الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
29. بَابُ مَدِّ الْقِرَاءَةِ:
باب: قرآن مجید پڑھنے میں مد کرنا یعنی جہاں مد ہو اس حرف کو کھینچ کر ادا کرنا۔
شواہد الحدیث — صحيح البخاري حدیث نمبر 5046 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
صحیح بخاری: 5046
السنن الكبرى للبيهقي: 2405
حدیث نمبر: 5046
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَاصِمٍ، حَدَّثَنَا هَمَّامٌ، عَنْ قَتَادَةَ، قَالَ: سُئِلَ أَنَسٌ:" كَيْفَ كَانَتْ قِرَاءَةُ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ فَقَالَ: كَانَتْ مَدًّا، ثُمَّ قَرَأَ: بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ، يَمُدُّ بِبِسْمِ اللَّهِ، وَيَمُدُّ بِالرَّحْمَنِ، وَيَمُدُّ بِالرَّحِيمِ".
ہم سے عمرو بن عاصم نے بیان کیا، کہا ہم سے ہمام نے بیان کیا، ان سے قتادہ نے کہ انس رضی اللہ عنہ سے پوچھا گیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی قرآت کیسی تھی؟ انہوں نے بیان کیا کہ مد کے ساتھ۔ پھر آپ نے «بسم الله الرحمن الرحيم» پڑھا اور کہا کہ «بسم الله» (میں اللہ کی لام) کو مد کے ساتھ پڑھتے «الرحمن» (میں میم) کو مد کے ساتھ پڑھتے اور «الرحيم.» (میں حاء کو) مد کے ساتھ پڑھتے۔ [صحيح البخاري/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 5046]
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، ان سے سوال کیا گیا کہ ”نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی قراءت کیسے تھی؟“ تو انہوں نے بیان کیا کہ ”آپ صلی اللہ علیہ وسلم کھینچ کر پڑھتے تھے۔“ پھر انہوں نے «بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ» کو پڑھا، یعنی ”بسم اللہ“ کو کھینچ کر پڑھتے، ”الرحمن“ کو مد کے ساتھ پڑھتے اور ”الرحیم“ کو بھی کھینچ کر تلاوت کرتے۔ [صحيح البخاري/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 5046]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
حدیث نمبر: 2405
قَالَ: وَأَخْبَرَنَا سَعِيدٌ، عَنْ عَاصِمِ ابْنِ بَهْدَلَةَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ:" تُفْتَتَحُ الْقِرَاءَةُ بِـ {بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ} [الفاتحة: ١] ".
سعید بن جبیر حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت کرتے ہیں کہ قرأت کو «بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ» کے ساتھ شروع کیا جائے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 2405]
تخریج الحدیث: «حسن»
الحكم على الحديث:
حسن