الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
59. بَابُ نَاقَةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:
باب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اونٹنی کا بیان۔
شواہد الحدیث — صحيح البخاري حدیث نمبر 2872 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
صحیح بخاری: 2872
سنن دارقطنی: 4828
الجامع الكامل: 15226
حدیث نمبر: 2872
حَدَّثَنَا مَالِكُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ، عَنْ حُمَيْدٍ، عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: كَانَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَاقَةٌ تُسَمَّى الْعَضْبَاءَ لَا تُسْبَقُ، قَالَ حُمَيْدٌ:" أَوْ لَا تَكَادُ تُسْبَقُ فَجَاءَ أَعْرَابِيٌّ عَلَى قَعُودٍ فَسَبَقَهَا فَشَقَّ ذَلِكَ عَلَى الْمُسْلِمِينَ حَتَّى عَرَفَهُ، فَقَالَ: حَقٌّ عَلَى اللَّهِ أَنْ لَا يَرْتَفِعَ شَيْءٌ مِنَ الدُّنْيَا إِلَّا وَضَعَهُ"، طَوَّلَهُ مُوسَى، عَنْ حَمَّادٍ، عَنْ ثَابِتٍ، عَنْ أَنَسٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
ہم سے مالک بن اسماعیل نے بیان کیا، کہا ہم سے زہیر بن معاویہ نے بیان کیا، ان سے حمید نے اور ان سے انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک اونٹنی تھی جس کا نام عضباء تھا۔ کوئی اونٹنی اس سے آگے نہیں بڑھتی تھی یا حمید نے یوں کہا وہ پیچھے رہ جانے کے قریب نہ ہوتی پھر ایک دیہاتی ایک نوجوان ایک قوی اونٹ پر سوار ہو کر آیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی اونٹنی سے ان کا اونٹ آگے نکل گیا۔ مسلمانوں پر یہ بڑا شاق گزرا لیکن جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس کا علم ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ برحق ہے کہ دنیا میں جو چیز بھی بلند ہوتی ہے (کبھی کبھی) اسے وہ گراتا بھی ہے۔ موسیٰ نے حماد سے اس کی روایت طول کے ساتھ کی ہے، حماد نے ثابت سے، انہوں نے انس رضی اللہ عنہ سے، انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے۔ [صحيح البخاري/كتاب الجهاد والسير/حدیث: 2872]
حضرت انس رضی اللہ عنہ ہی سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک اونٹنی تھی جس کا نام عضباء تھا، دوڑ میں اس سے آگے کوئی اونٹنی نہیں بڑھ سکتی تھی۔ (راویِ حدیث) حمید نے یہ الفاظ بیان کیے ہیں کہ اس سے آگے بڑھنا تقریباً ناممکن تھا۔ آخر ایک دیہاتی ایک نوجوان اونٹ پر سوار ہو کر آیا اور اس سے آگے نکل گیا۔ مسلمانوں پر یہ امر ناگوار گزرا، حتیٰ کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی ناگواری محسوس کی تو فرمایا: ”اللہ پر حق ہے کہ دنیا کی جو چیز بلند ہے اسے پست کردے۔“ موسیٰ نے حماد سے، انہوں نے ثابت سے، انہوں نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے اور انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس حدیث کو طوالت سے بیان کیا ہے۔ [صحيح البخاري/كتاب الجهاد والسير/حدیث: 2872]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
ترقیم العلمیہ : 4742 ترقیم الرسالہ : -- 4828
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ الْوَاثِقِ ، نَا الْقَاسِمُ بْنُ زَكَرِيَّا ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ يَحْيَى الْبَرْمَكِيُّ ، نَا مَعْنٌ ، نَا مَالِكٌ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ:" كَانَتِ الْقُصْوَى لا تُسْبَقُ فَجَاءَ أَعْرَابِيٌّ عَلَى بَكْرٍ فَسَابَقَهُ فَسَبَقَهَا فَشَقَّ ذَلِكَ عَلَى الْمُسْلِمِينَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، سُبِقَتِ الْعَضْبَاءُ، وَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّهُ حَقٌّ عَلَى اللَّهِ أَنْ لا يَرْفَعَ شَيْئًا مِنَ الأَرْضِ إِلا وَضَعَهُ" .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ قصواء سے آگے کوئی نہیں نکل سکتا تھا۔ ایک مرتبہ ایک دیہاتی ایک جوان اونٹ لایا، اس نے قصواء کے ساتھ مقابلہ کیا اور وہ اس سے آگے نکل گیا، تو یہ بات مسلمانوں کے لیے بہت تکلیف کا باعث بنی، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! ایک شخص قصواء سے آگے نکل گیا ہے، تو آپ نے فرمایا: ”دنیا میں اللہ جسے بلندی عطا کرتا ہے، اسے کبھی نیچے بھی کر دیتا ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب السبق بين الخيل وما روي فيه عن النبى صلى الله عليه وسلم وهو زيادة فى الكتاب/حدیث: 4828]
ترقیم العلمیہ: 4742
تخریج الحدیث: «مرسل، وأخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4828، والبزار فى ((مسنده)) برقم: 7700»
«قال الدارقطني: وكذلك رواه يحيى بن سعيد الأنصاري عن الزهري عن سعيد مرسلا والمرسل أصح، العلل الواردة في الأحاديث النبوية: (9 / 172)»
«قال الدارقطني: وكذلك رواه يحيى بن سعيد الأنصاري عن الزهري عن سعيد مرسلا والمرسل أصح، العلل الواردة في الأحاديث النبوية: (9 / 172)»
الحكم على الحديث:
مرسل
حدیث نمبر: 15226
15226- عن أبي هريرة قال: كانت ناقة رسول الله صلى الله عليه وسلم العضبا لا تسبق، فجاء اعرابي على قعود فسبقها، فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: حقا على الله لا يرفع شيئا من الدنيا إلا وضعه.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه البزار (7700)، والدارقطني (4826-4828)كلاهما من طرق عن معن بن عيسى، حدثنا مالك بن أنس، عن ابن شهاب الزهري، عن سعيد بن المسيب، عن أبي هريرة فذكره. وإسناده صحيح.»
الحكم على الحديث:
صحيح