🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح بخاری میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
10. بَابُ: {لاَ يَنْفَعُ نَفْسًا إِيمَانُهَا} :
باب: آیت کی تفسیر ”کسی شخص کو اس کا ایمان فائدہ نہ دے گا“۔
شواہد الحدیث — صحيح البخاري حدیث نمبر 4635 (کل: 21 مقامات، 13 کتب)
صحیح بخاری: 4635
صحیح مسلم: 399
مسند احمد: 6881، 11266
مصنف ابن ابی شیبہ: 40071، 40386
الفتح الربانی: 8601، 13034
صحیح ابن حبان: 6153
المستدرک علی الصحیحین: 8859
الجامع الكامل: 188، 8211، 12776، 13148، 16087
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 11006، 12579
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 84
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 1353
المعجم الاوسط: 4470
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 7602
21 تا 21
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7602
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي أَوْفَى : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: "إِنَّهُ سَيَأْتِي لَيْلَةٌ مِثْلُ ثَلَاثِ لَيَالٍ مِنْ لَيَالِيكُمْ هَذِهِ، فَإِذَا كَانَتْ عَرَفَهَا الْمُتَهَجِّدُونَ يَقُومُ الرَّجُلُ فَيَقْرَأُ حِزْبَهُ، ثُمَّ يَنَامُ، ثُمَّ يَقُومُ، فَيَقْرَأُ حِزْبَهُ، ثُمَّ يَنَامُ، ثُمَّ يَقُومُ، فَيَقْرَأُ حِزْبَهُ، فَبَيْنَمَا هُمْ كَذَلِكَ إِذْ مَاجَ النَّاسُ بَعْضُهُمْ فِي بَعْضٍ، يَقُولُونَ: مَا هَذَا؟ فَيَفْزَعُونَ إِلَى الْمَسَاجِدِ، فَإِذَا هُمْ بِالشَّمْسِ قَدْ طَلَعَتْ مِنْ هَا هُنَا - مِنْ مَغْرِبِهَا - فَتَجِيءُ حَتَّى إِذَا تَوَسَّطَتِ السَّمَاءَ رَجَعَتْ، فَذَلِكَ حِينَ لَا يَنْفَعُ نَفْسًا إِيمَانُهَا لَمْ تَكُنْ آمَنَتْ مِنْ قَبْلُ أَوْ كَسَبَتْ فِي إِيمَانِهَا خَيْرًا ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ وَفِي سَنَدِهِ سُلَيْمَانُ بْنُ زَيْدٍ أَبُو إِدَامٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن ابی اوفیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”یقیناً ایک ایسی رات آئے گی جو تمہاری ان راتوں میں سے تین راتوں کے برابر لمبی ہوگی، پس جب وہ رات آئے گی تو تہجد گزار اسے پہچان لیں گے، (اس کی طوالت کا عالم یہ ہوگا کہ) ایک آدمی بیدار ہو کر اپنا معمول کا وظیفہ پڑھے گا، پھر سو جائے گا، پھر بیدار ہو کر اپنا وظیفہ پڑھے گا، پھر سو جائے گا، پھر بیدار ہو کر اپنا وظیفہ پڑھے گا، تو اسی اثنا میں لوگ گھبراہٹ کی وجہ سے ایک دوسرے میں گھس جائیں گے اور کہیں گے کہ یہ کیا معاملہ ہے؟ پھر وہ مساجد کی طرف پناہ لینے کے لیے دوڑیں گے، تو اچانک دیکھیں گے کہ سورج یہاں سے یعنی اپنے جائے مغرب سے طلوع ہو گیا ہے، پس وہ (بلندی کی طرف) آتا رہے گا یہاں تک کہ جب آسمان کے عین وسط میں پہنچے گا تو وہیں سے واپس لوٹ جائے گا، اور یہ وہ وقت ہوگا جب ﴿کسی ایسے شخص کو اس کا ایمان لانا فائدہ نہ دے گا جو اس سے پہلے ایمان نہ لایا ہو یا جس نے اپنے ایمان کی حالت میں کوئی نیکی نہ کمائی ہو﴾ ۔“ اس حدیث کو امام ابو یعلیٰ موصلی نے روایت کیا ہے اور اس کی سند میں سلیمان بن زید ابو ادام نامی راوی ہے جو کہ ضعیف ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الفتن/حدیث: 7602]
تخریج الحدیث: «رواه أبو يعلى الموصلي وفي سنده سليمان بن زيد أبو إدام، وهو ضعيف»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں