الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
22. بَابُ حُكْمِ الْمَفْقُودِ فِي أَهْلِهِ وَمَالِهِ:
باب: جو شخص گم ہو جائے اس کے گھر والوں اور جائیداد میں کیا عمل ہو گا۔
حدیث نمبر: 5292
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ يَزِيدَ مَوْلَى الْمُنْبَعِثِ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" سُئِلَ عَنْ ضَالَّةِ الْغَنَمِ؟ فَقَالَ: خُذْهَا، فَإِنَّمَا هِيَ لَكَ أَوْ لِأَخِيكَ أَوْ لِلذِّئْبِ، وَسُئِلَ عَنْ ضَالَّةِ الْإِبِلِ، فَغَضِبَ وَاحْمَرَّتْ وَجْنَتَاهُ، وَقَالَ: مَا لَكَ وَلَهَا مَعَهَا الْحِذَاءُ وَالسِّقَاءُ تَشْرَبُ الْمَاءَ وَتَأْكُلُ الشَّجَرَ حَتَّى يَلْقَاهَا رَبُّهَا، وَسُئِلَ عَنِ اللُّقَطَةِ؟ فَقَالَ: اعْرِفْ وِكَاءَهَا وَعِفَاصَهَا وَعَرِّفْهَا سَنَةً فَإِنْ جَاءَ مَنْ يَعْرِفُهَا وَإِلَّا فَاخْلِطْهَا بِمَالِكَ". قَالَ سُفْيَانُ: فَلَقِيتُ رَبِيعَةَ بْنَ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ، قَالَ سُفْيَانُ: وَلَمْ أَحْفَظْ عَنْهُ شَيْئًا غَيْرَ هَذَا، فَقُلْتُ: أَرَأَيْتَ حَدِيثَ يَزِيدَ مَوْلَى المُنْبَعِثِ فِي أَمْرِ الضَّالَّةِ هُوَ عَنْ زَيْدِ بْنِ خَالِدٍ، قَالَ: نَعَمْ، قَالَ يَحْيَى: وَيَقُولُ رَبِيعَةُ: عَنْ يَزِيدَ مَوْلَى الْمُنْبَعِثِ، عَنْ زَيْدِ بْنِ خَالِدٍ، قَالَ سُفْيَانُ: فَلَقِيتُ رَبِيعَةَ فَقُلْتُ لَهُ.
ہم سے علی بن عبداللہ مدینی نے کہا، ان سے سفیان بن عیینہ نے، ان سے یحییٰ بن سعید نے، ان سے منبعث کے مولیٰ یزید نے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے کھوئی ہوئی بکری کے متعلق سوال کیا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اسے پکڑ لو، کیونکہ یا وہ تمہاری ہو گی (اگر ایک سال تک اعلان کے بعد اس کا مالک نہ ملا)۔ تمہارے کسی بھائی کی ہو گی یا پھر بھیڑیے کی ہو گی (اگر انہی جنگلوں میں پھرتی رہی) اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے کھوئے ہوئے اونٹ کے متعلق سوال کیا گیا تو آپ غصہ ہو گئے اور غصہ کی وجہ سے آپ کے دونوں رخسار سرخ ہو گئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تمہیں اس سے کیا غرض! اس کے پاس (مضبوط) کھر ہیں (جس کی وجہ سے چلنے میں اسے کوئی دشواری نہیں ہو گی) اس کے پاس مشکیزہ ہے جس سے وہ پانی پیتا رہے گا اور درخت کے پتے کھاتا رہے گا، یہاں تک کہ اس کا مالک اسے پالے گا۔ اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے لقطہٰ کے متعلق سوال کیا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اس کی رسی کو (جس سے وہ بندھا ہو) اور اس کے ظرف کو (جس میں وہ رکھا ہو) پہچان لو اور اس کا ایک سال تک اعلان کرو، پھر اگر کوئی ایسا شخص آ جائے جو اسے پہچانتا ہو (اور اس کا مالک ہو تو اسے دے دو) ورنہ اسے اپنے مال کے ساتھ ملا لو۔ سفیان بن عیینہ نے بیان کیا کہ پھر میں ربیعہ بن عبدالرحمٰن سے ملا اور مجھے ان سے اس کے سوا اور کوئی چیز محفوظ نہیں ہے۔ میں نے ان سے پوچھا تھا کہ گم شدہ چیزوں کے بارے میں منبعث کے مولیٰ یزید کی حدیث کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟ کیا وہ زید بن خالد سے منقول ہے؟ تو انہوں نے کہا کہ ہاں (سفیان نے بیان کیا کہ ہاں) یحییٰ نے بیان کیا کہ ربیعہ نے منبعث کے مولیٰ یزید سے بیان کیا، ان سے زید بن خالد نے۔ سفیان نے بیان کیا کہ پھر میں نے ربیعہ سے ملاقات کی اور ان سے اس کے متعلق پوچھا۔ [صحيح البخاري/كتاب الطلاق/حدیث: 5292]
یزید مولیٰ منبعث سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے گم شدہ بکری کے متعلق پوچھا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے پکڑ لو کیونکہ یا تو وہ تمہارے لیے ہے، یا تمہارے بھائی کے لیے ہے، یا پھر بھیڑیے کے لیے ہے۔“ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے گم شدہ اونٹ کے متعلق سوال کیا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم غضبناک ہوئے حتیٰ کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے دونوں رخسار مبارک سرخ ہو گئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تجھے اس سے کیا غرض ہے؟ اس کے پاس اس کا جوتا ہے اور پانی کا مشکیزہ ہے، وہ پانی پیتا رہے گا اور درختوں سے چرتا رہے گا یہاں تک کہ اس کا مالک اسے مل جائے۔“ گری پڑی رقم کے متعلق دریافت کیا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس کی تھیلی اور سربندھن پہچان لو اور ایک سال تک اس کا اعلان کرو، اگر اس کو پہچاننے والا کوئی آ جائے تو ٹھیک ہے (یعنی اسے دے دو) بصورتِ دیگر اسے اپنے مال کے ساتھ ملا لو۔“ سفیان رحمہ اللہ نے کہا: میں ربیعہ بن ابی عبدالرحمن رحمہ اللہ سے ملا مگر ان سے سوائے اس حدیث کے مجھے اور کچھ یاد نہیں رہا۔ میں نے پوچھا کہ مجھے بتاؤ: کیا یزید مولیٰ منبعث کی حدیث گم شدہ مال کے بارے میں زید بن خالد رضی اللہ عنہ سے ہے؟ انہوں نے کہا: جی ہاں! یحییٰ رحمہ اللہ نے کہا: ربیعہ رحمہ اللہ نے اس کو یزید سے، انہوں نے زید بن خالد رضی اللہ عنہ سے ذکر کیا ہے۔ سفیان رحمہ اللہ نے کہا: پھر میں نے ربیعہ رحمہ اللہ سے ملاقات کی اور ان سے اس حدیث کے متعلق دریافت کیا۔ [صحيح البخاري/كتاب الطلاق/حدیث: 5292]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
حدیث نمبر: 190
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَمَّادِ بْنِ زُغْبَةَ قَالَ: نَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ قَالَ: نَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ قَالَ: حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عَجْلَانَ قَالَ: حَدَّثَنِي الْقَعْقَاعُ بْنُ حَكِيمٍ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنْ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، أَنَّهُ سُئِلَ عَنْ ضَالَّةِ الْغَنَمِ؟ فَقَالَ: I " هِيَ لَكَ أَوْ لِأَخِيكَ أَوْ لِلذِّئْبِ. وَسُئِلَ عَنْ ضَالَّةِ الْإِبِلِ؟ فَقَالَ: I " مَا لَكَ وَلَهَا؟ عَلَيْهَا سِقَاؤُهَا وَحِذَاؤُهَا، دَعْهَا حَتَّى يَأْتِيَهَا رَبُّهَا.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ ابْنِ عَجْلَانَ إِلَّا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ ابْنِ عَجْلَانَ إِلَّا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے گمشدہ بکری کے بارے میں دریافت کیا گیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”وہ تمہارے لیے ہے، یا تمہارے بھائی کے لیے، یا پھر بھیڑیے کے لیے۔“ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے گمشدہ اونٹ کے بارے میں سوال کیا گیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہیں اس سے کیا سروکار؟ اس کے ساتھ اس کا مشکیزہ اور اس کے کھر موجود ہیں، اسے چھوڑ دو یہاں تک کہ اس کا مالک اسے پا لے۔“
اس حدیث کو ابن عجلان رحمہ اللہ سے صرف یحییٰ بن ایوب رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 190]
اس حدیث کو ابن عجلان رحمہ اللہ سے صرف یحییٰ بن ایوب رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 190]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: رجاله رجال الصحيح «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 4، ص 168» »
«أخرجه البزار فى «مسنده» برقم: 8947، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 6070، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 4729»
«أخرجه البزار فى «مسنده» برقم: 8947، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 6070، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 4729»
الحكم على الحديث:
رجاله رجال الصحيح