الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
164. بَابُ مَا يُكْرَهُ مِنَ التَّنَازُعِ وَالاِخْتِلاَفِ فِي الْحَرْبِ وَعُقُوبَةِ مَنْ عَصَى إِمَامَهُ:
باب: جنگ میں جھگڑا اور اختلاف کرنا مکروہ ہے اور جو سردار لشکر کی نافرمانی کرے، اس کی سزا کا بیان۔
شواہد الحدیث — صحيح البخاري حدیث نمبر 3038 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
صحیح بخاری: 3038
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 11277
المعجم الکبیر للطبرانی: 11791
حدیث نمبر: 3038
حَدَّثَنَا يَحْيَى، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي بُرْدَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعَثَ مُعَاذًا وأَبَا مُوسَى إِلَى الْيَمَنِ، قَالَ:" يَسِّرَا وَلَا تُعَسِّرَا، وَبَشِّرَا وَلَا تُنَفِّرَا، وَتَطَاوَعَا وَلَا تَخْتَلِفَا".
ہم سے یحییٰ بن جعفر نے بیان کیا ‘ کہا ہم سے وکیع نے بیان کیا ‘ ان سے شعبہ نے ‘ ان سے سعید بن ابی بردہ نے ‘ ان سے ان کے باپ نے اور ان سے ان کے دادا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ نے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے معاذ رضی اللہ عنہ اور ابوموسیٰ کو یمن بھیجا ‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس موقع پر یہ ہدایت فرمائی تھی کہ (لوگوں کے لیے) آسانی پیدا کرنا ‘ انہیں سختیوں میں مبتلا نہ کرنا ‘ ان کو خوش رکھنا ‘ نفرت نہ دلانا ‘ اور تم دونوں آپس میں اتفاق رکھنا ‘ اختلاف نہ پیدا کرنا۔ [صحيح البخاري/كتاب الجهاد والسير/حدیث: 3038]
حضرت ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت معاذ اور ابوموسیٰ رضی اللہ عنہما کو یمن بھیجا تو (ان سے) فرمایا: ”لوگوں پر آسانی کرنا، ان پر سختی نہ کرنا، انہیں خوشخبری دینا اور نفرت نہ دلانا اور آپس میں ایک دوسرے کی موافقت کرنا، باہم اختلاف نہ کرنا۔“ [صحيح البخاري/كتاب الجهاد والسير/حدیث: 3038]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
حدیث نمبر: 11277
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: لَمَّا نَزَلَتْ: (يَا أَيُّهَا النَّبِيُّ إِنَّا أَرْسَلْنَاكَ شَاهِدًا وَمُبَشِّرًا وَنَذِيرًا) دَعَا النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلِيًّا - رِضْوَانُ اللَّهِ عَلَيْهِ - وَمُعَاذًا، وَقَدْ كَانَ أَمَرَهُمَا أَنْ يَخْرُجَا إِلَى الْيَمَنِ، فَقَالَ:" انْطَلِقَا وَبَشِّرَا وَلَا تُنَفِّرَا، وَيَسِّرَا وَلَا تُعَسِّرَا، فَإِنَّهُ قَدْ أُنْزِلَتْ عَلَيَّ: (يَا أَيُّهَا النَّبِيُّ إِنَّا أَرْسَلْنَاكَ شَاهِدًا وَمُبَشِّرًا) [ عَلَى أُمَّتِكَ ] (وَمُبَشِّرًا) بِالْجَنَّةِ (وَنَذِيرًا) مِنَ النَّارِ (وَدَاعِيًا إِلَى اللَّهِ) إِلَى شِهَادَةِ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ (بِإِذْنِهِ وَسِرَاجًا مُنِيرًا) بِالْقُرْآنِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْعَرْزَمِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: جب یہ آیت نازل ہوئی: ”اے نبی! بے شک ہم نے تمہیں گواہ اور خوشخبری سنانے والا اور ڈرانے والا بنا کر بھیجا ہے“ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ اور سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ کو بلوایا، آپ نے ان دونوں حضرات کو یہ حکم دیا کہ وہ دونوں یمن چلے جائیں پھر آپ نے ارشاد فرمایا: ”تم دونوں روانہ ہو جاؤ! تم دونوں خوشخبری سنانا، تم دونوں متنفر نہ کرنا، تم دونوں آسانی فراہم کرنا، تم دونوں تنگی کا شکار نہ کرنا، کیونکہ مجھ پر یہ آیت نازل ہوئی ہے: ”اے نبی! بے شک ہم نے تمہیں گواہ بنا کر بھیجا ہے۔۔۔۔۔۔۔“۔ یعنی تم اپنی امت کے بارے میں گواہ ہو۔ ”خوشخبری سنانے والا“۔ یعنی جنت کے بارے میں۔ ”اور ڈرانے والا“۔ یعنی جہنم سے۔ ”اور اللہ تعالیٰ کی طرف دعوت دینے والا“۔ یعنی اس بات کی گواہی دینے کی طرف دعوت دینے والا کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے۔ ”اس کے حکم کے ساتھ اور روشن چراغ بنا کر بھیجا“۔ یہاں حکم کے ساتھ، سے مراد قرآن کے ساتھ ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن محمد بن عبداللہ عرزمی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11277]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن محمد بن عبداللہ عرزمی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11277]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11841)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11841»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 11791
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ نَصْرِ بْنِ حُمَيْدٍ الْبَزَّازُ الْبَغْدَادِيُّ ، ثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ صَالِحٍ الْأَزْدِيُّ ، ثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عُبَيْدِ اللهِ الْعَرْزَمِيُّ ، عَنْ شَيْبَانَ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: لَمَّا أُنْزِلَتْ: يَا أَيُّهَا النَّبِيُّ إِنَّا أَرْسَلْنَاكَ شَاهِدًا وَمُبَشِّرًا وَنَذِيرًا دَعَا النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلِيًّا وَمُعَاذًا، وَقَدْ كَانَ أَمَرَهُمَا أَنْ يَخْرُجَا إِلَى الْيَمَنِ، فَقَالَ: انْطَلِقَا وَبَشِّرَا، وَلَا تُنَفِّرَا، وَيَسِّرَا وَلَا تُعَسِّرَا، فَإِنَّهُ قَدْ أُنْزِلَتْ عَلِيَّ: يَا أَيُّهَا النَّبِيُّ إِنَّا أَرْسَلْنَاكَ شَاهِدًا عَلَى أُمَّتِكِ وَمُبَشِّرًا بِالْجَنَّةِ وَنَذِيرًا مِنَ النَّارِ وَدَاعِيًا إِلَى شَهَادَةِ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَسِرَاجًا مُنِيرًا بِالْقُرْآنِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: جب یہ آیت نازل ہوئی: ”اے نبی! بے شک ہم نے آپ کو گواہ، خوشخبری دینے والا اور ڈرانے والا بنا کر بھیجا“ [سورۃ الاحزاب: 45] تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا علی اور سیدنا معاذ رضی اللہ عنہما کو بلایا، جنہیں آپ نے یمن جانے کا حکم دے رکھا تھا، اور فرمایا: ”جاؤ اور خوشخبری دو، نفرت مت دلاؤ، آسانی پیدا کرو، مشکل مت بناؤ، کیونکہ مجھ پر یہ آیت نازل ہوئی ہے: اے نبی! بے شک ہم نے آپ کو گواہ بنایا ہے - یعنی آپ کی امت پر - اور خوشخبری دینے والا - یعنی جنت کی - اور ڈرانے والا - یعنی آگ سے - اور بلانے والا - یعنی اس گواہی کی طرف کہ اللہ کے سوا کوئی سچا معبود نہیں - اور روشن چراغ - یعنی قرآن کے ذریعے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 11791]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 312، حدیث 11841»