الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
6. بَابُ عِدَّةِ أَصْحَابِ بَدْرٍ:
باب: جنگ بدر میں شریک ہونے والوں کا شمار۔
شواہد الحدیث — صحيح البخاري حدیث نمبر 3956 (کل: 3 مقامات، 2 کتب)
صحیح بخاری: 3956
حدیث نمبر: 3956
حَدَّثَنِي مَحْمُودٌ، حَدَّثَنَا وَهْبٌ،عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ الْبَرَاءِ، قَالَ:" اسْتُصْغِرْتُ أَنَا وَابْنُ عُمَرَ يَوْمَ بَدْرٍ , وَكَانَ الْمُهَاجِرُونَ يَوْمَ بَدْرٍ نَيِّفًا عَلَى سِتِّينَ , وَالْأَنْصَارُ نَيِّفًا وَأَرْبَعِينَ وَمِائَتَيْنِ".
(دوسری سند) امام بخاری رحمہ اللہ فرماتے ہیں اور مجھ سے محمود بن غیلان نے بیان کیا کہا، ہم سے وہب بن جریر نے بیان کیا، ان سے شعبہ نے، ان سے ابواسحاق نے اور ان سے براء رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ بدر کی لڑائی میں مجھے اور عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کو نابالغ قرار دے دیا گیا تھا اور اس لڑائی میں مہاجرین کی تعداد ساٹھ سے کچھ زیادہ تھی اور انصار دو سو چالیسں سے کچھ زیادہ تھے۔ [صحيح البخاري/كتاب المغازي/حدیث: 3956]
حضرت براء بن عازب رضی اللہ عنہ ہی سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”میں اور حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ بدر کی جنگ کے وقت کم عمر تھے۔ اور بدر کی لڑائی میں مہاجرین کی تعداد ساٹھ سے کچھ زیادہ تھی جبکہ انصار دو سو چالیس سے کچھ اوپر تھے۔“ [صحيح البخاري/كتاب المغازي/حدیث: 3956]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
حدیث نمبر: 12031
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ ، ثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، ثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ ، عَنِ الْحَجَّاجِ ، عَنِ الْحَكَمِ ، عَنْ مِقْسَمٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: كَانَ عِدَّةُ أَهْلِ بَدْرٍ ثَلَاثَمِائَةٍ وَثَلَاثَةَ عَشَرَ، وَكَانَ الْمُهَاجِرُونَ نَيِّفًا وَسِتِّينَ رَجُلًا، وَكَانَتِ الْأَنْصَارُ مِائَتَيْنِ وَسِتَّةً وَثَلَاثِينَ رَجُلًا، وَكَانَ صَاحِبُ رَايَةِ الْمُهَاجِرِينَ عَلِيَّ بْنَ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمْ، وَصَاحِبُ رَايَةِ الْأَنْصَارِ سَعْدَ بْنَ عُبَادَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمْ ".
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ”اہلِ بدر کی تعداد تین سو تیرہ تھی، مہاجرین ساٹھ سے کچھ زائد تھے، اور انصار دو سو چھتیس تھے، مہاجرین کے علَم بردار سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ تھے، اور انصار کے علَم بردار سیدنا سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ تھے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 12031]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 388، حدیث 12083»
حدیث نمبر: 12032
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ، ثنا مِنْجَابُ بْنُ الْحَارِثِ، ثنا أَبُو مَالِكٍ الْجَنْبِيُّ، عَنِ الْحَجَّاجِ، عَنِ الْحَكَمِ، عَنْ مِقْسَمٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: «كَانَ عِدَّةُ أَهْلِ بَدْرٍ ثَلَاثَمِائَةٍ وَثَلَاثَةَ عَشَرَ، وَكَانَ الْمُهَاجِرُونَ نَيِّفًا وَسِتِّينَ رَجُلًا، وَكَانَتِ الْأَنْصَارُ مِائَتَيْنِ وَسِتَّةً وَثَلَاثِينَ رَجُلًا، وَكَانَ صَاحِبُ رَايَةِ الْمُهَاجِرِينَ عَلِيَّ بْنَ أَبِي طَالِبٍ رَضِي اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ، وَصَاحِبُ رَايَةِ الْأَنْصَارِ سَعْدَ بْنَ عُبَادَةَ رَضِي اللهُ تَعَالَى عَنْهُ»
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ”اہلِ بدر کی تعداد تین سو تیرہ تھی، مہاجرین ساٹھ سے کچھ زائد تھے، اور انصار دو سو چھتیس تھے، مہاجرین کے علَم بردار سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ تھے، اور انصار کے علَم بردار سیدنا سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ تھے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 12032]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 389، حدیث 12084»