🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح بخاری میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
47. بَابُ مَا يُذْكَرُ مِنْ شُؤْمِ الْفَرَسِ:
باب: اس بیان میں کہ بعض گھوڑے منحوس ہوتے ہیں۔
شواہد الحدیث — صحيح البخاري حدیث نمبر 2858 (کل: 4 مقامات، 4 کتب)
صحیح بخاری: 2858
صحیح ابن حبان: 6127
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 1427
المعجم الکبیر للطبرانی: 5782
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2858
حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ، أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ، عَنْ الزُّهْرِيِّ، قَالَ: أَخْبَرَنِي سَالِمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ:" إِنَّمَا الشُّؤْمُ فِي ثَلَاثَةٍ فِي الْفَرَسِ وَالْمَرْأَةِ وَالدَّارِ".
ہم سے ابوالیمان نے بیان کیا، کہا ہم کو شعیب نے خبر دی، ان سے زہری نے بیان کیا، انہیں سالم بن عبداللہ نے خبر دی اور ان سے عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا ”نحوست صرف تین چیزوں میں ہوتی ہے۔ گھوڑے میں، عورت میں اور گھر میں۔“ [صحيح البخاري/كتاب الجهاد والسير/حدیث: 2858]
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا ہے: ”تین ہی چیزوں، یعنی گھوڑے، عورت اور گھر میں نحوست ہوتی ہے۔“ [صحيح البخاري/كتاب الجهاد والسير/حدیث: 2858]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6127
أَخْبَرَنَا عِمْرَانُ بْنُ مُوسَى بْنِ مُجَاشِعٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مِهْرَانَ الْجَمَّالُ الرَّازِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ ، عَنْ هِشَامٍ الدَّسْتُوَائِيِّ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، قَالَ: حَدَّثَنِي الْحَضْرَمِيُّ بْنُ لاحِقٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، قَالَ: سَأَلْتُ سَعْدَ بْنَ أَبِي وَقَّاصٍ عَنِ الطِّيَرَةِ، فَقَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " لا عَدْوَى وَلا طِيَرَةَ، وَلا هَامَ، فَإِنْ تَكُ الطِّيَرَةُ فِي شَيْءٍ فَفِي الْمَرْأَةِ وَالْفَرَسِ وَالدَّارِ" .
سعید بن المسیب رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے طیرہ کے بارے میں دریافت کیا تو انہوں نے بتایا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ” «عَدْوَى»، «طِيَرَة» اور «هَام» کی کوئی حیثیت نہیں ہے، اگر طیرہ کسی چیز میں ہونی ہوتی تو عورت میں یا گھوڑے میں یا گھر میں ہوتی۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب العدوى والطيرة والفأل/حدیث: 6127]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 2218، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6127، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 7481، وأبو داود فى (سننه) برقم: 3921، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 6655، 16619، وأحمد فى (مسنده) برقم: 1509» «رقم طبعة با وزير 6094»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الصحيحة» (789)، «الظلال» (266 و 267). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط Null
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1427
«إن كان الشؤم في شيء ففي الدار والمرأة والفرس»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”اگر نحوست کسی چیز میں ہوتی تو وہ گھر، عورت اور گھوڑے میں ہوتی۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- إن/حدیث: 1427]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [مالك حم خ هـ] عن سهل بن سعد [ق] عن ابن عمر [م ن] عن جابر. الصحيحة 442 و799.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5782
حَدَّثَنَا عَبْدَانُ بْنُ أَحْمَدَ ، ثَنَا حَمَّادُ بْنُ الْحَسَنِ الْوَرَّاقُ ، ثَنَا سَعِيدُ بْنُ سَلَّامٍ الْعَطَّارُ ، ثَنَا عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنْ يَكُنِ الشُّؤْمُ فِي شَيْءٍ، فَفِي الْمَرْأَةِ وَالْفَرَسِ وَالدَّارِ.
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر نحوست کسی چیز میں ہو سکتی ہے تو عورت، گھوڑے اور گھر میں ہو سکتی ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب السين/حدیث: 5782]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 6، صفحہ 148، حدیث 5803»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں