الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
34. بَابٌ في كَمْ يُقْرَأُ الْقُرْآنُ:
باب: کتنی مدت میں قرآن مجید ختم کرنا چاہئے؟
حدیث نمبر: 5051
حَدَّثَنَا عَلِيٌّ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، قَالَ لِي ابْنُ شُبْرُمَةَ:" نَظَرْتُ كَمْ يَكْفِي الرَّجُلَ مِنَ الْقُرْآنِ، فَلَمْ أَجِدْ سُورَةً أَقَلَّ مِنْ ثَلَاثِ آيَاتٍ، فَقُلْتُ: لَا يَنْبَغِي لِأَحَدٍ أَنْ يَقْرَأَ أَقَلَّ مِنْ ثَلَاثِ آيَاتٍ". قَالَ عَلِيٌّ، قَالَ سُفْيَانُ، أَخْبَرَنَا مَنْصُورٌ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ، أَخْبَرَهُ عَلْقَمَةُ، عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ وَلَقِيتُهُ وَهُوَ يَطُوفُ بِالْبَيْتِ، فَذَكَرَ قَوْلَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَنَّهُ مَنْ قَرَأَ بِالْآيَتَيْنِ مِنْ آخِرِ سُورَةِ الْبَقَرَةِ فِي لَيْلَةٍ كَفَتَاهُ".
ہم سے علی بن عبداللہ مدینی نے بیان کیا کہا، ہم سے سفیان بن عیینہ نے بیان کیا، کہا کہ مجھ سے ابن شبرمہ نے بیان کیا (جو کوفہ کے قاضی تھے) کہ میں نے غور کیا کہ نماز میں کتنا قرآن پڑھنا کافی ہو سکتا ہے۔ پھر میں نے دیکھا کہ ایک سورت میں تین آیتوں سے کم نہیں ہے۔ اس لیے میں نے یہ رائے قائم کی کہ کسی کے لیے تین آیتوں سے کم پڑھنا مناسب نہیں۔ علی المدینی نے بیان کیا کہ ہم سے سفیان بن عیینہ نے بیان کیا، کہا ہم کو منصور نے خبر دی، انہیں ابراہیم نے، انہیں عبدالرحمٰن بن یزید نے، انہیں علقمہ نے خبر دی اور انہیں ابومسعود رضی اللہ عنہ نے (علقمہ نے بیان کیا کہ) میں نے ان سے ملاقات کی تو وہ بیت اللہ کا طواف کر رہے تھے۔ انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ذکر کیا (کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا) کہ جس نے سورۃ البقرہ کے آخری کی دو آیتیں رات میں پڑھ لیں وہ اس کے لیے کافی ہیں۔ [صحيح البخاري/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 5051]
حضرت سفیان بن عیینہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ مجھے ابن شبرمہ نے بیان کیا: ”میں نے غور و فکر کیا کہ (نماز میں) آدمی کو کتنی آیات کافی ہیں، تو میں نے تین آیات سے کم کوئی سورت نہ پائی، اس لیے میں نے کہا: کسی کے لیے یہ مناسب نہیں کہ (نماز میں) تین آیات سے کم تلاوت کرے۔“ حضرت علقمہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو مسعود انصاری رضی اللہ عنہ سے اس حالت میں ملاقات کی کہ وہ بیت اللہ کا طواف کر رہے تھے، انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا ذکر کیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو سورہ بقرہ کی آخری دو آیات رات کو پڑھ لے وہ اسے کافی ہو جائیں گی۔“ [صحيح البخاري/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 5051]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
حدیث نمبر: 2756
«الآيتان من آخر سورة البقرة من قرأهما في ليلة كفتاه»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”سورۃ البقرہ کے آخر کی دو آیتیں ایسی ہیں کہ جو شخص انہیں کسی رات میں پڑھ لے تو وہ اس کے لیے کافی ہو جاتی ہیں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/فصل في المحلى بـ[ال] من هذا الحرف./حدیث: 2756]
”سورۃ البقرہ کے آخر کی دو آیتیں ایسی ہیں کہ جو شخص انہیں کسی رات میں پڑھ لے تو وہ اس کے لیے کافی ہو جاتی ہیں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/فصل في المحلى بـ[ال] من هذا الحرف./حدیث: 2756]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم ق هـ] عن ابن مسعود.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 6465
«من قرأ الآيتين من آخر سورة البقرة في ليلة كفتاه»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جس نے رات کو سورہ بقرہ کی آخری دو آیتیں پڑھیں وہ اسے کافی ہو جائیں گی۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 6465]
”جس نے رات کو سورہ بقرہ کی آخری دو آیتیں پڑھیں وہ اسے کافی ہو جائیں گی۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 6465]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [4] عن ابن مسعود. مختصر مسلم 2097، صحيح أبي داود 1263: حم، ق، الدارمي.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 5715
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ قَالَ: نَا عَلِيُّ بْنُ حَكِيمٍ الْأَوْدِيُّ، قَالَ: نَا شَرِيكٌ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنِ الْمُسَيِّبِ بْنِ رَافِعٍ ، عَنْ عَلْقَمَةَ ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ ، رَفَعَهُ قَالَ: مَنْ قَرَأَ الْآيَتَيْنِ مِنْ آخِرِ سُورَةِ الْبَقَرَةِ فِي لَيْلَةٍ كَفَتَاهُ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَاصِمٍ إِلَّا شَرِيكٌ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَاصِمٍ إِلَّا شَرِيكٌ .
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے مرفوعاً روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص رات میں سورۃ البقرہ کی آخری دو آیات پڑھ لے، وہ اس کے لیے کافی ہو جاتی ہیں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”عاصم سے یہ حدیث صرف شریک نے روایت کی ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 5715]
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”عاصم سے یہ حدیث صرف شریک نے روایت کی ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 5715]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 4008، 5008، 5009، 5040، 5051، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 807، 808، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 1141، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 781، 2575، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 7950، 7949، 7951، 7964، 7965، 7966، 10486، 10487، 10488، 10489، وأبو داود فى «سننه» برقم: 1397، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2881، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1528، 3431، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1368، 1369، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 475، 476، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 4836، 4838، وأحمد فى «مسنده» برقم: 17343، 17370، 17371، 17375، 17366، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 648، والحميدي فى «مسنده» برقم: 457، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 233، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 6021، 6020، والطبراني فى «الكبير» برقم: 541، 545، 543، 544، 546، 547، 548، 550، 549، 551، 553، 552، 554، 599»