الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
34. بَابٌ في كَمْ يُقْرَأُ الْقُرْآنُ:
باب: کتنی مدت میں قرآن مجید ختم کرنا چاہئے؟
شواہد الحدیث — صحيح البخاري حدیث نمبر 5054 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
صحیح بخاری: 5054
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 1158
حدیث نمبر: 5054
حَدَّثَنِي إِسْحَاقُ، أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى، عَنْ شَيْبَانَ، عَنْ يَحْيَى، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ مَوْلَى بَنِي زُهْرَةَ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، قَالَ: وَأَحْسِبُنِي قَالَ: سَمِعْتُ أَنَا مِنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" اقْرَإِ الْقُرْآنَ فِي شَهْرٍ، قُلْتُ: إِنِّي أَجِدُ قُوَّةً، حَتَّى قَالَ: فَاقْرَأْهُ فِي سَبْعٍ وَلَا تَزِدْ عَلَى ذَلِكَ".
مجھ سے اسحاق بن منصور نے بیان کیا، کہا ہم کو عبیداللہ بن موسیٰ نے خبر دی، انہیں شیبان نے، انہیں یحییٰ بن ابی کثیر نے، انہیں بنی زہرہ کے مولیٰ محمد بن عبدالرحمٰن نے، انہیں ابوسلمہ بن عبدالرحمٰن نے، یحییٰ نے کہا اور میں خیال کرتا ہوں شاید میں نے یہ حدیث خود ابوسلمہ سے سنی ہے۔ بلاواسطہ (محمد بن عبدالرحمٰن کے) خیر ابوسلمہ نے عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہما سے روایت کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا کہ ہر مہینے میں قرآن کا ایک ختم کیا کرو میں نے عرض کیا مجھ کو تو زیادہ پڑھنے کی طاقت ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اچھا سات راتوں میں ختم کیا کرو اس سے زیادہ مت پڑھ۔ [صحيح البخاري/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 5054]
حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ ہی سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: ”ہر مہینے میں ایک بار قرآن مجید ختم کیا کرو۔“ میں نے عرض کی: ”مجھ سے تو زیادہ پڑھنے کی طاقت ہے۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اچھا تم سات راتوں میں قرآن مجید ختم کیا کرو، اس سے زیادہ نہ پڑھو۔“ [صحيح البخاري/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 5054]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
حدیث نمبر: 1158
«اقرأ القرآن في كل شهر اقرأه في عشرين ليلة اقرأه في عشر اقرأه في سبع ولا تزد على ذلك»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”قرآن مجید ہر مہینے میں پڑھا (ختم کیا) کرو، اسے بیس راتوں میں ختم کرو، اسے دس راتوں میں ختم کرو، اسے سات دنوں میں ختم کرو، اور اس پر (تیزی میں) زیادتی نہ کرو۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- إق/حدیث: 1158]
”قرآن مجید ہر مہینے میں پڑھا (ختم کیا) کرو، اسے بیس راتوں میں ختم کرو، اسے دس راتوں میں ختم کرو، اسے سات دنوں میں ختم کرو، اور اس پر (تیزی میں) زیادتی نہ کرو۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- إق/حدیث: 1158]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [ق د] عن ابن عمر. صحيح أبي داود 1255: حم.»
قال الشيخ الألباني: صحيح