الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
11. بَابُ مُشَارَكَةِ الذِّمِّيِّ وَالْمُشْرِكِينَ فِي الْمُزَارَعَةِ:
باب: مسلمان کا مشرکین اور ذمیوں کے ساتھ مل کر کھیتی باڑی کرنا۔
شواہد الحدیث — صحيح البخاري حدیث نمبر 2499 (کل: 6 مقامات، 4 کتب)
سنن نسائی: 3962
بلوغ المرام: 767
سنن دارقطنی: 2944
حدیث نمبر: 2499
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، حَدَّثَنَا جُوَيْرِيَةُ بْنُ أَسْمَاءَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ:" أَعْطَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَيْبَرَ الْيَهُودَ أَنْ يَعْمَلُوهَا وَيَزْرَعُوهَا، وَلَهُمْ شَطْرُ مَا يَخْرُجُ مِنْهَا".
ہم سے موسیٰ بن اسماعیل نے بیان کیا، کہا ہم سے جویریہ بن اسماء نے بیان کیا، ان سے نافع نے اور ان سے عبداللہ رضی اللہ عنہ نے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خیبر کی زمین یہودیوں کو اس شرط پر دے دی تھی کہ وہ اس میں محنت کریں اور بوئیں جوتیں۔ پیداوار کا آدھا حصہ انہیں ملا کرے گا۔ [صحيح البخاري/كتاب الشركة/حدیث: 2499]
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خیبر کا علاقہ یہودیوں کو اس شرط پر کاشت کے لیے دیا کہ وہ اس میں محنت اور کھیتی باڑی کریں اور ان کے لیے اس زمین کی پیداوار کا نصف ہوگا۔ [صحيح البخاري/كتاب الشركة/حدیث: 2499]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
حدیث نمبر: 2331
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُقَاتِلٍ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ، أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا،" أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَعْطَى خَيْبَرَ الْيَهُودَ عَلَى أَنْ يَعْمَلُوهَا وَيَزْرَعُوهَا، وَلَهُمْ شَطْرُ مَا خَرَجَ مِنْهَا".
ہم سے محمد بن مقاتل نے بیان کیا، انہوں نے کہا کہ ہم کو عبداللہ بن مبارک نے خبر دی، انہیں عبیداللہ نے خبر دی، انہیں نافع نے اور ان سے عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خیبر کی زمین یہودیوں کو اس شرط پر سونپی تھی کہ اس میں محنت کریں اور جوتیں بوئیں اور اس کی پیداوار کا آدھا حصہ لیں۔ [صحيح البخاري/كتاب المزارعة/حدیث: 2331]
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہودیوں کو خیبر کی زمین اس شرط پر دی کہ وہ اس میں محنت کریں اور کاشتکاری کریں، اس سے جو پیداوار ہوگی ان کو اس کا نصف ملے گا۔ [صحيح البخاري/كتاب المزارعة/حدیث: 2331]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
حدیث نمبر: 3152
حَدَّثَنِي أَحْمَدُ بْنُ الْمِقْدَامِ، حَدَّثَنَا الْفُضَيْلُ بْنُ سُلَيْمَانَ، حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ عُقْبَةَ، قَالَ: أَخْبَرَنِي نَافِعٌ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، أَنَّعُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ أَجْلَى الْيَهُودَ وَالنَّصَارَى مِنْ أَرْضِ الْحِجَازِ، وَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَمَّا ظَهَرَ عَلَى أَهْلِ خَيْبَرَ أَرَادَ أَنْ يُخْرِجَ الْيَهُودَ مِنْهَا وَكَانَتِ الْأَرْضُ لَمَّا ظَهَرَ عَلَيْهَا لِلْيَهُودِ وَلِلرَّسُولِ وَلِلْمُسْلِمِينَ، فَسَأَلَ الْيَهُودُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَتْرُكَهُمْ عَلَى أَنْ يَكْفُوا الْعَمَلَ وَلَهُمْ نِصْفُ الثَّمَرِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" نُقِرُّكُمْ عَلَى ذَلِكَ مَا شِئْنَا فَأُقِرُّوا حَتَّى أَجْلَاهُمْ عُمَرُ فِي إِمَارَتِهِ إِلَى تَيْمَاءَ وأَرِيحَا".
مجھ سے احمد بن مقدام نے بیان کیا، کہا ہم سے فضل بن سلیمان نے بیان کیا، کہا ہم سے موسیٰ بن عقبہ نے بیان کیا، کہا کہ مجھے نافع نے خبر دی، انہیں عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے کہ عمر نے یہود و نصاریٰ کو سر زمین حجاز سے نکال کر دوسری جگہ بسا دیا تھا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جب خیبر فتح کیا تو آپ کا بھی ارادہ ہوا تھا کہ یہودیوں کو یہاں سے نکال دیا جائے۔ جب آپ نے فتح پائی تو اس وقت وہاں کی کچھ زمین یہودیوں کے قبضے میں ہی تھی۔ اور اکثر زمین پیغمبر علیہ السلام اور مسلمانوں کے قبضے میں تھی۔ لیکن پھر یہودیوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے درخواست کی، آپ زمین انہیں کے پاس رہنے دیں۔ وہ (کھیتوں اور باغوں میں) کام کیا کریں گے۔ اور آدھی پیداوار لیں گے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”اچھا جب تک ہم چاہیں گے اس وقت تک کے لیے تمہیں اس شرط پر یہاں رہنے دیں گے۔ چنانچہ یہ لوگ وہیں رہے اور پھر عمر رضی اللہ عنہ نے انہیں اپنے دور خلافت میں (مسلمانوں کے خلاف ان کے فتنوں اور سازشوں کی وجہ سے یہود خیبر کو) تیماء اور اریحا کی طرف نکال دیا تھا۔“ [صحيح البخاري/كتاب فرض الخمس/حدیث: 3152]
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے یہود و نصاریٰ کو ارضِ حجاز سے جلاوطن کردیا۔ واقعہ یہ ہے کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خیبر کی زمین پر غلبہ حاصل کیا تو یہودیوں کو وہاں سے نکال دینے کا ارادہ فرمایا، چونکہ وہ زمین یہودیوں کی تھی۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس پر غلبہ پالیا تو وہ زمین رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور اہل اسلام کی ہوگئی، تو یہودیوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا کہ انہیں وہاں اس شرط پر رہنے دیں کہ وہ زمین میں کام کریں گے اور انہیں پیداوار سے نصف دیا جائے گا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اچھا! جب تک ہم چاہیں گے، اس وقت تک کے لیے تمہیں اس شرط پر یہاں رہنے دیں گے۔“ چنانچہ یہ لوگ وہاں رہے یہاں تک کہ پھر حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے انہیں اپنے دورِ خلافت میں تیماء اور اریحاء کی طرف بے دخل (جلاوطن) کردیا۔ [صحيح البخاري/كتاب فرض الخمس/حدیث: 3152]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
حدیث نمبر: 3962
أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الْحَكَمِ، قَالَ: حَدَّثَنَا شُعَيْبُ بْنُ اللَّيْثِ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبِي، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" دَفَعَ إِلَى يَهُودِ خَيْبَرَ نَخْلَ خَيْبَرَ , وَأَرْضَهَا عَلَى أَنْ يَعْمَلُوهَا بِأَمْوَالِهِمْ , وَأَنَّ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ شَطْرَ ثَمَرَتِهَا".
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہود خیبر کو خیبر کے باغات اور اس کی زمین اس شرط پر دی کہ وہ اپنے خرچ پر اس میں کام کریں گے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے اس کے پھل کا آدھا ہو گا۔ [سنن نسائي/كتاب المزارعة/حدیث: 3962]
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے خیبر کے یہودیوں کو خیبر کی زمین اور کھجوروں کے درخت اس شرط پر دیے تھے کہ ”وہ اپنے مالوں کے ساتھ ان میں کام کریں گے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو (بحیثیت مالک ہونے کے) اس زمین کا نصف پھل ملے گا“۔ [سنن نسائي/كتاب المزارعة/حدیث: 3962]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «انظر ما قبلہ (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: حسن
حدیث نمبر: 767
عن ابن عمر رضي الله عنهما: أن رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم عامل أهل خيبر بشطر ما يخرج منها من ثمر أو زرع. متفق عليه. وفي رواية لهما: فسألوه أن يقرهم بها على أن يكفوا عملها ولهم نصف الثمر فقال لهم رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «نقركم بها على ذلك ما شئنا» فقروا بها حتى أجلاهم عمر. ولمسلم: أن رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم دفع إلى يهود خيبر نخل خيبر وأرضها على أن يعتملوها من أموالهم ولهم شطر ثمرها.
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اہل خیبر سے اس طرح معاملہ طے کیا کہ پھل اور کھیتی باڑی سے جو کچھ حاصل ہو اس میں سے آدھا تمہارا۔ (بخاری و مسلم) اور ان دونوں کی ایک روایت میں ہے کہ اہل خیبر (یہود) نے خود آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے مطالبہ کیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان کو یہاں ٹھہرنے دیں (یعنی زمینوں پر قابض رہنے دیں)۔ وہ کھیتی باڑی کریں گے اور اس کی پیداوار میں سے مسلمانوں کو آدھا حصہ دیا کریں گے۔ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” اس شرط پر کہ ہم تمہیں جب تک چاہیں گے رہنے دیں گے۔“ یہ فرما کر ان کو ان زمینوں پر برقرار رکھا۔ یہ زمینوں پر برقرار رہے تاآنکہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے ان کو جلا وطن کر دیا اور مسلم کی ایک روایت میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خیبر کے یہود کو خیبر کی کھجوریں اور زمین اسی شرط پر دی تھیں کہ وہ اپنے اموال سے ان پر کام کریں گے اور ان کے لئے ان کی پیداوار کا آدھا حصہ ہو گا۔ [بلوغ المرام/حدیث: 767]
«عَنِ» سے – «ابْنِ عُمَرَ» ابن عمر – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا» اللہ ان دونوں سے راضی ہو – «أَنَّ» کہ – «رَسُولَ اللَّهِ» اللہ کے رسول نے – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «عَامَلَ» معاملہ کیا – «أَهْلَ خَيْبَرَ» اہل خیبر سے – «بِشَطْرِ» آدھے حصے پر – «مَا يَخْرُجُ» جو نکلے – «مِنْهَا» اس سے – «مِنْ ثَمَرٍ» پھل میں سے – «أَوْ زَرْعٍ» یا کھیتی میں سے۔ – «مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ» اس پر (بخاری و مسلم کا) اتفاق ہے۔ – «وَفِي رِوَايَةٍ لَهُمَا» اور ان دونوں کی ایک روایت میں ہے: – «فَسَأَلُوهُ» تو انہوں نے آپ سے درخواست کی – «أَنْ يُقِرَّهُمْ» کہ آپ انہیں برقرار رکھیں – «بِهَا» وہاں – «عَلَى أَنْ» اس شرط پر کہ – «يَكْفُوا» وہ سنبھال لیں – «عَمَلَهَا» اس کا کام – «وَلَهُمْ» اور ان کے لیے ہو – «نِصْفُ الثَّمَرِ» آدھا پھل – «فَقَالَ لَهُمْ» تو ان سے فرمایا – «رَسُولُ اللَّهِ» اللہ کے رسول نے – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «نُقِرُّكُمْ» ہم تمہیں برقرار رکھیں گے – «بِهَا» وہاں – «عَلَى ذَلِكَ» اس (شرط) پر – «مَا شِئْنَا» جب تک ہم چاہیں – «فَقَرُّوا» پس وہ رہتے رہے – «بِهَا» وہاں – «حَتَّى» یہاں تک کہ – «أَجْلَاهُمْ» انہیں جلا وطن کر دیا – «عُمَرُ» عمر نے۔ – «وَلِمُسْلِمٍ» اور مسلم کی روایت میں ہے: – «أَنَّ» کہ – «رَسُولَ اللَّهِ» اللہ کے رسول نے – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «دَفَعَ» دے دیے – «إِلَى يَهُودِ خَيْبَرَ» خیبر کے یہودیوں کو – «نَخْلَ خَيْبَرَ» خیبر کے کھجور کے درخت – «وَأَرْضَهَا» اور اس کی زمین – «عَلَى أَنْ» اس شرط پر کہ – «يَعْتَمِلُوهَا» وہ اس میں کام کریں – «مِنْ أَمْوَالِهِمْ» اپنے مالوں سے – «وَلَهُمْ» اور ان کے لیے ہو – «شَطْرُ ثَمَرِهَا» اس کے پھل کا آدھا۔
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اہل خیبر سے وہاں پیدا ہونے والے پھل یا کھیتی کے آدھے حصے پر معاملہ کیا۔ (بخاری و مسلم) متفق علیہ۔ اور ان دونوں کی ایک روایت میں ہے: انہوں نے آپ سے درخواست کی کہ آپ انہیں وہیں رہنے دیں اس شرط پر کہ وہ اس کا (سارا) کام سنبھالیں گے اور آدھا پھل ان کا ہو گا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”ہم تمہیں اس شرط پر جب تک چاہیں گے یہاں رہنے دیں گے۔“ چنانچہ وہ وہیں رہے یہاں تک کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے انہیں جلا وطن کر دیا۔ اور مسلم کی روایت میں ہے: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خیبر کے یہودیوں کو خیبر کے کھجور کے باغ اور اس کی زمین اس شرط پر دے دی کہ وہ اپنے مال سے اس میں کام کریں گے اور اس کے پھل کا آدھا حصہ ان کا ہو گا۔ [بلوغ المرام/حدیث: 767]
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اہل خیبر سے وہاں پیدا ہونے والے پھل یا کھیتی کے آدھے حصے پر معاملہ کیا۔ (بخاری و مسلم) متفق علیہ۔ اور ان دونوں کی ایک روایت میں ہے: انہوں نے آپ سے درخواست کی کہ آپ انہیں وہیں رہنے دیں اس شرط پر کہ وہ اس کا (سارا) کام سنبھالیں گے اور آدھا پھل ان کا ہو گا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”ہم تمہیں اس شرط پر جب تک چاہیں گے یہاں رہنے دیں گے۔“ چنانچہ وہ وہیں رہے یہاں تک کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے انہیں جلا وطن کر دیا۔ اور مسلم کی روایت میں ہے: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خیبر کے یہودیوں کو خیبر کے کھجور کے باغ اور اس کی زمین اس شرط پر دے دی کہ وہ اپنے مال سے اس میں کام کریں گے اور اس کے پھل کا آدھا حصہ ان کا ہو گا۔ [بلوغ المرام/حدیث: 767]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، الإجارة، باب إذا استأجر أرضًا فمات أحدهما، حديث:2285، ومسلم، المساقاة، باب المساقاة والمعاملة بجزء من الثمر والزرع، حديث:1551.»
الحكم على الحديث:
صحيح
ترقیم العلمیہ : 2908 ترقیم الرسالہ : -- 2944
ثنا يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ صَاعِدٍ ، نَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ ، وَيَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، قَالا: نَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، حَدَّثَنِي عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ ، أَخْبَرَنِي نَافِعٌ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ،" أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، دَفَعَ خَيْبَرَ إِلَى أَهْلِهَا عَلَى الشَّطْرِ مِمَّا يَخْرُجُ مِنْهَا مِنْ ثَمَرٍ أَوْ زَرْعٍ" .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے خیبر وہاں کے رہنے والوں کو دے دیا تھا، اس شرط پر کہ وہ وہاں کی پیداوار میں سے، خواہ وہ پھل ہوں یا زراعت ہو، نصف (مسلمانوں کو) ادا کر دیا کریں گے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب البيوع/حدیث: 2944]
ترقیم العلمیہ: 2908
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 2285، 2328، 2329، 2331، 2338، 2499، 2720، 2730، 3152، 4248، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 1551،وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 5199، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 3942، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 3006، 3007، 3008، 3408، 3409، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 1383، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 2656، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2467،والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2944، 2945، 2947، 2948، 2950، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 91»
الحكم على الحديث:
صحيح