الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
8. بَابُ قَتْلِ أَبِي جَهْلٍ:
باب: (بدر کے دن) ابوجہل کا قتل ہونا۔
شواہد الحدیث — صحيح البخاري حدیث نمبر 3972 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
صحیح بخاری: 3972
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 3732
حدیث نمبر: 3972
حَدَّثَنَا عَبْدَانُ بْنُ عُثْمَانَ، قَالَ: أَخْبَرَنِي أَبِي، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ الْأَسْوَدِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَنَّهُ قَرَأَ وَالنَّجْمِ فَسَجَدَ بِهَا وَسَجَدَ مَنْ مَعَهُ , غَيْرَ أَنَّ شَيْخًا أَخَذَ كَفًّا مِنْ تُرَابٍ فَرَفَعَهُ إِلَى جَبْهَتِهِ فَقَالَ: يَكْفِينِي هَذَا، قَالَ عَبْدُ اللَّهِ: فَلَقَدْ رَأَيْتُهُ بَعْدُ قُتِلَ كَافِرًا".
ہم سے عبدان بن عثمان نے بیان کیا، کہا کہ مجھے میرے والد نے خبر دی، انہیں شعبہ نے، انہیں ابواسحٰق نے، انہیں اسود نے اور انہیں عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے (ایک مرتبہ مکہ میں) سورۃ النجم کی تلاوت کی اور سجدہ تلاوت کیا تو جتنے لوگ وہاں موجود تھے سب سجدہ میں گر گئے۔ سوائے ایک بوڑھے کے کہ اس نے ہتھیلی میں مٹی لے کر اپنی پیشانی پر اسے لگا لیا اور کہنے لگا کہ میرے لیے بس اتنا ہی کافی ہے۔ عبداللہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ پھر میں نے اسے دیکھا کہ کفر کی حالت میں وہ قتل ہوا۔ [صحيح البخاري/كتاب المغازي/حدیث: 3972]
حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کرتے ہیں کہ ”آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سورہ نجم تلاوت فرمائی تو اس میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سجدہ کیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ لوگوں نے بھی سجدہ کیا لیکن ایک بوڑھے شخص نے (سجدہ کرنے کی بجائے) مٹھی بھر مٹی اپنے ماتھے پر رکھی اور کہا: ”مجھے یہی کافی ہے۔““ حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اس کے بعد میں نے اسے دیکھا کہ وہ کفر کی حالت میں قتل کیا گیا۔“ [صحيح البخاري/كتاب المغازي/حدیث: 3972]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
حدیث نمبر: 3732
حَدَّثَنَا يَحْيَى ، عَنْ مَالِكٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنِ الْأَعْرَجِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُ -، قَالَ: إِنَّ عُمَرَ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُ - قَرَأَ النَّجْمَ، فَسَجَدَ، ثُمَّ قَامَ، فَقَرَأَ سُورَةً أُخْرَى.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”امیر المؤمنین سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے سورہ النجم کی تلاوت فرمائی، تو آپ نے (آیتِ سجدہ پر) سجدہ کیا، پھر آپ دوبارہ قیام کے لیے کھڑے ہوئے اور ایک دوسری سورت تلاوت فرمائی۔“
اسے امام مالک نے ’المؤطا‘ میں روایت کیا ہے اور اس کی سند صحیح ہے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب التفسير/حدیث: 3732]
اسے امام مالک نے ’المؤطا‘ میں روایت کیا ہے اور اس کی سند صحیح ہے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب التفسير/حدیث: 3732]
تخریج الحدیث: «قال الدارقطني: رواه مالك عن الزهري عن الأعرج عن أبي هريرة واختلف عن مالك فرواه جويرية وابن نافع ومحمد بن الحسن ومعن وعبد الرزاق عن مالك متصلا ورواه جماعة من أصحاب الموطأ عن مالك عن الزهري عن الأعرج أن عمر لم يذكروا فيه أبا هريرة ورواه معمر ويونس عن الزهري عن الأعرج عن أبي هريرة عن عمر وهو الصواب (العلل الواردة في الأحاديث النبوية، ج 2، ص 94)»
«0»
«0»
الحكم على الحديث:
صحيح موقوف