَ: فَرَجَعْنَا فَنِمْنَا حَتَّى أَصْبَحْنَا، فَلَمَّا أَصْبَحْنَا غَدَتْ عَلَيْنَا جُلَّةُ قُرَيْشٍ حَتَّى جَاءُونَا في مَنَازِلِنَا، فَقَالُوا: يَا مَعْشَرَ الْخَزْرَجِ، إِنَّهُ قَدْ بَلَغَنَا أَنَّكُمْ قَدْ جِئْتُمْ إِلَى صَاحِبِنَا هَذَا ; تَسْتَخْرِجُونَهُ مِنْ بَيْنِ أَيْدِينَا، وَتُبَايِعُونَهُ عَلَى حَرْبِنَا، وَاللَّهِ إِنَّهُ مَا مِنَ الْعَرَبِ أَحَدٌ أَبْغَضُ إِلَيْنَا أَنْ تَنْشَبَ الْحَرْبُ بَيْنَنَا وَبَيْنَهُمْ مِنْكُمْ. قَالَ: فَنَبْعَثُ مِنْ هُنَالِكَ مِنْ مُشْرِكِي قَوْمِنَا يَحْلِفُونَ لَهُمْ بِاللَّهِ مَا كَانَ مِنْ هَذَا مِنْ شَيْءٍ، وَمَا عَلِمْنَاهُ، وَقَدْ صَدَقُوا لَمْ يَعْلَمُوا مَا كَانَ مِنَّا.
قَالَ: فَبَعْضُنَا يَنْظُرُ إِلَى بَعْضٍ. قَالَ: وَقَامَ الْقَوْمُ، وَفِيهِمُ الْحَارِثُ بْنُ هِشَامِ بْنِ الْمُغِيرَةِ، وَعَلَيْهِ نَعْلَانِ جَدِيدَانِ قَالَ: فَقُلْتُ كَلِمَةً كَأَنِّي أُرِيدُ أَنْ أُشْرِكُ الْقَوْمَ بِهَا فِيمَا قَالُوا: مَا تَسْتَطِيعُ يَا أَبَا جَابِرٍ وَأَنْتَ سَيِّدٌ مِنْ سَادَاتِنَا أَنْ تَتَّخِذَ نَعْلَيْنِ مِثْلَ نَعْلَيْ هَذَا الْفَتَى مِنْ قُرَيْشٍ؟ قَالَ: فَسَمِعَهَا الْحَارِثُ فَخَلَعَهُمَا، ثُمَّ رَمَى بِهِمَا إِلَيَّ، قَالَ: وَاللَّهِ لَتَنْتَعِلَنَّهُمَا، قَالَ: يَقُولُ أَبُو جَابِرٍ: أَحْفَظْتَ - وَاللَّهِ - الْفَتَى ارْدُدْ عَلَيْهِ نَعْلَيْهِ، قَالَ: فَقُلْتُ: وَاللَّهِ لَا أَرُدُّهُمَا، قَالَ: وَوَاللَّهِ صَالِحٌ، لَئِنْ صَدَقَ الْفَأْلُ لَأَسْلُبَنَّهُ.
فَهَذَا حَدِيثُ ابْنِ مَالِكٍ عَنِ الْعَقَبَةِ، وَمَا حَضَرَ مِنْهَا. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ بِنَحْوِهِ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ ابْنِ إِسْحَاقَ وَقَدْ صَرَّحَ بِالسَّمَاعِ.
وَقَالَ الطَّبَرَانِيُّ فِي حَدِيثِهِ: فَخَرَجْنَا نَسْأَلُ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَلَقِيَنَا رَجُلٌ بِالْأَبْطَحِ فَقُلْنَا لَهُ: تَدُلُّنَا عَلَى مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ؟ قَالَ: فَهَلْ تَعْرِفَانِهِ إِذَا رَأَيْتُمَاهُ؟ وَقَالَ أَيْضًا: وَتَكَلَّمَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَتَلَا الْقُرْآنَ، وَرَغَّبَ فِي الْإِسْلَامِ ; فَأَجَبْنَاهُ بِالْإِيمَانِ بِهِ وَالتَّصْدِيقِ لَهُ.
وَقَالَ أَيْضًا: فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَخْرِجُوا مِنْكُمُ اثْنَيْ عَشَرَ نَقِيبًا". فَأَخْرَجَهُمْ فَكَانَ نَقِيبَ بَنِي النَّجَّارِ: أَسْعَدُ بْنُ زُرَارَةَ. وَكَانَ نَقِيبَ بَنِي سَلَمَةَ: الْبَرَاءُ بْنُ مَعْرُورٍ، وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرِو بْنِ حَرَامٍ. وَكَانَ نَقِيبَ بَنِي سَاعِدَةَ: سَعْدُ بْنُ عُبَادَةَ، وَالْمُنْذِرُ بْنُ عَمْرٍو.
وَكَانَ نَقِيبَ بَنِي زُرَيْقٍ: رَافِعُ بْنُ مَالِكِ بْنِ الْعَجْلَانِ. وَكَانَ نَقِيبَ بَنِي الْحَارِثِ بْنِ الْخَزْرَجِ: عَبْدُ اللَّهِ بْنُ رَوَاحَةَ، وَسَعْدُ بْنُ الرَّبِيعِ. وَكَانَ نَقِيبَ بَنِي عَوْفِ بْنِ الْخَزْرَجِ: عُبَادَةُ بْنُ الصَّامِتِ.
وَنَقِيبُ بَنِي عَبْدِ الْأَشْهَلِ: أُسَيْدُ بْنُ حُضَيْرٍ، وَأَبُو الْهَيْثَمِ بْنُ التِّيهَانِ. وَكَانَ نَقِيبَ بَنِي عَمْرِو بْنِ عَوْفٍ: سَعْدُ بْنُ خَيْثَمَةَ.
سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ، جو بیعت عقبہ میں شرکت کرنے والے افراد میں سے ایک ہیں، انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بیعت بھی کی ہے، وہ بیان کرتے ہیں: ہم مشرکین سے تعلق رکھنے والے، اپنی قوم کے حاجیوں، کے ہمراہ روانہ ہوئے ہم لوگ نماز پڑھا کرتے تھے ہمارے ساتھ سیدنا براء بن معرور رضی اللہ عنہ تھے جو ہمارے بڑے اور ہمارے سردار تھے، جب ہم سفر پر روانہ ہوئے اور مدینہ منورہ سے نکلے، تو سیدنا براء رضی اللہ عنہ نے ہم سے کہا: اے افراد! اللہ کی قسم میری ایک رائے ہے، اللہ کی قسم مجھے نہیں معلوم کہ تم اس بارے میں میری موافقت کرتے ہو یا نہیں کرتے ہو؟ انہوں نے کہا: کیا بات ہے؟ انہوں نے کہا: میں یہ سمجھتا ہوں کہ میں اس عمارت یعنی خانہ کعبہ کی طرف پشت نہ کروں اور میں اس کی طرف رخ کر کے نماز ادا کروں، ہم نے کہا: اللہ کی قسم ہمیں تو یہی اطلاع ملی ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم شام کی طرف رخ کر کے نماز ادا کرتے ہیں، تو ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے برخلاف نہیں کرنا چاہیں گے، تو ہم نے کہا: ہم ایسا نہیں کریں گے راوی کہتے ہیں: جب نماز کا وقت آتا تھا، تو ہم شام کی طرف رخ کر کے نماز ادا کرتے تھے، اور وہ خانہ کعبہ کی طرف رخ کر کے نماز ادا کرتے تھے، یہاں تک کہ ہم لوگ مکہ آ گئے، میرے بھائی نے کہا: ہم نے ان کے طرز عمل پر ناراضگی کا اظہار بھی کیا لیکن وہ اپنی بات پر مصر رہے، جب ہم مکہ آ گئے، تو انہوں نے کہا: اے میرے بھتیجے! تم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف چلو، تاکہ میں ان سے اس چیز کے بارے میں دریافت کروں، جو میں سفر کے دوران کرتا رہا ہوں، اللہ کی قسم! تم لوگوں نے اس بارے میں جو میرے برخلاف رائے رکھی ہے، اس بارے میں میرے ذہن میں کچھ الجھن پائی جاتی ہے، راوی کہتے ہیں: ہم نکلے ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں دریافت کرنے لگے، ہم آپ کو پہچانتے نہیں تھے کیونکہ ہم نے اس سے پہلے آپ کو نہیں دیکھا تھا، اہل مکہ میں سے ایک شخص ہم سے ملا، ہم نے ان سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں دریافت کیا، تو انہوں نے کہا: کیا تم دونوں انہیں پہچانتے ہو؟ ہم نے کہا: جی نہیں! اس نے کہا: کیا تم دونوں سیدنا عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ کو پہچانتے ہو، جو ان کے چچا ہیں؟ انہوں نے جواب دیا: جی ہاں! کیونکہ ہم سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کو جانتے تھے، وہ تجارت کے سلسلے میں ہمارے ہاں آیا کرتے تھے، اس نے کہا: تم دونوں مسجد (یعنی خانہ کعبہ کے پاس) میں داخل ہو جاؤ، وہ وہی صاحب ہیں، جو سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کے ساتھ بیٹھے ہوئے ہوں گے۔ راوی کہتے ہیں: ہم مسجد میں داخل ہوئے، وہاں سیدنا عباس رضی اللہ عنہ بیٹھے ہوئے تھے اور ان کے ساتھ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بیٹھے ہوئے تھے ہم نے سلام کیا اور پھر آپ کے پاس آ کر بیٹھ گئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عباس رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا: اے ابوالفضل! کیا آپ ان دو افراد کو جانتے ہیں؟ انہوں نے جواب دیا: جی ہاں! یہ براء بن معرور ہے، جو اپنی قوم کا سردار ہے، اور یہ کعب بن مالک ہے، سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: اللہ کی قسم! میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان کو (آج بھی) نہیں بھولا، آپ نے فرمایا: وہ جو شاعر ہے؟ انہوں نے جواب دیا: جی ہاں! سیدنا کعب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: سیدنا براء بن معرور رضی اللہ عنہ نے عرض کی: اے اللہ کے نبی! میں اس سفر پر نکلا، اللہ تعالیٰ نے مجھے اسلام کی ہدایت دے دی، لیکن میں نے اس تعمیر (یعنی خانہ کعبہ) کی طرف پشت نہیں کی، میں اس کی طرف رخ کر کے نماز ادا کرتا رہا، میرے ساتھیوں نے اس بارے میں میری مخالفت کی، یہاں تک کہ اس حوالے سے میرے ذہن میں الجھن پیدا ہوئی یا رسول اللہ! اس بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم جس قبلہ پر پہلے ہوا، گر تم اس پر برقرار رہو، تو یہ بہتر ہے، راوی کہتے ہیں: تو سیدنا براء رضی اللہ عنہ نے دوبارہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے قبلہ کی طرف رخ کر لیا اور ہمارے ساتھ شام کی طرف رخ کر کے نماز ادا کرنے لگے، ان کے اہل خانہ، خانہ کعبہ کی طرف رخ کر کے نماز ادا کرتے رہے، یہاں تک کہ ان کا انتقال ہو گیا، اس طرح نہیں ہے، جس طرح لوگ بیان کرتے ہیں، ہم اس کے بارے میں، اُن لوگوں سے زیادہ جانتے ہیں۔ راوی بیان کرتے ہیں: ہم لوگ حج کے لئے روانہ ہوئے، ہم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ طے کیا کہ ایام تشریق کے درمیانی دن میں عقبہ میں ملیں گے، جب ہم حج سے فارغ ہو گئے اور وہ رات آ گئی، جس کا ہم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ وعدہ کیا تھا، تو ہمارے ساتھ سیدنا عبداللہ بن عمرو بن حرام رضی اللہ عنہ تھے، جو سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کے والد ہیں، وہ ہمارے سرداروں میں سے ایک تھے، ہم اپنی قوم کے مشرکین سے اپنے معاملے کو چھپا رہے تھے، ہم نے ان کے ساتھ بات چیت کی، ہم نے ان سے کہا: اے ابوجابر! آپ ہمارے سرداروں میں سے ایک ہیں، اور ہمارے معززین میں سے ایک ہیں، آپ کے بارے میں ہماری یہ خواہش ہے کہ آپ جس صورت حال میں ہیں، کہیں کل آپ آگ کا ایندھن نہ بن جائیں، پھر میں نے انہیں اسلام کی طرف دعوت دی اور انہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ طے کیے ہوئے معاملے کے بارے میں بتایا، تو انہوں نے اسلام قبول کر لیا اور وہ بھی ہمارے ساتھ بیعت عقبہ میں شریک ہوئے وہ نقیب تھے۔ راوی کہتے ہیں: ہم اس رات اپنی قوم کے ساتھ اپنی رہائشی جگہ پر سو گئے، یہاں تک کہ جب ایک تہائی رات گزر گئی، تو ہم اپنی رہائشی جگہ سے نکلے، کیونکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ وعدہ کیا ہوا تھا، ہم آرام سے چھپ کر کھسکتے ہوئے نکلے، ہیں جیسے ”قطا“ نامی پرندہ کھسکتا ہوا چلتا ہے، یہاں تک کہ ہم عقبہ کے پاس گھاٹی میں اکٹھے ہوئے، ہم ستر افراد تھے، جن کے ساتھ دو خواتین تھیں، نسیبہ بنت کعب ام عمارہ، جو بنو مازن بن نجار سے تعلق رکھتی تھیں، اور اسماء بنت عمرو بن عدی بن ثابت، جن کا تعلق بنو سلمہ سے تھا، اور وہ اُمّ منیع ہیں، ہم گھائی میں اکٹھے ہو کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا انتظار کر رہے تھے، یہاں تک کہ آپ ہمارے پاس تشریف لے آئے، اس دن آپ کے ساتھ آپ کے چچا سیدنا عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ تھے، جو اس وقت اپنی قوم کے دین پر تھے، لیکن وہ اس بات کو پسند کرتے تھے کہ اپنے بھتیجے کے معاملے میں موجود رہیں، تاکہ اسے پختہ کروا دیں، جب ہم بیٹھے تو سیدنا عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ نے بات چیت کا آغاز کیا، اور اسے کہا: اے خزرج کے گروہ! اس وقت عربوں کا یہ معمول تھا کہ وہ انصار کے قبیلے کو خزرج کے نام سے یاد کرتے تھے اس میں خزرج اور اوس دونوں شامل تھے (انہوں نے کہا: ”محمد“ کا تعلق ہم سے ہے، جیسا کہ تم جانتے ہو اور ہم نے انہیں اپنی قوم سے بچا کے رکھا ہوا ہے، وہ قوم جو اس کے بارے میں ہمارے جیسی رائے رکھتی ہے، اور یہ اپنی قوم میں نمایاں حیثیت کے مالک ہیں اپنے شہر میں نمایاں حیثیت کے مالک ہیں، راوی کہتے ہیں: ہم نے کہا: آپ نے جو بات کہی ہے وہ ہم نے سن لی ہے، یا رسول اللہ! اب آپ کلام کیجئے اور آپ اپنے پروردگار کے حوالے سے اور اپنی ذات کے حوالے سے جو آپ مناسب سمجھیں وہ طے کر لیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے گفتگو شروع کی، آپ نے تلاوت شروع کی، آپ نے اللہ تعالیٰ کی طرف دعوت دی، اسلام کی طرف ترغیب دی اور فرمایا: میں تم سے اس بات کی بیعت لیتا ہوں کہ تم میری بھی اسی طرح حفاظت کرو گے، جس طرح تم اپنے بیوی بچوں کی حفاظت کرتے ہو، راوی کہتے ہیں: تو سیدنا براء بن معرور رضی اللہ عنہ نے آپ کا ہاتھ پکڑ لیا اور بولے: جی ہاں! اس ذات کی قسم! جس نے آپ کو حق کے ہمراہ مبعوث کیا ہے، ہم آپ کی بھی اسی طرح حفاظت کریں گے، جس طرح اپنے گھر بار کی حفاظت کرتے ہیں، یا رسول اللہ! آپ ہم سے بیعت لیں، اللہ کی قسم! ہم جنگ کرنے والے لوگ ہیں اور اہل حلقہ ہیں، اور یہ چیز نسل در نسل ہمیں وراثت میں منتقل ہوئی ہے۔ راوی کہتے ہیں: جب سیدنا براء رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ بات چیت کر رہے تھے، تو سیدنا ابوہیثم بن تیہان رضی اللہ عنہ جو بنوعبداشہل کے حلیف تھے، انہوں نے درمیان میں دخل دیا اور عرض کی: یا رسول اللہ! ہمارے اور لوگوں کے درمیان معاہدے پائے جاتے ہیں ایسی صورت میں وہ ختم ہو جائیں گے، اگر ہم ایسا کرتے ہیں تو یہ بھی ہو سکتا ہے کہ جب اللہ تعالیٰ آپ کو غلبہ نصیب کر دے، تو آپ واپس تشریف لے جائیں اور ہمیں چھوڑ دیں؟ راوی بیان کرتے ہیں: تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی نہیں! بلکہ خون، خون ہو گا اور ہدم ہدم ہو گا، تم مجھ سے ہو گے اور میں تم سے ہوؤں گا، جس سے تم جنگ کرو گے اُس سے میں جنگ کروں گا، اور جس کے ساتھ تم سلامت رہو گے، اس کے ساتھ میں سلامت رہوں گا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم اپنے میں سے بارہ نقیب میرے پاس لے کر آؤ! جو اپنی قوم کے نگران ہوں، تو انہوں نے اپنے میں سے بارہ نقیب منتخب کیے، جن میں سے نو کا تعلق خزرج قبیلے سے تھا، اور تین کا تعلق اوس قبیلے سے تھا۔ راوی بیان کرتے ہیں: معبد بن کعب نے مجھے جو حدیث بیان کی ہے، جو انہوں نے اپنے بھائی کے حوالے سے اپنے والد سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ سے نقل کی ہے وہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے دست اقدس پر، سب سے پہلے بیعت سیدنا براء بن معرور رضی اللہ عنہ نے کی، پھر لوگوں نے یکے بعد دیگرے بیعت کی، جب ہم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بیعت کر لی، تو شیطان نے گھاٹی کے سرے سے بلند آواز میں پکار کر کہا: اے رہائشی جگہ والو! کیا تم قابل مذمت فرد اور اس کے ساتھ بے دین لوگوں میں دلچسپی رکھتے ہو؟ جو تم لوگوں کے ساتھ جنگ کرنے کے لئے اکٹھے ہوئے رہے ہیں؟ علی بن اسحاق کہتے ہیں: اللہ کا دشمن (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو) ”محمد“ نہیں کہتا تھا، راوی بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ گھاٹی کا ازب (نامی شیطان) ہے، اور یہ ابن ازیب ہے، اے اللہ کے دشمن! تو سن لے! اللہ کی قسم! اب میں تمہارے لئے فارغ ہونے لگا ہوں، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم لوگ اُٹھ کر اپنی رہائشی جگہ پر چلے جاؤ، سیدنا عباس بن عبادہ بن نضلہ رضی اللہ عنہ نے آپ کی خدمت میں عرض کی: اس ذات کی قسم! جس نے آپ کو حق کے ہمراہ مبعوث کیا ہے، اگر آپ چاہیں، تو کل ہم اپنی تلواریں لے کر تمام اہل منی پر حملہ آور ہو جاتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مجھے اس بات کا حکم نہیں دیا گیا ہے۔ راوی بیان کرتے ہیں: جب ہم واپس آئے اور سو گئے، جب صبح ہوئی تو قریش کے اکابرین ہمارے پاس آئے، وہ ہماری رہائشی جگہوں پر ہمارے پاس آ گئے اور بولے: اے خزرج قبیلے کے لوگو! ہمیں یہ اطلاع ملی ہے کہ تم ہمارے ساتھی کے پاس گئے تھے تم انہیں ہمارے درمیان میں سے نکال کر لے جانا چاہتے ہو اور تم نے یہ بیعت کر لی ہے کہ ہمارے ساتھ جنگ کرو گے، اللہ کی قسم عربوں میں سے کسی کے ساتھ بھی جنگ کی صورت حال پیدا کرنا، ہمارے نزدیک اس سے زیادہ ناپسندیدہ نہیں ہو گا کہ ہمارے اور تمہارے درمیان یہ صورت حال پیدا ہو جائے، راوی کہتے ہیں: اس وقت ہم نے اپنی قوم کے مشرک افراد کو بھیجا اور انہوں نے ان لوگوں کے سامنے اللہ کے نام پر قسم اٹھائی کہ ایسی کوئی بات نہیں ہے اور نہ ہی ہمیں علم ہے اور انہوں نے سچ کہا: تھا، کیونکہ ہم نے جو کچھ کیا تھا، انہیں اس بارے میں پتہ ہی نہیں تھا، راوی کہتے ہیں: وہ ایک دوسرے کی طرف دیکھنے لگے، پھر وہ لوگ کھڑے ہوئے ان میں حارث بن ہشام بن مغیرہ بھی تھے، انہوں نے دو نئے جوتے پہنے ہوئے تھے راوی کہتے ہیں: میں نے ایک کلمہ کہا: جس کے ذریعے میں یہ چاہ رہا تھا کہ اپنی قوم کی کہی ہوئی باتوں میں، خود کو ان کا حصے دار ظاہر کروں، میں نے کہا: اے ابوجابر! تم اس کی استطاعت نہیں رکھتے، تم ہمارے سرداروں میں سے ایک سردار ہو، کہ تم قریش کے اس نوجوان کے دو نئے جوتوں جیسے دو جوتے پہن لو؟ راوی کہتے ہیں: جب حارث نے یہ بات سنی، تو انہوں نے جوتے اتار دیے اور پھر انہیں میری طرف پھینک دیا اور کہا: اللہ کی قسم! تم ان دونوں کو ضرور پہنو گے، تو سیدنا ابوجابر رضی اللہ عنہ نے کہا: اللہ کی قسم! تم نے اس نوجوان کو غصہ دلا دیا ہے، تم اس کے جوتے اسے واپس کر دو، میں نے کہا: اللہ کی قسم! میں انہیں واپس نہیں کروں گا۔ انہوں نے کہا: اللہ کی قسم اگر یہ فال ٹھیک ہے، تو میں انہیں حاصل کر لوں گا۔ یہ ابن مالک کی نقل کردہ حدیث ہے، جو بیعت عقبہ اور اس میں موجود افراد کے بارے میں ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، امام طبرانی نے اس کی مانند نقل کی ہے، امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف ابن اسحاق کا معاملہ مختلف ہے اور اس نے بھی سماع کی صراحت کی ہے۔ امام طبرانی نے اپنی روایت میں یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی تلاش میں نکلے ”ابطح“ کے مقام پر ہماری ملاقات ایک شخص سے ہوئی ہم نے اُس سے دریافت کیا: تم محمد بن عبداللہ بن عبدالمطلب کی طرف ہماری رہنمائی کرو گے؟ اس نے دریافت کیا: جب تم انہیں دیکھو گے تو کیا تم انہیں پہچان لو گے؟ اس روایت میں یہ الفاظ بھی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کلام کیا، اور قرآن کریم کی تلاوت کی اور اسلام کے بارے میں ترغیب دی تو ہم نے آپ پر ایمان لا کر اور آپ کی تصدیق کر کے آپ کی دعوت کو قبول کیا۔ اس روایت میں یہ الفاظ بھی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم اپنے میں سے بارہ نقیب منتخب کرو، تو انہوں نے ان کو منتخب کیا، تو بنونجار کے نقیب سیدنا اسعد بن زرارہ رضی اللہ عنہ تھے، بنوسلمہ کے نقیب سیدنا براء بن معرور رضی اللہ عنہ اور سیدنا عبداللہ بن عمرو بن حرام رضی اللہ عنہ تھے، بنو ساعدہ کے نقیب سیدنا سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ اور سیدنا منذر بن عمرو رضی اللہ عنہ تھے، بنوزریق کے نقیب سیدنا رافع بن مالک بن عجلان رضی اللہ عنہ تھے، بنو حارث بن خزرج کے نقیب، سیدنا عبداللہ بن رواحہ رضی اللہ عنہ اور سیدنا سعد بن ربیع رضی اللہ عنہ تھے، بنو عوف بن خزرج کے نقیب سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ تھے، بنو عبداشہل کے نقیب سیدنا اسید بن حضیر رضی اللہ عنہ اور سیدنا ابوہیثم بن تیہان رضی اللہ عنہ تھے، بنو عمرو بن عوف کے نقیب سیدنا سعد بن خیثمہ رضی اللہ عنہ تھے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 9881]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (460/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 15371، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 428، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 7011»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16224
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ نُمَيْرٍ ، ثَنَا يُونُسُ بْنُ بُكَيْرٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، حَدَّثَنِي مَعْبَدُ بْنُ كَعْبِ بْنِ مَالِكِ بْنِ الْقَيْنِ أَخُو بَنِي سَلِمَةَ ، عَنْ أَخِيهِ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ كَعْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: خَرَجْنَا فِي الْحَجَّةِ الَّتِي بَايَعْنَا بِهَا رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْعَقَبَةَ مَعَ مُشْرِكِي قَوْمِنَا وَمَعَنَا الْبَرَاءُ بْنُ مَعْرُورٍ كَبِيرُنَا وَسَيِّدُنَا، حَتَّى إِذَا كُنَّا بِظَاهِرِ الْبَيْدَاءِ قَالَ: يَا هَؤُلَاءِ، تَعْلَمُونَ أَنِّي قَدْ رَأَيْتُ رَأْيًا مَا أَدْرِي أَتُوَافِقُنِّي عَلَيْهِ أَمْ لَا؟ قُلْنَا: مَا هُوَ يَا أَبَا الْبِشْرِ ؟ قَالَ: رَأَيْتُ أَنِّي أُصَلِّي إِلَى هَذِهِ الْبَنِيَّةِ وَلَا أَجْعَلُهَا مِنِّي بِظَهْرٍ! قُلْنَا: لَا وَاللهِ لَا تَفْعَلُ، مَا بَلَغَنَا أَنَّ نَبِيَّنَا - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَا يُصَلِّي إِلَّا إِلَى الشَّامِ. قَالَ: فَإِنِّي وَاللهِ لَمُصَلٍّ إِلَيْهَا! وَكَانَ إِذَا حَضَرَتِ الصَّلَاةُ تَوَجَّهَ إِلَى الْكَعْبَةِ وَتَوَجَّهْنَا إِلَى الشَّامِ، حَتَّى قَدِمْنَا مَكَّةَ، فَقَالَ لِيَ الْبَرَاءُ بْنُ مَعْرُورٍ : يَا ابْنَ أَخِي، انْطَلِقْ بِنَا إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى نَسْأَلَهُ عَمَّا صَنَعْنَا فِي سَفَرِنَا هَذَا، فَلَقَدْ وَجَدْتُ فِي نَفْسِي مِنْهُ بِخِلَافِكُمْ إِيَّايَ. فَخَرَجْنَا نَسْأَلُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَلَقِيَنَا رَجُلٌ بِالْأَبْطَحِ، فَقُلْنَا لَهُ: تَدُلُّنَا عَلَى مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ؟ قَالَ: فَهَلْ تَعْرِفَانِهِ إِذَا رَأَيْتُمَاهُ؟ قُلْنَا: لَا وَاللهِ مَا نَعْرِفُهُ - وَلَمْ نَكُنْ رَأَيْنَا رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. قَالَ: فَهَلْ تَعْرِفَانِ الْعَبَّاسَ بْنَ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ ؟ قُلْنَا: نَعَمْ - وَقَدْ كُنَّا نَعْرِفُهُ، كَانَ يَخْتَلِفُ إِلَيْنَا بِالتِّجَارَةِ. قَالَ: فَإِذَا دَخَلْتُمَا الْمَسْجِدَ فَانْظُرَا الْعَبَّاسَ فَهُوَ الرَّجُلُ الَّذِي مَعَهُ. فَدَخَلْنَا الْمَسْجِدَ وَرَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَالْعَبَّاسُ فِي نَاحِيَةِ الْمَسْجِدِ جَالِسَانِ، فَسَلَّمْنَا وَجَلَسْنَا، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: هَلْ تَعْرِفُ هَذَيْنِ الرَّجُلَيْنِ؟ فَلَمَّا انْفَتَلَ قَالَ: نَعَمْ، هَذَا الْبَرَاءُ بْنُ مَعْرُورٍ سَيِّدُ قَوْمِهِ، وَهَذَا كَعْبُ بْنُ مَالِكٍ ، فَوَاللهِ مَا أَنْسَى قَوْلَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: الشَّاعِرُ؟ قَالَ: نَعَمْ، فَقَالَ لَهُ الْبَرَاءُ بْنُ مَعْرُورٍ : يَا رَسُولَ اللهِ، إِنِّي قَدْ كُنْتُ رَأَيْتُ فِي سَفَرِي هَذَا رَأْيًا قَدْ أَحْبَبْتُ أَنْ أَسْأَلَكَ عَنْهُ لَتُخْبِرَنِي عَمَّا صَنَعْتُ فِيهِ. قَالَ: وَمَا ذَلِكَ؟ قَالَ: رَأَيْتُ أَنْ لَا أَجْعَلَ هَذِهِ الْبَنِيَّةَ مِنِّي بِظَهْرٍ، فَصَلَّيْتُ إِلَيْهَا! فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: قَدْ كُنْتَ عَلَى قِبْلَةٍ لَوْ صَبَرْتَ إِلَيْهَا، فَرَجَعَ إِلَى قِبْلَةِ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَهْلُهُ يَقُولُونَ: قَدْ مَاتَ عَلَيْهَا وَنَحْنُ أَعْلَمُ بِهِ، قَدْ رَجَعَ إِلَى قِبْلَةِ رَسُولِ اللهِ فَصَلَّى مَعَنَا إِلَى الشَّامِ، ثُمَّ وَاعَدَنَا رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَوْسَطَ أَيَّامِ التَّشْرِيقِ وَنَحْنُ سَبْعُونَ رَجُلًا لِبَيْعَتِهِ، وَمَعَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ عَمْرِو بْنِ حَرَامٍ أَبُو جَابِرٍ ، وَإِنَّهُ لَعَلَى شِرْكِهِ، فَقُلْنَا: يَا أَبَا جَابِرٍ، إِنَّا وَاللهِ لَنَرْغَبُ بِكَ أَنْ تَمُوتَ عَلَى مَا أَنْتَ عَلَيْهِ فَتَكُونَ لِهَذِهِ النَّارِ غَدًا حَطَبًا، وَإِنَّ اللهَ - عَزَّ وَجَلَّ - قَدْ بَعَثَ رَسُولًا يَأْمُرُ بِتَوْحِيدِهِ، وَقَدْ أَسْلَمَ رِجَالٌ مِنْ قَوْمِكَ، وَقَدْ وَاعَدَنَا رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِلْبَيْعَةِ. فَأَسْلَمَ وَطَهَّرَ ثِيَابَهُ وَحَضَرَهَا مَعَنَا، وَكَانَ نَقِيبًا، فَلَمَّا كَانَ فِي اللَّيْلَةِ الَّتِي وَاعَدَنَا فِيهَا رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِمِنًى أَوَّلَ اللَّيْلِ مَعَ قَوْمِنَا، فَلَمَّا اسْتَثْقَلَ النَّاسُ فِي النَّوْمِ تَسَلَّلْنَا مِنْ فُرُشِنَا تَسَلُّلَ الْقَطَا حَتَّى اجْتَمَعْنَا بِالْعَقَبَةِ، فَأَتَانَا رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَعَمُّهُ الْعَبَّاسُ لَيْسَ مَعَهُ غَيْرُهُ وَهُوَ عَلَى شِرْكِهِ، وَلَكِنَّهُ أَحَبَّ أَنْ يَحْضُرَ أَمْرَ ابْنِ أَخِيهِ، فَكَانَ أَوَّلَ مُتَكَلِّمٍ، قَالَ: يَا مَعْشَرَ الْخَزْرَجِ - إِنَّمَا كَانَتِ الْعَرَبُ تُسَمِّي هَذَا الْحَيَّ مِنَ الْأَنْصَارِ أَوْسَهَا وَخَزْرَجَهَا الْخَزْرَجَ - يَا مَعْشَرَ الْخَزْرَجِ، إِنَّ مُحَمَّدًا مِنَّا بِحَيْثُ قَدْ عَلِمْتُمْ، وَهُوَ فِي مَنَعَةٍ مِنْ قَوْمِهِ وَبِلَادِهِ، وَقَدْ مَنَعْنَاهُ مِمَّنْ عَلَى مِثْلِ رَأْيِنَا فِيهِ، وَقَدْ أَبَى إِلَّا انْقِطَاعَنَا إِلَيْكُمْ وَإِلَى مَا دَعَوْتُمُوهُ إِلَيْهِ، فَإِنْ كُنْتُمْ تَرَوْنَ أَنَّكُمْ وَافُونَ لَهُ بِمَا وَاعَدْتُمُوهُ إِلَيْهِ فَأَنْتُمْ وَمَا عَلِمْتُمْ، وَإِنْ كُنْتُمْ تَخْشَوْنَ مِنْ أَنْفُسِكُمْ خِذْلَانًا فَاتْرُكُوهُ فِي قَوْمِهِ، فَإِنَّهُ فِي مَنَعَةٍ مِنْ عَشِيرَتِهِ وَقَوْمِهِ. فَقُلْنَا: قَدْ سَمِعْنَا مَا قُلْتَ، تَكَلَّمْ يَا رَسُولَ اللهِ. فَتَكَلَّمَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَدَعَا إِلَى اللهِ - عَزَّ وَجَلَّ - وَتَلَا الْقُرْآنَ وَرَغَّبَ فِي الْإِسْلَامِ، فَأَجَبْنَاهُ فِي الْإِيمَانِ بِهِ وَالتَّصْدِيقِ لَهُ، وَقُلْنَا: يَا رَسُولَ اللهِ، خُذْ لِرَبِّكَ ثُمَّ لِنَفْسِكَ. فَقَالَ: إِنِّي أُبَايِعُكُمْ عَلَى أَنْ تَمْنَعُونِي مِمَّا مَنَعْتُمْ مِنْهُ أَبْنَاءَكُمْ وَنِسَاءَكُمْ. فَأَجَابَهُ الْبَرَاءُ بْنُ مَعْرُورٍ فَقَالَ: نَعَمْ وَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ، فَبَايِعْنَا يَا رَسُولَ اللهِ، فَنَحْنُ وَاللهِ أَهْلُ الْحُرُوبِ وَأَهْلُ الْحَلْقَةِ وَرِثْنَاهَا كَابِرًا عَنْ كَابِرٍ! فَعَرَضَ فِي الْحَدِيثِ أَبُو الْهَيْثَمِ بْنُ التَّيِّهَانِ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنَّ بَيْنَنَا وَبَيْنَ قَوْمٍ حِبَالًا وَإِنَّا قَاطِعُوهَا، فَهَلْ عَسَيْتَ إِنْ أَظْهَرَكَ اللهُ أَنْ تَرْجِعَ إِلَى قَوْمِكَ وَتَدَعَنَا؟ فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: بَلِ الدَّمَ الدَّمَ وَالْهَدْمَ الْهَدْمَ، أَنَا مِنْكُمْ وَأَنْتُمْ مِنِّي، أُسَالِمُ مَنْ سَالَمْتُمْ، وَأُحَارِبُ مَنْ حَارَبْتُمْ. فَقَالَ الْبَرَاءُ بْنُ مَعْرُورٍ : ابْسُطْ يَدَكَ أُبَايِعْكَ! فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَخْرِجُوا إِلَيَّ مِنْكُمُ اثْنَيْ عَشَرَ نَقِيبًا - فَأَخْرَجُوهُمْ، وَكَانَ نَقِيبَ بَنِي النَّجَّارِ أَسْعَدُ بْنُ زُرَارَةَ، وَكَانَ نَقِيبَ بَنِي سَلِمَةَ الْبَرَاءُ بْنُ مَعْرُورٍ وَعَبْدُ اللهِ بْنُ عَمْرِو بْنِ حَرَامٍ ، وَكَانَ نَقِيبَ بَنِي سَاعِدَةَ سَعْدُ بْنُ عُبَادَةَ وَالْمُنْذِرُ بْنُ عَمْرٍو ، وَكَانَ نَقِيبَ بَنِي زُرَيْقٍ رَافِعُ بْنُ مَالِكِ بْنِ الْعَجْلَانِ ، وَكَانَ نَقِيبَ بَنِي الْحَارِثِ بْنِ الْخَزْرَجِ عَبْدُ اللهِ بْنُ رَوَاحَةَ وَسَعْدُ بْنُ الرَّبِيعِ ، وَكَانَ نَقِيبَ بَنِي عَوْفِ بْنِ الْخَزْرَجِ عُبَادَةُ بْنُ الصَّامِتِ ، وَنَقِيبُ بَنِي عَبْدِ الْأَشْهَلِ أُسَيْدُ بْنُ حُضَيْرٍ وَأَبُو الْهَيْثَمِ بْنُ التَّيِّهَانِ ، وَكَانَ نَقِيبَ بَنِي عَمْرِو بْنِ عَوْفٍ سَعْدُ بْنُ خَيْثَمَةَ ، وَكَانُوا اثْنَيْ عَشَرَ ؛ تِسْعَةٌ مِنَ الْخَزْرَجِ، وَثَلَاثَةٌ مِنَ الْأَوْسِ، فَأَخَذَ الْبَرَاءُ بْنُ مَعْرُورٍ بِيَدِ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَضَرَبَ عَلَيْهَا، فَكَانَ أَوَّلَ مَنْ بَايَعَ، فَتَتَابَعَ النَّاسُ فَبَايَعُوا، وَصَرَخَ الشَّيْطَانُ عَلَى الْعَقَبَةِ بِأَبْعَدِ صَوْتٍ سَمِعْتُهُ قَطُّ، فَقَالَ: يَا أَهْلَ الْجَبَاجِبِ، هَلْ لَكُمْ فِي مُحَمَّدٍ وَالصُّبَاةِ مَعَهُ قَدِ اجْتَمَعُوا عَلَى حَرْبِكُمْ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ارْفَضُّوا إِلَى رِحَالِكُمْ! فَرَجَعْنَا إِلَى رِحَالِنَا فَاضْطَجَعْنَا عَلَى فُرُشِنَا، فَلَمَّا أَصْبَحْنَا أَقْبَلَتْ جُلَّةٌ مِنْ قُرَيْشٍ فِيهِمُ الْحَارِثُ بْنُ هِشَامٍ فَتًى شَابٌّ عَلَيْهِ نَعْلَانِ لَهُ جَدِيدَانِ، حَتَّى جَاءُونَا فِي رِحَالِنَا فَقَالُوا: يَا مَعْشَرَ الْخَزْرَجِ، قَدْ جِئْتُمْ إِلَى صَاحِبِنَا لِتَسْتَخْرِجُوهُ مِنْ بَيْنِ أَظْهُرِنَا، وَإِنَّهُ وَاللهِ مَا مِنَ الْعَرَبِ أَحَدٌ أَبْغَضُ إِلَيْنَا أَنْ يَنْشَبَ الْحَرْبُ فِيمَا بَيْنَنَا وَبَيْنَهُ مِنْكُمْ! فَانْبَعَثَ مَنْ هُنَاكَ مِنْ قَوْمِنَا مِنَ الْمُشْرِكِينَ يَحْلِفُونَ بِاللهِ مَا كَانَ مِنْ هَذَا شَيْءٌ وَمَا فَعَلْنَاهُ، وَأَنَا أَنْظُرُ إِلَى أَبِي جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ حَرَامٍ وَهُوَ صَامِتٌ وَأَنَا صَامِتٌ، فَلَمَّا تَثَوَّرَ الْقَوْمُ لِيَنْطَلِقُوا قُلْتُ كَلِمَةً كَأَنِّي أُشْرِكُهُمْ فِي الْكَلَامِ: يَا أَبَا جَابِرٍ، أَنْتَ مِنْ سَادَتِنَا وَكَهْلٌ مِنْ كُهُولِنَا، لَا تَسْتَطِيعُ أَنْ تَتَّخِذَ مِثْلَ نَعْلِ هَذَا الْفَتَى مِنْ قُرَيْشٍ! فَسَمِعَهُ الْفَتَى فَخَلَعَ نَعْلَيْهِ فَرَمَى بِهِمَا إِلَيَّ، فَقَالَ: وَاللهِ لَتَلْبَسَنَّهُمَا! فَقَالَ أَبُو جَابِرٍ : مَهْلًا، أَحْفَظْتَ لَعَمْرُ اللهِ الرَّجُلَ - يَقُولُ أَخْجَلْتَهُ - ارْدُدْ عَلَيْهِ نَعْلَهُ، قُلْتُ: وَاللهِ لَا أَرُدُّهُمَا، إِنِّي لَأَرْجُو أَنْ أَسْتَلِبَهُ.
سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ہم اس حج کے سفر میں نکلے جس میں ہم نے عقبہ پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بیعت کی، اپنی قوم کے مشرکوں کے ساتھ، اور ہمارے ساتھ ہمارے بڑے اور سردار براء بن معرور بھی تھے۔ یہاں تک کہ جب ہم مقامِ بیداء کے کھلے میدان میں پہنچے تو انہوں نے کہا: اے لوگو! تمہیں معلوم ہے کہ میں نے ایک رائے قائم کی ہے، مجھے نہیں معلوم کہ تم اس میں میرے موافق ہو گے یا نہیں۔ ہم نے پوچھا: اے ابوالبشر! وہ کیا ہے؟ انہوں نے کہا: میں نے یہ رائے قائم کی ہے کہ میں اس عمارت (کعبہ) کی طرف نماز پڑھوں اور اسے اپنے پیچھے نہ رکھوں۔ ہم نے کہا: نہیں، اللہ کی قسم، ایسا نہ کرو، ہمیں تو یہی معلوم ہے کہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم صرف شام کی طرف رخ کر کے نماز پڑھتے ہیں۔ انہوں نے کہا: اللہ کی قسم، میں تو اسی کعبہ کی طرف نماز پڑھوں گا۔ چنانچہ جب بھی نماز کا وقت ہوتا تو وہ کعبہ کی طرف رخ کرتے اور ہم شام کی طرف رخ کرتے، یہاں تک کہ ہم مکہ پہنچے۔ تو براء بن معرور نے مجھ سے کہا: بھتیجے! چلو ہمیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لے چلو تاکہ ہم ان سے پوچھیں کہ ہم نے اس سفر میں جو کیا اس کا کیا حکم ہے، کیونکہ تم لوگوں کے میری مخالفت کرنے کی وجہ سے مجھے اپنے دل میں اس بارے میں کچھ کھٹک محسوس ہوئی ہے۔ تو ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھنے نکلے، تو ابطح میں ہمیں ایک آدمی ملا، ہم نے اس سے کہا: کیا تم ہمیں محمد بن عبداللہ بن عبدالمطلب کا پتہ بتا سکتے ہو؟ اس نے کہا: کیا تم دونوں انہیں دیکھ کر پہچان لو گے؟ ہم نے کہا: نہیں، اللہ کی قسم، ہم انہیں نہیں پہچانتے، اور ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو پہلے کبھی دیکھا نہ تھا۔ اس نے کہا: تو کیا تم عباس بن عبدالمطلب کو پہچانتے ہو؟ ہم نے کہا: ہاں، ہم انہیں جانتے ہیں، وہ تجارت کے سلسلے میں ہمارے ہاں آیا جایا کرتے تھے۔ اس نے کہا: تو جب تم مسجد میں داخل ہو تو عباس کو دیکھنا، وہی وہ آدمی ہیں جن کے ساتھ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہوں گے۔ تو ہم مسجد میں داخل ہوئے، اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور عباس رضی اللہ عنہ مسجد کے ایک کونے میں بیٹھے ہوئے تھے، تو ہم نے سلام کیا اور بیٹھ گئے، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم ان دونوں آدمیوں کو پہچانتے ہو؟“ جب وہ متوجہ ہوئے تو کہا: جی ہاں، یہ براء بن معرور ہیں، اپنی قوم کے سردار، اور یہ کعب بن مالک ہیں۔ اللہ کی قسم، مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ بات کبھی نہیں بھولتی: ”شاعر؟“ انہوں نے کہا: جی ہاں۔ تو براء بن معرور رضی اللہ عنہ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا: یا رسول اللہ! میں نے اپنے اس سفر میں ایک رائے قائم کی تھی، میں چاہتا ہوں کہ آپ سے اس بارے میں پوچھوں تاکہ آپ مجھے بتائیں کہ میں نے جو کیا اس کا کیا حکم ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ کیا ہے؟“ انہوں نے کہا: میں نے یہ رائے قائم کی کہ میں اس عمارت (کعبہ) کو اپنے پیچھے نہ رکھوں، چنانچہ میں نے اسی کی طرف رخ کر کے نماز پڑھی۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم تو ایسے قبلے پر تھے کہ اگر اسی پر ثابت قدم رہتے تو بہتر ہوتا۔“ تو وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے قبلے کی طرف واپس آ گئے، جبکہ ان کے گھر والے کہتے تھے کہ وہ اسی (کعبہ کے قبلے) پر فوت ہوئے، مگر ہم انہیں بہتر جانتے تھے، وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے قبلے کی طرف لوٹ آئے تھے اور شام کی طرف ہمارے ساتھ نماز پڑھی تھی۔
پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں ایامِ تشریق کے درمیانی دن کا وعدہ دیا، ہم آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے بیعت کے لیے ستر آدمی تھے، اور ہمارے ساتھ عبداللہ بن عمرو بن حرام ابوجابر رضی اللہ عنہ بھی تھے، اور وہ ابھی تک اپنے شرک پر تھے۔ تو ہم نے ان سے کہا: اے ابوجابر! اللہ کی قسم، ہمیں یہ ناپسند ہے کہ تم اسی حال میں مرو جس پر تم ہو اور کل اس آگ کا ایندھن بن جاؤ، بےشک اللہ عزوجل نے ایک رسول بھیجا ہے جو اس کی توحید کا حکم دیتا ہے، اور تمہاری قوم میں سے کچھ لوگ اسلام لا چکے ہیں، اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم سے بیعت کا وعدہ کیا ہے۔ تو انہوں نے اسلام قبول کر لیا، اپنے کپڑے پاک کیے اور ہمارے ساتھ اس بیعت میں حاضر ہوئے، اور وہ نقیب (نمائندہ) بھی بنے۔ جب وہ رات آئی جس میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں منیٰ میں رات کے شروع میں اپنی قوم کے ساتھ وعدہ دیا تھا، تو جب لوگ گہری نیند میں سو گئے، ہم اپنے بستروں سے یوں چوری چھپے نکلے جیسے قطا (تیتر جیسا پرندہ) نکلتا ہے، یہاں تک کہ عقبہ پر جمع ہو گئے۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس آئے، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے چچا عباس رضی اللہ عنہ کے سوا کوئی نہ تھا، اور وہ ابھی تک اپنے شرک پر تھے، لیکن انہیں پسند تھا کہ اپنے بھتیجے کے معاملے میں حاضر رہیں، تو وہ سب سے پہلے بولے، انہوں نے کہا: اے خزرج کی جماعت - عرب انصار کے اس قبیلے کو، خواہ اوس ہو یا خزرج، خزرج ہی کہتے تھے - اے خزرج کی جماعت! محمد ہم میں سے ہیں، جیسا تم جانتے ہو، وہ اپنی قوم اور اپنے شہر میں محفوظ ہیں، اور ہم نے انہیں ان لوگوں سے بھی بچایا ہے جو ہماری ہی طرح کی رائے رکھتے تھے، مگر انہوں نے انکار کیا اور تمہاری طرف اور جس چیز کی طرف تم نے انہیں بلایا ہے اس کی طرف جانے پر اصرار کیا۔ تو اگر تم سمجھتے ہو کہ تم اس وعدے کو پورا کرو گے جو تم نے ان سے کیا ہے تو تم اور تمہارا معاملہ، اور اگر تمہیں اپنی طرف سے انہیں بےیار و مددگار چھوڑ دینے کا اندیشہ ہے تو انہیں ان کی قوم میں چھوڑ دو، کیونکہ وہ اپنے خاندان اور اپنی قوم میں محفوظ ہیں۔ تو ہم نے کہا: ہم نے آپ کی بات سن لی، یا رسول اللہ! اب آپ گفتگو فرمائیں۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے گفتگو فرمائی، اللہ عزوجل کی طرف بلایا، قرآن کی تلاوت کی اور اسلام کی رغبت دلائی، تو ہم نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لانے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی تصدیق کرنے میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بات مان لی، اور ہم نے کہا: یا رسول اللہ! پہلے اپنے رب کے لیے اور پھر اپنی ذات کے لیے جو چاہیں عہد لے لیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں تم سے اس بات پر بیعت لیتا ہوں کہ تم میری اسی طرح حفاظت کرو گے جیسے اپنے بیٹوں اور اپنی عورتوں کی حفاظت کرتے ہو۔“ تو براء بن معرور رضی اللہ عنہ نے جواب دیا اور کہا: ہاں، اس ذات کی قسم جس نے آپ کو حق کے ساتھ بھیجا! چنانچہ ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بیعت کی۔ اللہ کی قسم، ہم تو جنگ اور ہتھیار والے لوگ ہیں، ہمیں یہ نسل در نسل وراثت میں ملا ہے۔ اس دوران ابوالہیثم بن تیہان رضی اللہ عنہ نے گفتگو میں شرکت کی اور کہا: یا رسول اللہ! ہمارے اور ایک قوم (یہود) کے درمیان دوستی کے رشتے ہیں، اور ہم انہیں توڑنے والے ہیں، تو کیا ممکن ہے کہ اگر اللہ آپ کو غالب کر دے تو آپ اپنی قوم کی طرف لوٹ جائیں اور ہمیں چھوڑ دیں؟ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بلکہ خون خون ہے، تباہی تباہی ہے، میں تم میں سے ہوں اور تم مجھ میں سے ہو، جس سے تم صلح کرو گے میں اس سے صلح کروں گا، اور جس سے تم لڑو گے میں اس سے لڑوں گا۔“ تو براء بن معرور رضی اللہ عنہ نے کہا: اپنا ہاتھ بڑھائیے، میں آپ سے بیعت کرتا ہوں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنے میں سے بارہ نمائندے میرے پاس بھیجو۔“ تو انہوں نے بارہ نمائندے مقرر کیے: بنی نجار کے نمائندے اسعد بن زرارہ رضی اللہ عنہ تھے، بنی سلمہ کے نمائندے براء بن معرور اور عبداللہ بن عمرو بن حرام رضی اللہ عنہما تھے، بنی ساعدہ کے نمائندے سعد بن عبادہ اور منذر بن عمرو رضی اللہ عنہما تھے، بنی زریق کے نمائندے رافع بن مالک بن عجلان رضی اللہ عنہ تھے، بنی حارث بن خزرج کے نمائندے عبداللہ بن رواحہ اور سعد بن ربیع رضی اللہ عنہما تھے، بنی عوف بن خزرج کے نمائندے عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ تھے، بنی عبدالاشہل کے نمائندے اسید بن حضیر اور ابوالہیثم بن تیہان رضی اللہ عنہما تھے، اور بنی عمرو بن عوف کے نمائندے سعد بن خیثمہ رضی اللہ عنہ تھے۔ یہ کل بارہ آدمی تھے، نو خزرج سے اور تین اوس سے۔ تو براء بن معرور رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ہاتھ پکڑ کر اس پر بیعت کی، وہ سب سے پہلے بیعت کرنے والے تھے، پھر لوگ ایک کے بعد ایک آ کر بیعت کرنے لگے۔ اور شیطان نے عقبہ پر ایسی بلند آواز سے چیخ ماری جیسی میں نے کبھی نہ سنی تھی، اس نے کہا: اے حباحب (منیٰ کے ڈیروں) والو! کیا تمہیں محمد اور اس کے ساتھ ملے دین سے پھرنے والوں کی خبر ہے، جو تمہاری جنگ پر جمع ہو گئے ہیں؟ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنے ڈیروں کی طرف منتشر ہو جاؤ۔“ تو ہم اپنے ڈیروں کو واپس گئے اور اپنے بستروں پر لیٹ گئے۔ جب صبح ہوئی تو قریش کے کچھ سردار آئے، جن میں حارث بن ہشام بھی تھا، ایک نوجوان جس نے نئی جوتیاں پہنی ہوئی تھیں، یہاں تک کہ وہ ہمارے ڈیروں میں ہمارے پاس آئے اور کہا: اے خزرج کی جماعت! تم ہمارے ساتھی کو ہمارے درمیان سے نکال لے جانے آئے ہو، اللہ کی قسم، عرب میں کوئی قوم ہمیں تم سے زیادہ ناپسند نہیں کہ ہمارے اور اس کے درمیان تمہاری وجہ سے جنگ چھڑ جائے۔ تو ہماری قوم کے مشرکین میں سے کچھ لوگ اٹھ کھڑے ہوئے اور اللہ کی قسمیں کھانے لگے کہ ایسا کچھ نہیں ہوا اور نہ ہم نے یہ کیا ہے۔ میں ابوجابر بن عبداللہ بن حرام رضی اللہ عنہ کی طرف دیکھ رہا تھا، وہ خاموش تھے اور میں بھی خاموش تھا۔ جب وہ لوگ اٹھ کر جانے لگے تو میں نے ایک بات کہی، گویا میں بھی ان کی بات میں شریک ہو رہا ہوں: اے ابوجابر! تم ہمارے سرداروں میں سے ہو اور ہمارے بزرگوں میں سے ایک بزرگ ہو، کیا تم اس نوجوان قریشی کی جوتی جیسی جوتی بھی نہیں بنوا سکتے؟ تو اس نوجوان نے یہ سن لیا اور اپنی دونوں جوتیاں اتار کر میری طرف پھینک دیں، اور کہا: اللہ کی قسم، تم انہیں پہنو گے۔ تو ابوجابر رضی اللہ عنہ نے کہا: ٹھہرو، اللہ کی قسم تم نے اس شخص کو ناراض کر دیا، یعنی تم نے اسے شرمندہ کر دیا، اس کی جوتیاں اسے واپس کر دو۔ میں نے کہا: اللہ کی قسم، میں انہیں واپس نہیں کروں گا، مجھے امید ہے کہ (کسی دن) میں اس کا سامان چھین لوں گا۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الكاف/حدیث: 16224]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 19، صفحہ 87، حدیث 174»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں