الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب رياض الصالحين اور شعب الإيمان اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
14. بَابُ حَدِيثِ بَنِي النَّضِيرِ:
باب: بنو نضیر کے یہودیوں کے واقعہ کا بیان۔
شواہد الحدیث — صحيح البخاري حدیث نمبر 4032 (کل: 3 مقامات، 2 کتب)
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 5837
حدیث نمبر: 4032
حَدَّثَنِي إِسْحَاقُ، أَخْبَرَنَا حَبَّانُ، أَخْبَرَنَا جُوَيْرِيَةُ بْنُ أَسْمَاءَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا: أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَرَّقَ نَخْلَ بَنِي النَّضِيرِ، قَالَ:" وَلَهَا يَقُولُ حَسَّانُ بْنُ ثَابِتٍ: وَهَانَ عَلَى سَرَاةِ بَنِي لُؤَيٍّ حَرِيقٌ بِالْبُوَيْرَةِ مُسْتَطِيرُ قَالَ: فَأَجَابَهُ أَبُو سُفْيَانَ بْنُ الْحَارِثِ أَدَامَ اللَّهُ ذَلِكَ مِنْ صَنِيعٍ وَحَرَّقَ فِي نَوَاحِيهَا السَّعِيرُ سَتَعْلَمُ أَيُّنَا مِنْهَا بِنُزْهٍ وَتَعْلَمُ أَيُّ أَرْضَيْنَا تَضِيرُ.
ہم سے اسحاق نے بیان کیا، کہا ہم کو حبان نے خبر دی، انہیں جویریہ بن اسماء نے، انہیں نافع نے، انہیں ابن عمر رضی اللہ عنہما نے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بنو نضیر کے باغات جلوا دیئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ نے اسی کے متعلق یہ شعر کہا تھا (ترجمہ) ”بنو لوی (قریش) کے سرداروں نے بڑی آسانی کے ساتھ برداشت کر لیا۔ مقام بویرہ میں اس آگ کو جو پھیل رہی تھی۔“ بیان کیا کہ پھر اس کا جواب ابوسفیان بن حارث نے ان اشعار میں دیا۔ ”خدا کرے کہ مدینہ میں ہمیشہ یوں ہی آگ لگتی رہے اور اس کے اطراف میں یوں ہی شعلے اٹھتے رہیں۔ تمہیں جلد ہی معلوم ہو جائے گا کہ ہم میں سے کون اس مقام بویرہ سے دور ہے اور تمہیں معلوم ہو جائے گا کہ کس کی زمین کو نقصان پہنچتا ہے۔“ [صحيح البخاري/كتاب المغازي/حدیث: 4032]
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے بنو نضیر کی کھجوروں کو آگ لگائی تو اس کے متعلق حضرت حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ نے کہا: ”بنو لؤی (قریش) کے سردار یہ بات معمولی سمجھ کر برداشت کر رہے تھے کہ بویرہ کا باغ پوری طرح آگ کی لپیٹ میں آ کر جل رہا ہے۔“ ابو سفیان بن حارث رضی اللہ عنہ نے یہ جواب دیتے ہوئے کہا: ”اللہ کرے مدینہ میں یوں آگ لگتی رہے اور اس کے اطراف میں یوں ہی شعلے اٹھتے رہیں۔ تمہیں جلدی معلوم ہو جائے گا کہ ہماری کس زمین کو نقصان پہنچتا ہے۔“ [صحيح البخاري/كتاب المغازي/حدیث: 4032]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
حدیث نمبر: 2326
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، حَدَّثَنَا جُوَيْرِيَةُ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ،" أَنَّهُ حَرَّقَ نَخْلَ بَنِي النَّضِيرِ، وَقَطَعَ وَهِيَ الْبُوَيْرَةُ"، وَلَهَا يَقُولُ حَسَّانُ: وَهَانَ عَلَى سَرَاةِ بَنِي لُؤَيٍّ حَرِيقٌ بِالْبُوَيْرَةِ مُسْتَطِيرُ.
ہم سے موسیٰ بن اسماعیل نے بیان کیا، کہ ہم سے جویریہ نے بیان کیا، ان سے نافع نے، اور ان سے عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بنی نضیر کے کھجوروں کے باغ جلا دیئے اور کاٹ دیئے۔ ان ہی کے باغات کا نام بویرہ تھا۔ اور حسان رضی اللہ عنہ کا یہ شعر اسی کے متعلق ہے۔ بنی لوی (قریش) کے سرداروں پر (غلبہ کو) بویرہ کی آگ نے آسان بنا دیا جو ہر طرف پھیلتی ہی جا رہی تھی۔ [صحيح البخاري/كتاب المزارعة/حدیث: 2326]
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بنو نضیر کی کھجوروں کو جلانے اور کاٹنے کا حکم دیا۔ جس باغ کے درخت کاٹے گئے تھے اس کا نام ”بویرہ“ تھا۔ اس کے متعلق حضرت حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ نے ایک شعر کہا ہے: بنی لؤی کے سرداروں کے لیے آسان ہو گیا تھا کیونکہ بویرہ نامی باغ میں آگ شعلے پھینک رہی تھی۔ [صحيح البخاري/كتاب المزارعة/حدیث: 2326]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
حدیث نمبر: 5837
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ، حَدَّثَنَا جُوَيْرِيَةُ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ، عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم «أَنَّهُ أَحْرَقَ نَخْلَ بَنِي النَّضِيرِ» ، وَلَهَا يَقُولُ حَسَّانُ:
[البحر الوافر]
وَهَانَ عَلَى سَرَاةِ بَنِي لُؤَيٍّ … حَريقٌ بِالْبُوَيْرَةِ مُسْتَطِيرُ
[البحر الوافر]
وَهَانَ عَلَى سَرَاةِ بَنِي لُؤَيٍّ … حَريقٌ بِالْبُوَيْرَةِ مُسْتَطِيرُ
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ”بنو نضیر کے کھجور کے باغات کو نذرِ آتش کر دیا تھا“، اور اسی واقعے کے متعلق سیدنا حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ ”بنو لؤی (قریش) کے سرداروں کے لیے یہ بات نہایت ہی سہل اور معمولی ثابت ہوئی کہ مقامِ بویرہ میں آگ کے شعلے بلند ہو کر چاروں طرف پھیل رہے تھے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عبد الله بن عمر/حدیث: 5837]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 2201، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 1746، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 1552، 3302، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 2615، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 2844، 2845، وأخرجه مسند أحمد برقم: 4518، 5115، 5495، 5557، 6018، 6215، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2460، وأخرجه فتح الباري برقم: 2858، 3807، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3879، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 8969، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 5727، وأخرجه معرفة السنن والآثار برقم: 18029، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 5811»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 2201، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 1746، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 1552، 3302، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 2615، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 2844، 2845، وأخرجه مسند أحمد برقم: 4518، 5115، 5495، 5557، 6018، 6215، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2460، وأخرجه فتح الباري برقم: 2858، 3807، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3879، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 8969، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 5727، وأخرجه معرفة السنن والآثار برقم: 18029، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 5811»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح