🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح بخاری میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
23. بَابُ صِفَةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:
باب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حلیہ اور اخلاق فاضلہ کا بیان۔
شواہد الحدیث — صحيح البخاري حدیث نمبر 3560 (کل: 4 مقامات، 3 کتب)
صحیح بخاری: 3560
معجم صغیر للطبرانی : 906
المعجم الاوسط: 4187، 9152
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3560
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ، أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَنَّهَا، قَالَتْ:" مَا خُيِّرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيْنَ أَمْرَيْنِ إِلَّا أَخَذَ أَيْسَرَهُمَا مَا لَمْ يَكُنْ إِثْمًا، فَإِنْ كَانَ إِثْمًا كَانَ أَبْعَدَ النَّاسِ مِنْهُ وَمَا انْتَقَمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِنَفْسِهِ إِلَّا أَنْ تُنْتَهَكَ حُرْمَةُ اللَّهِ فَيَنْتَقِمَ لِلَّهِ بِهَا".
ہم سے عبداللہ بن یوسف نے بیان کیا، کہا ہم کو امام مالک نے خبر دی، انہیں ابن شہاب نے، انہیں عروہ بن زبیر نے اور ان سے عائشہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے جب بھی دو چیزوں میں سے کسی ایک کے اختیار کرنے کے لیے کہا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیشہ اسی کو اختیار فرمایا جس میں آپ کو زیادہ آسانی معلوم ہوئی بشرطیکہ اس میں کوئی گناہ نہ ہو۔ کیونکہ اگر اس میں گناہ کا کوئی شائبہ بھی ہوتا تو آپ اس سے سب سے زیادہ دور رہتے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی ذات کے لیے کبھی کسی سے بدلہ نہیں لیا۔ لیکن اگر اللہ کی حرمت کو کوئی توڑتا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس سے ضرور بدلہ لیتے تھے۔ [صحيح البخاري/كتاب المناقب/حدیث: 3560]
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو جب دو باتوں کا اختیار دیا جاتا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کو اختیار کرتے جو آسان ہوتی بشرط یہ کہ وہ گناہ نہ ہوتی، لیکن اگر وہ بات گناہ ہوتی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں میں سے سب سے زیادہ اس سے دور رہتے۔ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی ذات کے لیے کبھی انتقام نہیں لیا۔ ہاں، اگر اللہ کی حرمت پامال ہوتی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے لیے اس کا انتقام لیتے تھے۔ [صحيح البخاري/كتاب المناقب/حدیث: 3560]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 906
حَدَّثَنَا مُصْعَبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ حَمْزَةَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ حَمْزَةَ بْنِ مُصْعَبِ بْنِ الزُّبَيْرِ بْنِ الْعَوَّامِ ، بِمَدِينَةِ الرَّسُولِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ، سَنَةَ ثَلاثٍ وَثَمَانِينَ وَمِائَتَيْنِ، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْجَحْشِيُّ، حَدَّثَنَا عَمِّي عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلانَ ، عَنْ حُمَيْدٍ الطَّوِيلِ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ: خَدَمْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ عَشْرَ سِنِينَ مَا دَرَيْتُ شَيْئًا قَطُّ وَافَقَهُ، وَلا شَيْئًا قَطُّ خَالَفَهُ رِضَاءً مِنَ اللَّهِ تَعَالَى بِمَا كَانَ، وَإِنْ كَانَ بَعْضُ أَزْوَاجِهِ، لَتَقُولُ:" لَوْ فَعَلْتَ كَذَا وَكَذَا مَا لَكَ فَعَلْتَ كَذَا وَكَذَا؟، يَقُولُ: دَعُوهُ، فَإِنَّهُ لا يَكُونُ إِلا مَا أَرَادَ اللَّهُ، وَمَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ انْتَقَمَ لِنَفْسِهِ مِنْ شَيْءٍ قَطُّ إِلا أَنْ تُنْتَهَكَ لِلَّهِ حُرْمَةٌ، فَإِذَا انْتُهِكَتْ للَّهِ حُرْمَةٌ، كَانَ أَشَدَّ النَّاسِ غَضَبًا لِلَّهِ عَزَّ وَجَلَّ، وَمَا عُرِضَ عَلَيْهِ أَمْرَانِ قَطُّ إِلا اخْتَارَ أَيْسَرَهُمَا مَا لَمْ يَكُنْ لِلَّهِ فِيهِ سَخَطٌ، فَإِنْ كَانَ لِلَّهِ فِيهِ سَخَطٌ كَانَ أَبْعَدَ النَّاسِ مِنْهُ"، لَمْ يَرْوِهِ عَنِ ابْنِ عَجْلانَ، إِلا عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْجَحْشِيُّ، تَفَرَّدَ بِهِ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ مِنْ وَلَدِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ جَحْشِ بْنِ رِئَابٍ الأَسَدِيِّ نَسِيبِ زَيْنَبَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا
سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی دس سال خدمت کی، مجھے معلوم نہیں کبھی بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کسی چیز کی موافقت یا مخالفت کی ہو، کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو ہمیشہ اللہ کی رضا مطلوب ہوتی، اگرچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بعض بیویاں یہ کہتی تھیں: کاش کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس طرح کرتے، اور یوں بھی کہتی تھیں: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسے کیوں کیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے: ”اسے چھوڑ دو کیونکہ وہی کچھ ہوتا ہے جو اللہ چاہتا ہے۔“ اور میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کبھی بھی اپنی ذات کے لیے انتقام لیتے نہیں دیکھا مگر جب اللہ کی کوئی حرمت توڑی جائے تو سخت غضبناک ہوتے، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے جب دو معاملے پیش کیے جاتے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان میں سے آسان کو لے لیتے مگر شرط یہ تھی کہ اس میں اللہ کی ناراضگی نہ ہوتی۔ اگر اللہ کی ناراضگی ہوتی تو پھر اس سے، تمام لوگوں سے بہت دور ہوتے۔ [معجم صغير للطبراني/كتاب المناقب/حدیث: 906]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف ولكن حديث صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 2768، 3561، 6038، 6911، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2309، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 2893، 2894، وأبو داود فى «سننه» برقم: 4774، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2015، والدارمي فى «مسنده» برقم: 63، وأحمد فى «مسنده» برقم: 12156، وأخرجه الطبراني فى «الأوسط» برقم: 2752، 6773، 9032، وأخرجه الطبراني فى «الصغير» برقم: 856، 1100، وأخرجه الترمذي فى «الشمائل» برقم: 345، وأخرجه ابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 32376
قال الهيثمي: «فيه من لم اعرفه» ، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (9 / 16)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف ولكن حديث صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4187
حَدَّثَنَا عَلِيٌّ قَالَ: نَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ اللهِ الْحِمْيَرِيُّ قَالَ: نَا سَهْلُ بْنُ زِيَادٍ الطَّحَّانُ قَالَ: نَا أَيُّوبُ بْنُ أَبِي تَمِيمَةَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: مَا خُيِّرَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيْنَ أَمْرَيْنِ إِلَّا اخْتَارَ أَيْسَرَهُمَا.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَيُّوبَ إِلَّا سَهْلٌ .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو جب بھی دو باتوں میں سے ایک کے اختیار کرنے کا موقع دیا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان میں سے آسان تر کو ہی اختیار فرمایا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ایوب سے سہل کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“ [المعجم الأوسط/باب العين/حدیث: 4187]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: وفيه من لم أعرفه «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 9، ص 15» »
«أخرجه البزار فى «مسنده» برقم: 9880»

الحكم على الحديث:
فيه من لم يعرفه الهيثمي
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9152
حَدَّثَنَا مُصْعَبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ حَمْزَةَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ حَمْزَةَ بْنِ مُصْعَبِ بْنِ الزُّبَيْرِ بْنِ الْعَوَّامِ ، ثَنَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْجَحْشِيُّ ، حَدَّثَنِي عَمِّي عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلَانَ ، عَنْ حُمَيْدٍ الطَّوِيلِ . عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ: خَدَمْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَشْرَ سِنِينَ، مَا دَرَيْتُ شَيْئًا قَطُّ وَافَقَهُ، وَلَا شَيْئًا قَطُّ خَالَفَهُ، رَضِيَ مِنَ اللهِ بِمَا كَانَ، وَإِنْ كَانَ بَعْضُ أَزْوَاجِهِ يَقُولُ: لَوْ فَعَلْتَ كَذَا وَكَذَا، مَا لَكَ فَعَلْتَ كَذَا؟ فَيَقُولُ: دَعُوهُ ؛ فَإِنَّهُ لَا يَكُونُ إِلَّا مَا أَرَادَ اللهُ. I " وَمَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - انْتَقَمَ لِنَفْسِهِ مِنْ شَيْءٍ قَطُّ إِلَّا أَنْ يُنْتَهَكَ لِلهِ حُرْمَةٌ، فَإِنِ انْتُهِكَتْ حُرْمَةٌ كَانَ أَشَدَّ النَّاسِ غَضَبًا لِلهِ، وَمَا عُرِضَ عَلَيْهِ أَمْرَانِ قَطُّ إِلَّا اخْتَارَ أَيْسَرَهُمَا، مَا لَمْ يَكُنْ فِيهِ لِلهِ سَخَطٌ، فَإِنْ كَانَ لِلهِ فِيهِ سَخَطٌ كَانَ أَبْعَدَ النَّاسِ مِنْهُ I ".
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلَانَ إِلَّا عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْجَحْشِيُّ ، تَفَرَّدَ بِهِ عُبَيْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْجَحْشِيُّ .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”میں نے دس سال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت کی، (اس دوران) مجھے کبھی معلوم نہ ہوا کہ کوئی چیز آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی مرضی کے موافق ہوئی ہو، اور نہ یہ کہ کوئی چیز آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی مرضی کے خلاف ہوئی ہو؛ جو کچھ اللہ کی طرف سے ہوتا آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس پر راضی رہتے۔ اگرچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بعض ازواجِ مطہرات یہ کہہ دیتیں: ”اگر آپ ایسا ایسا کر لیتے! آپ نے ایسا کیوں کیا؟“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے: ”اسے چھوڑ دو، کیونکہ وہی ہوتا ہے جو اللہ چاہتا ہے۔“ اور میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کبھی اپنی ذات کے لیے کسی چیز کا انتقام لیتے نہیں دیکھا، مگر یہ کہ اللہ کی کسی حرمت کو پامال کیا جائے؛ پھر اگر کوئی حرمت پامال کی جاتی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کی خاطر سب لوگوں سے زیادہ غضب ناک ہوتے۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے جب بھی دو کام پیش کیے جاتے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان میں سے آسان تر کو اختیار فرماتے، بشرطیکہ اس میں اللہ کی ناراضی نہ ہو؛ اور اگر اس میں اللہ کی ناراضی ہوتی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم سب لوگوں سے بڑھ کر اس سے دور رہنے والے ہوتے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو محمد بن عجلان رحمہ اللہ سے صرف عمر بن محمد جحشی رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اس میں عبیداللہ بن محمد جحشی رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 9152]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 2768، 3561، 6038، 6911، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2309، 2330، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 2893، 2894، 6303، 6304، 7179، والضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 1834، وأبو داود فى «سننه» برقم: 4774، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2015، والدارمي فى «مسنده» برقم: 63، وأحمد فى «مسنده» برقم: 12156، 12170، 12230، 12435، 12981، 13221، 13234، 13267، 13274، 13521، 13578، 13577، 13622، 13623، 13882، 13893، 14005، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 2784، 2992، 3367، 3400، 3629، 3628، 3753، 3761، 3762، 3866، 4335، 4333، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 1268، 1361، 1363، والبزار فى «مسنده» برقم: 6386، 6597، 6688، 7117، 7122، 7487، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 3127 / 2، 3836، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 17947، 17946، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 32376، والترمذي فى «الشمائل» برقم: 345، والطبراني فى «الكبير» برقم: 707، 708، 706، والطبراني فى «الصغير» برقم: 856، 1100، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 2752، 6773، 9032، 9220»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں