الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
108. بَابُ الْغَيْرَةِ:
باب: غیرت کا بیان۔
شواہد الحدیث — صحيح البخاري حدیث نمبر 5226 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
صحیح بخاری: 5226
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 3860
فضائل صحابہ: 715
حدیث نمبر: 5226
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ الْمُقَدَّمِيُّ، حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" دَخَلْتُ الْجَنَّةَ أَوْ أَتَيْتُ الْجَنَّةَ، فَأَبْصَرْتُ قَصْرًا، فَقُلْتُ: لِمَنْ هَذَا؟ قَالُوا: لِعُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ، فَأَرَدْتُ أَنْ أَدْخُلَهُ، فَلَمْ يَمْنَعْنِي إِلَّا عِلْمِي بِغَيْرَتِكَ، قَالَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي يَا نَبِيَّ اللَّهِ أَوَعَلَيْكَ أَغَارُ".
ہم سے محمد بن ابی بکر مقدمی نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے معتمر بن سلیمان نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے عبیداللہ بن عمرعمری نے، ان سے محمد بن منکدر نے اور ان سے جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میں جنت میں داخل ہوا یا (آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ فرمایا کہ) میں جنت میں گیا، وہاں میں نے ایک محل دیکھا میں نے پوچھا یہ محل کس کا ہے؟ فرشتوں نے بتایا کہ عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کا میں نے چاہا کہ اس کے اندر جاؤں لیکن رک گیا کیونکہ تمہاری غیرت مجھے معلوم تھی۔ اس پر عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: یا رسول اللہ! میرے ماں باپ آپ پر فدا ہوں، اے اللہ کے نبی! کیا میں آپ پر غیرت کروں گا۔ [صحيح البخاري/كتاب النكاح/حدیث: 5226]
حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا: ”میں جنت کے اندر داخل ہوا یا جنت میں پہنچا تو وہاں میں نے ایک محل دیکھا۔ میں نے پوچھا: یہ محل کس کا ہے؟ فرشتوں نے کہا: یہ محل حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کا ہے۔ میں نے چاہا اس کے اندر جاؤں لیکن رک گیا کیونکہ تمہاری غیرت کا مجھے علم تھا۔“ حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے کہا: ”اللہ کے رسول! میرے ماں باپ آپ پر فدا ہوں اے اللہ کے نبی! کیا میں نے آپ پر غیرت کرنا تھی؟“ [صحيح البخاري/كتاب النكاح/حدیث: 5226]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
حدیث نمبر: 3860
وَعَنْ أَنَسٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: دَخَلْتُ الْجَنَّةَ فَرَأَيْتُ قَصْرًا مِنْ ذَهَبٍ، قُلْتُ: لِمَنْ هَذَا؟ قَالُوا: لِشَابٍّ مِنْ قُرَيْشٍ، فَظَنَنْتُ أَنِّي هُوَ، فَقُلْتُ: لِمَنْ؟ قِيلَ: لِعُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں جنت میں داخل ہوا تو میں نے وہاں سونے کا ایک محل دیکھا، میں نے دریافت کیا کہ یہ کس کا ہے؟ فرشتوں نے بتایا کہ یہ قریش کے ایک نوجوان کا ہے، مجھے یہ گمان ہوا کہ شاید وہ نوجوان میں ہی ہوں، چنانچہ میں نے پھر دریافت کیا کہ وہ کون ہے؟ تو بتایا گیا کہ یہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کا ہے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 3860]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح على شرط الشيخين .»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى سابقًا (برقم 3736)»
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 3688، وأخرجه مسند أحمد برقم: 12423، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 9000، 9281، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 3848»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى سابقًا (برقم 3736)»
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 3688، وأخرجه مسند أحمد برقم: 12423، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 9000، 9281، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 3848»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح على شرط الشيخين
حدیث نمبر: 715
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي ، نَا يَحْيَى، هُوَ ابْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ حُمَيْدٍ، عَنْ أَنَسٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " دَخَلْتُ الْجَنَّةَ فَرَأَيْتُ قَصْرًا مِنْ ذَهَبٍ، قُلْتُ: لِمَنْ هَذَا؟ قَالُوا: هَذَا لِشَابٍّ مِنْ قُرَيْشٍ، فَظَنَنْتُ أَنِّي أَنَا هُوَ، قَالُوا: لِعُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ ".
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں جنت میں داخل ہوا تو میں نے وہاں سونے کا ایک محل دیکھا، میں نے دریافت کیا: یہ کس کے لیے ہے؟ انہوں نے جواب دیا: یہ قریش کے ایک نوجوان کے لیے ہے۔ میں نے گمان کیا کہ وہ نوجوان میں ہی ہوں، تو انہوں نے بتایا: یہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کا ہے۔“ [فضائل الصحابة/فضائل أمير المؤمنين عمر بن الخطاب رضي الله عنه/حدیث: 715]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ:قال وصي الله عباس: اسناده صحيح، ومضى برقم ٤٥١ عن انس. .»
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 3688، وأخرجه مسند أحمد برقم: 12423، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 9000، 9281»
«تقدم تخريجه في رقم: 451»
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 3688، وأخرجه مسند أحمد برقم: 12423، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 9000، 9281»
«تقدم تخريجه في رقم: 451»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح