الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
14. بَابُ: {وَكُنْتُ عَلَيْهِمْ شَهِيدًا مَا دُمْتُ فِيهِمْ فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِي كُنْتَ أَنْتَ الرَّقِيبَ عَلَيْهِمْ وَأَنْتَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ شَهِيدٌ} :
باب: آیت کی تفسیر ”اور میں ان پر گواہ رہا جب تک میں ان کے درمیان موجود رہا، پھر جب تو نے مجھے اٹھا لیا (جب سے) تو ہی ان پر نگراں ہے اور تو تو ہر چیز پر گواہ ہے“۔
شواہد الحدیث — صحيح البخاري حدیث نمبر 4625 (کل: 5 مقامات، 5 کتب)
صحیح بخاری: 4625
مسند الحمیدی: 102
صحیح ابن حبان: 7328
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 10990
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 8043
حدیث نمبر: 4625
حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، أَخْبَرَنَا الْمُغِيرَةُ بْنُ النُّعْمَانِ، قَالَ: سَمِعْتُ سَعِيدَ بْنَ جُبَيْرٍ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، قَالَ: خَطَبَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ:" يَا أَيُّهَا النَّاسُ إِنَّكُمْ مَحْشُورُونَ إِلَى اللَّهِ حُفَاةً عُرَاةً غُرْلًا، ثُمَّ قَالَ: كَمَا بَدَأْنَا أَوَّلَ خَلْقٍ نُعِيدُهُ وَعْدًا عَلَيْنَا إِنَّا كُنَّا فَاعِلِينَ سورة الأنبياء آية 104 إِلَى آخِرِ الْآيَةِ، ثُمَّ قَالَ: أَلَا وَإِنَّ أَوَّلَ الْخَلَائِقِ يُكْسَى يَوْمَ الْقِيَامَةِ إِبْرَاهِيمُ، أَلَا وَإِنَّهُ يُجَاءُ بِرِجَالٍ مِنْ أُمَّتِي، فَيُؤْخَذُ بِهِمْ ذَاتَ الشِّمَالِ، فَأَقُولُ: يَا رَبِّ أُصحَابِي، فَيُقَالُ: إِنَّكَ لَا تَدْرِي مَا أَحْدَثُوا بَعْدَكَ، فَأَقُولُ: كَمَا قَالَ الْعَبْدُ الصَّالِحُ، وَكُنْتُ عَلَيْهِمْ شَهِيدًا مَا دُمْتُ فِيهِمْ فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِي كُنْتَ أَنْتَ الرَّقِيبَ عَلَيْهِمْ وَأَنْتَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ شَهِيدٌ سورة المائدة آية 117، فَيُقَالُ:" إِنَّ هَؤُلَاءِ لَمْ يَزَالُوا مُرْتَدِّينَ عَلَى أَعْقَابِهِمْ مُنْذُ فَارَقْتَهُمْ".
ہم سے ابوالولید نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے شعبہ نے بیان کیا، کہا ہم کو مغیرہ بن نعمان نے خبر دی، انہوں نے کہا کہ میں نے سعید بن جبیر سے سنا اور ان سے ابن عباس رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خطبہ دیا اور فرمایا کہ اے لوگو! تم اللہ کے پاس جمع کئے جاؤ گے، ننگے پاؤں ننگے جسم اور بغیر ختنہ کے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت پڑھی «كما بدأنا أول خلق نعيده وعدا علينا إنا كنا فاعلين» ”جس طرح ہم نے اول بار پیدا کرنے کے وقت ابتداء کی تھی، اسی طرح اسے دوبارہ زندہ کر دیں گے، ہمارے ذمہ وعدہ ہے، ہم ضرور اسے کر کے ہی رہیں گے۔“ آخر آیت تک۔ پھر فرمایا قیامت کے دن تمام مخلوق میں سب سے پہلے ابراہیم علیہ السلام کو کپڑا پہنایا جائے گا۔ ہاں اور میری امت کے کچھ لوگوں کو لایا جائے گا اور انہیں جہنم کی بائیں طرف لے جایا جائے گا۔ میں عرض کروں گا، میرے رب! یہ تو میرے امتی ہیں؟ مجھ سے کہا جائے گا، آپ کو نہیں معلوم ہے کہ انہوں نے آپ کے بعد نئی نئی باتیں شریعت میں نکالی تھیں۔ اس وقت میں بھی وہی کہوں گا جو عبد صالح عیسیٰ علیہ السلام نے کہا ہو گا «وكنت عليهم شهيدا ما دمت فيهم فلما توفيتني كنت أنت الرقيب عليهم» کہ ”میں ان کا حال دیکھتا رہا جب تک میں ان کے درمیان رہا، پھر جب تو نے مجھے اٹھا لیا (جب سے) تو ہی ان پر نگراں ہے۔“ مجھے بتایا جائے گا کہ آپ کی جدائی کے بعد یہ لوگ دین سے پھر گئے تھے۔ [صحيح البخاري/كتاب تفسير القرآن/حدیث: 4625]
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک دن خطبہ دیتے ہوئے فرمایا: ”لوگو! تم قیامت کے دن اللہ کے حضور ننگے پاؤں، ننگے بدن اور بے ختنہ جمع کیے جاؤ گے۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت پڑھی: ﴿جیسے ہم نے اول دفعہ پیدائش کی تھی اسی طرح دوبارہ کریں گے۔ یہ ہمارے ذمے وعدہ ہے اور ہم اسے ضرور کر کے رہیں گے﴾ [سورة الأنبياء: 104] ۔ پھر فرمایا: ”سن لو! قیامت کے دن ساری خلقت میں سب سے پہلے حضرت ابراہیم علیہ السلام کو لباس پہنایا جائے گا۔ پھر میری امت کے کچھ لوگ حاضر کیے جائیں گے جنہیں فرشتے بائیں جانب لے چلیں گے۔ میں کہوں گا: «يَا رَبِّ» ”یا رب! یہ تو میرے ساتھی ہیں۔“ جواب ملے گا: ”آپ نہیں جانتے کہ ان لوگوں نے آپ کے بعد کیا کیا نئی باتیں نکال لی تھیں۔“ میں اس وقت وہی کچھ کہوں گا جو اللہ کے نیک بندے (حضرت عیسیٰ علیہ السلام) نے کہا: ﴿جب تک میں ان میں رہا ان کا حال دیکھتا رہا، پھر جب تو نے مجھے اٹھا لیا تو اس کے بعد تو ہی ان پر نگران تھا﴾ [سورة المائدة: 117] ۔ آگے سے جواب ملے گا: ”جب تم ان سے جدا ہو گئے تھے تو یہ لوگ اپنی ایڑیوں کے بل اسلام سے برگشتہ ہو گئے تھے۔“ [صحيح البخاري/كتاب تفسير القرآن/حدیث: 4625]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
حدیث نمبر: 102
قَالَ سُفْيَانُ : قَالَ الْمَسْعُودِيُّ : وَحَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ عَمْرِو بْنِ حُرَيْثٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " شَهِيدًا عَلَيْهِمْ مَا دُمْتُ فِيهِمْ، فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِي كُنْتَ أَنْتَ الرَّقِيبَ عَلَيْهِمْ , وَأَنْتَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ شَهِيدٌ" .
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جب تک میں ان کے درمیان تھا میں ان پر گواہ رہا جب تو نے مجھے موت دے دی تو ان کا نگہبان تھا، اور تو ہر چیز پر گواہ ہے۔“ [مسند الحميدي/حدیث: 102]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وانظر أبو يعلى الموصلي فى ”مسنده“:5020، والطبراني فى ”الكبير“، برقم: 9781»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 7328
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْحٍُسْيَنُ الْجَرَادِيُّ بِالْمَوْصِلِ، قَالَ: حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ شَبَّةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا حُسَيْنُ بْنُ حَفْصٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ زُبَيْدٍ ، عَنْ مُرَّةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّكُمْ مَحْشُورُونَ حُفَاةً عُرَاةً غُرْلا، وَأَوَّلُ الْخَلائِقِ يُكْسَى يَوْمَ الْقِيَامَةِ إِبْرَاهِيمُ" .
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم لوگوں کو برہنہ پاؤں، برہنہ جسم، ختنوں کے بغیر (قیامت کے دن) زندہ کیا جائے گا۔ قیامت کے دن مخلوق میں سب سے پہلے سیدنا ابراہیم علیہ السلام کو لباس پہنایا جائے گا۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 7328]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 7328، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 3405، والدارمي فى (مسنده) برقم: 2842، وأحمد فى (مسنده) برقم: 3863، والبزار فى (مسنده) برقم: 1534، 2023، والطبراني فى(الكبير) برقم: 10017، 10018، والطبراني فى (الأوسط) برقم: 2559» «رقم طبعة با وزير 7284»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح عن عبد الله بن عباس، وشاذ عن عبد الله بن مسعود - انظر التعليق. * [أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ الْجَرَادِيُّ] قال الشيخ: لم أَجِدْ له ترجمة! وقد أخرج له المؤلِّف أربعة أحاديث؛ هذا آخرها، فانظر (فهرس شيوخ المؤلف) (ص 43 - طبعةالمؤسسة). ولكنَّه قد تابعَه غيرُ واحدٍ؛ منهم البزَّار في «مسنده» (4/ 154 / 3428)، قال: حدَّثنا عمر ابن شبَّة ... به، ثُمَّ قال: «لا يروى عن عبد الله (يعني ابن مسعود)؛ إِلاَّ مِنْ هَذَا الوجه، وأحسب أَنَّ عمر بن شبَّة أخطأ فيه؛ لأنَّه لم يُتابعه عليه أحدٌ، وإنَّما روى الثوري هذا عَنِ المُغيرة بن النعمان، عن سعيد بن جُبير، عن ابن عباس، فأحسب دخل له متنُ حديثٍ في إسناد غيره». ونقلَ الحافظ في ترجمة ابن شبَّة مثله عن عليّ بن الحسن بن مسلم الحافظ، ثُمَّ قال: «كذلك أخرجه البخاري، عن محمد بن كثير، عن الثوريِّ، عن المغيرة، والإسنادُ الأولُ خطأ». فأقول: نعم؛ جَعْلُه من (مُسندِ ابن مسعود) خطأ، ولكن تَعصيبُ الخطإ بابن شبَّة مِمَّا لا دليلَ عليه؛ فَإِنَّ الراوي له عَنِ الثوريِّ مباشرةً إِنَّما هو حسين بن حفصِ، وهو - وإن كان ثقة كابن شبَّة -؛ فيحتملُ أن يكون الخطأُ منه؛ إِلاَّ إِنْ تُوبِعَ، وهذ مِمَّا لَمْ يَذكُرُوهُ، والله أعلم. ثُمَّ إِنَّ رواية مُحمَّد بن كثير؛ لم أَجِدْها عند البخاري، وَإِنَّمَا عنده (6524 و 6625) رواية عليُّ - وهو ابن المديني -، وقتيبة بن سعيد، عَنِ الثوريِّ. وكذلك ذكرَه المزِّيُّ في «التحفة» مع أربعة آخرين متابعين لهما. وتابع الثوري ثلاثة عَنِ عمرٍو، فانظر (7473 و 7577 و 7578). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط رجاله ثقات رجال مسلم غير عمر بن شبة
حدیث نمبر: 10990
عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" كُنْتُ عَلَيْهِمْ شَهِيدًا مَا دُمْتُ فِيهِمْ: مَا كُنْتُ فِيهِمْ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبدالله بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”میں ان پر گواہ تھا جب تک میں ان میں رہا“۔ (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں:) یعنی جب تک میں ان میں تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10990]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10990]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (5020) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9781)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 9781»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 8043
«يحشر الناس يوم القيامة حفاة عراة غرلا الأمر أشد من أن ينظر بعضهم إلى بعض»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”لوگوں کو قیامت کے دن ننگے پاؤں، ننگے جسم اور بغیر ختنے کے اٹھایا جائے گا، معاملہ اس سے کہیں زیادہ سنگین ہو گا کہ وہ ایک دوسرے کی طرف دیکھیں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الياء/حدیث: 8043]
”لوگوں کو قیامت کے دن ننگے پاؤں، ننگے جسم اور بغیر ختنے کے اٹھایا جائے گا، معاملہ اس سے کہیں زیادہ سنگین ہو گا کہ وہ ایک دوسرے کی طرف دیکھیں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الياء/حدیث: 8043]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [م ن هـ] عن عائشة. مختصر مسلم 1950.»
قال الشيخ الألباني: صحيح