🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح بخاری میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. بَابُ قَوْلِهِ: {فَلاَ تَعْلَمُ نَفْسٌ مَا أُخْفِيَ لَهُمْ} :
باب: آیت کی تفسیر ”کسی مومن کو علم نہیں جو جو سامان (جنت میں) ان کے لیے پوشیدہ کر کے رکھے گئے ہیں جو ان کی آنکھوں کی ٹھنڈک بنیں گے“۔
شواہد الحدیث — صحيح البخاري حدیث نمبر 4779 (کل: 13 مقامات، 8 کتب)
صحیح بخاری: 4779
مسند الحمیدی: 779
مصنف ابن ابی شیبہ: 36679
صحیح ابن حبان: 6216
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 18718، 18720
المعجم الکبیر للطبرانی: 5685، 5806، 5979
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 7520، 7530
المعجم الاوسط: 1637، 5510
11 تا 13
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7530
وَعَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ يَذْكُرُ الْجَنَّةَ، يَقُولُ: فِيهَا مَا لَا عَيْنٌ رَأَتْ، وَلَا أُذُنٌ سَمِعَتْ، وَلَا خَطَرَ عَلَى قَلْبِ بَشَرٍ.
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو جنت کا تذکرہ فرماتے ہوئے سنا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرما رہے تھے: ”جنت میں ایسی نعمتیں ہیں جو نہ کسی آنکھ نے دیکھیں، نہ کسی کان نے سنیں اور نہ ہی کسی انسان کے دل میں ان کا کبھی خیال گزرا۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/حديث سهل بن سعد الساعدي عن النبي صلى الله عليه وسلم/حدیث: 7530]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى قريبًا (برقم 7520)»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 3072، 4501، 4502، 7059، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2824، 5051، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 4328، وأخرجه مسند أحمد برقم: 8609، 9026، 9125، 9365، 9641، 9688، 10051، 10199، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2828، وأخرجه فتح الباري برقم: 6186، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 20874، 20877، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 3029، 3224، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 202، 1659، 8561، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 50، وأخرجه رياض الصالحين برقم: 1881، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 11337، وأخرجه شرح السنة برقم: 4372، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 7492»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1637
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ: نَا أَبُو مُوسَى عِيسَى بْنُ يُونُسَ الطَّرَسُوسِيُّ قَالَ: نَا مُحَمَّدُ بْنُ مُصْعَبٍ الْقَرْقَسَانِيُّ قَالَ: نَا هَمَّامُ بْنُ يَحْيَى عَنْ قَتَادَةَ . عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-: I " قَالَ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ: أَعْدَدْتُ لِعِبَادِيَ الصَّالِحِينَ مَا لَا عَيْنٌ رَأَتْ، وَلَا أُذُنٌ سَمِعَتْ، وَلَا خَطَرَ عَلَى قَلْبِ بَشَرٍ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ عزوجل نے فرمایا ہے: «أَعْدَدْتُ لِعِبَادِيَ الصَّالِحِينَ مَا لَا عَيْنٌ رَأَتْ، وَلَا أُذُنٌ سَمِعَتْ، وَلَا خَطَرَ عَلَى قَلْبِ بَشَرٍ» ”میں نے اپنے نیک بندوں کے لیے وہ (نعمتیں) تیار کر رکھی ہیں جو نہ کسی آنکھ نے دیکھیں، نہ کسی کان نے سنیں اور نہ ہی کسی انسان کے دل میں ان کا کبھی خیال گزرا۔““ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 1637]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: فيه محمد بن مصعب القرقساني وهو ضعيف بغير كذب «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 10، ص 412» »

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف لضعف محمد بن مصعب القرقساني
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5510
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ: ثَنَا أَحْمَدُ بْنُ طَارِقٍ الْوَابِشِيُّ : ثَنَا عَمْرُو بْنُ عَطِيَّةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: فِي الْجَنَّةِ مَا لَا عَيْنٌ رَأَتْ، وَلَا أُذُنٌ سَمِعَتْ، وَلَا خَطَرَ عَلَى قَلْبِ بَشَرٍ.
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے کہا: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”جنت میں وہ نعمتیں ہیں جنہیں نہ کسی آنکھ نے دیکھا، نہ کسی کان نے سنا اور نہ کسی انسان کے دل میں ان کا خیال تک گزرا۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 5510]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں