الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1. بَابُ: {يَا أَيُّهَا النَّبِيُّ لِمَ تُحَرِّمُ مَا أَحَلَّ اللَّهُ لَكَ تَبْتَغِي مَرْضَاةَ أَزْوَاجِكَ وَاللَّهُ غَفُورٌ رَحِيمٌ} :
باب: آیت کی تفسیر ”اے نبی! جس چیز کو اللہ نے آپ کے لیے حلال کیا ہے اسے آپ اپنے لیے کیوں حرام قرار دے رہے ہیں، محض اپنی بیویوں کی خوشی حاصل کرنے کے لیے حالانکہ یہ آپ کے لیے زیبا نہیں ہے اور اللہ بڑا بخشنے والا بڑی ہی رحمت کرنے والا ہے“۔
شواہد الحدیث — صحيح البخاري حدیث نمبر 4911 (کل: 13 مقامات، 7 کتب)
سنن نسائی: 2963
مسند احمد: 1976
الفتح الربانی: 7164
الجامع الكامل: 5059
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 5778
11 تا 13
حدیث نمبر: 9362
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو سَعِيدِ بْنُ أَبِي عَمْرٍو قَالَا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا يَحْيَى بْنُ أَبِي طَالِبٍ، أنبأ عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ عَطَاءٍ، أنبأ ابْنُ جُرَيْجٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ أَنَّ رَجُلًا، سَأَلَ ابْنَ عُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ أَيُصِيبُ الرَّجُلُ مِنَ امْرَأَتِهِ قَبْلَ أَنْ يَطُوفَ بَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ؟ فَقَالَ: أَمَّا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَدْ طَافَ بِالْبَيْتِ، ثُمَّ رَكَعَ رَكْعَتَيْنِ، ثُمَّ طَافَ بَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ ثُمَّ تَلَا: {لَقَدْ كَانَ لَكُمْ فِي رَسُولِ اللهِ أُسْوَةٌ حَسَنَةٌ} [الأحزاب: ٢١] أَخْرَجَاهُ مِنْ حَدِيثِ ابْنِ جُرَيْجٍ.
ایک شخص نے سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے پوچھا: ”کیا کوئی شخص صفا و مروہ کے طواف سے پہلے اپنی بیوی کے پاس جا سکتا ہے؟“ تو انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تو بیت اللہ کا طواف کیا، پھر دو رکعتیں ادا کیں پھر صفا و مروہ کا طواف کیا، پھر یہ آیت پڑھی: ﴿لَقَدْ كَانَ لَكُمْ فِي رَسُولِ اللَّهِ أُسْوَةٌ حَسَنَةٌ﴾ [سورة الأحزاب: 21] ”تحقیق تمہارے لیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میں بہترین نمونہ ہے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحج/حدیث: 9362]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ بخاري 1546۔ مسلم 1234»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 9363
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرٍو الْأَدِيبُ، أنبأ أَبُو بَكْرٍ الْإِسْمَاعِيلِيُّ، أنبأ أَبُو الْقَاسِمِ الْبَغَوِيُّ، ثنا سُرَيْجٌ، وَعَمْرٌو النَّاقِدُ، وَابْنُ عَبَّادٍ، وَابْنُ الْمُقْرِئِ، وَزِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ، قَالُوا: ثنا سُفْيَانُ، عَنْ عَمْرٍو، عَنْ جَابِرٍ سَأَلْنَاهُ عَنْ رَجُلٍ طَافَ بِالْبَيْتِ وَلَمْ يَطُفْ بَيْنَ الصَّفَا، وَالْمَرْوَةِ فِي عُمْرَةٍ أَيَأْتِي امْرَأَتَهُ؟ قَالَ:" لَا"، وَسَأَلُوا ابْنَ عُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، فَقَالَ: ابْنُ عُمَرَ:" قَدِمَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَطَافَ بِالْبَيْتِ سَبْعًا وَصَلَّى خَلْفَ الْمَقَامِ رَكْعَتَيْنِ، وَطَافَ بَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ سَبْعًا وَ {لَقَدْ كَانَ لَكُمْ فِي رَسُولِ اللهِ أُسْوَةٌ حَسَنَةٌ} [الأحزاب: ٢١] .
عمرو کہتے ہیں کہ ہم نے جابر رضی اللہ عنہ سے پوچھا: کیا جس شخص نے بیت اللہ کا طواف کیا ہو اور ابھی صفا و مروہ کی سعی نہ کی ہو وہ اپنی بیوی کے پاس جا سکتا ہے؟ تو انہوں نے کہا: نہیں، اور انہوں نے ابن عمر رضی اللہ عنہما سے پوچھا، تو انہوں نے فرمایا: نبی صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے اور بیت اللہ کے سات چکر لگائے، پھر مقام کے پیچھے دو رکعتیں ادا کیں اور صفا و مروہ کے سات طواف کیے اور ﴿لَقَدْ كَانَ لَكُمْ فِي رَسُولِ اللَّهِ أُسْوَةٌ حَسَنَةٌ﴾ [سورة الأحزاب: 21] تمہارے لیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میں بہترین نمونہ ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحج/حدیث: 9363]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ ابو يعلي 5634»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 5778
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ عَمْرٍو، حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ حَفْصٍ، أَخْبَرَنِي أَبِي، أَنَّهُ كَانَ مَعَ ابْنِ عُمَرَ بِطَرِيقِ مَكَّةَ فَصَلَّى بِهِمْ، ثُمَّ انْصَرَفَ إِلَى رَحْلِهِ وَانْصَرَفْنَا مَعَهُ، فَالْتَفَتَ فَرَأَى نَاسًا يُصَلُّونَ فَقَالَ: مَا يَصْنَعُ هولَاءِ؟ قُلْتُ: يُسَبِّحُونَ، قَالَ: لَوْ كُنْتُ مُسَبِّحًا لَأَتْمَمْتُ صَلَاتِي يَا ابْنَ أَخِي" صَحِبْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَلَمْ يَزِدْ فِي السَّفَرِ عَلَى رَكْعَتَيْنِ، حَتَّى قَبَضَهُ اللَّهُ، ثُمَّ صَحِبْتُ أَبَا بَكْرٍ فَلَمْ يَزِدْ عَلَى رَكْعَتَيْنِ، ثُمَّ صَحِبْتُ عُمَرَ فَلَمْ يَزِدْ عَلَى رَكْعَتَيْنِ، ثُمَّ صَحِبْتُ عُثْمَانَ فَلَمْ يَزِدْ عَلَى رَكْعَتَيْنِ، حَتَّى قَبَضَهُ اللَّهُ، وَقَالَ اللَّهُ {لَقَدْ كَانَ لَكُمْ فِي رَسُولِ اللَّهِ أُسْوَةٌ حَسَنَةٌ} [الأحزاب: 21] "
حفص بن عاصم رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ وہ مکہ کے راستے میں سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے ہمراہ تھے، انہوں نے لوگوں کو نماز پڑھائی اور پھر اپنی قیام گاہ کی طرف لوٹ گئے، ہم بھی ان کے ساتھ ہی واپس ہوئے، انہوں نے مڑ کر دیکھا تو کچھ لوگوں کو نماز پڑھتے ہوئے پایا، تو دریافت فرمایا: ”یہ لوگ کیا کر رہے ہیں؟“ میں نے عرض کیا: یہ نفل پڑھ رہے ہیں، انہوں نے فرمایا: ”اے میرے بھتیجے! اگر میں نے نفل ہی پڑھنے ہوتے تو میں اپنی (فرض) نماز پوری ادا کر لیتا، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی رفاقت اختیار کی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دورانِ سفر دو رکعتوں سے زیادہ نماز نہیں پڑھی یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو وفات دے دی، پھر میں سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کی صحبت میں رہا تو انہوں نے بھی دو رکعتوں سے زیادہ نہیں پڑھیں، پھر میں سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی رفاقت میں رہا تو انہوں نے بھی دو رکعتوں سے زیادہ نہیں پڑھیں، پھر میں سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کی رفاقت میں رہا تو انہوں نے بھی دو رکعتوں سے زیادہ نہیں پڑھیں یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں بھی وفات دے دی، اور اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے: ﴿لَقَدْ كَانَ لَكُمْ فِي رَسُولِ اللَّهِ أُسْوَةٌ حَسَنَةٌ﴾ ”یقیناً تمہارے لیے رسول اللہ ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کی ذاتِ مبارکہ میں بہترین نمونہ ہے۔““ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عبد الله بن عمر/حدیث: 5778]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 1032، 1050، 1051، 1572، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 689، 694، وأخرجه سنن النسائي برقم: 1450، 1457، 1458، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 1223، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1071، وأخرجه مسند أحمد برقم: 4843، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1506، 1875، وأخرجه فتح الباري برقم: 955، 1050، 1121، وأخرجه مسند البزار برقم: 1898، 1904، 1905، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 1255، 1256، 1257، 2963، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6701، 6706، 6707، 13257، 13260، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 781، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 136، وأخرجه شرح السنة برقم: 1032، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 1586، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 5751»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 1032، 1050، 1051، 1572، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 689، 694، وأخرجه سنن النسائي برقم: 1450، 1457، 1458، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 1223، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1071، وأخرجه مسند أحمد برقم: 4843، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1506، 1875، وأخرجه فتح الباري برقم: 955، 1050، 1121، وأخرجه مسند البزار برقم: 1898، 1904، 1905، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 1255، 1256، 1257، 2963، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6701، 6706، 6707، 13257، 13260، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 781، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 136، وأخرجه شرح السنة برقم: 1032، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 1586، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 5751»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح